تعارف خاکسار، الطاف ذکی، اُردو محفل کا متنی تعارف و شرکت

الطاف ذکی

محفلین
عزیز اراکین اُردو فورم،
السلام و علیکم،
میرا نام الطاف ذکی ہے، کراچی میں رہتا ہوں، اور مشاغل میں آئی ٹی سروسز، مطالعہ، اور آؤٹنگ شامل ہیں۔
اس امید سے اردو فورم کی رکنیت اختیار کی ہے کہ یہاں نئے دوستوں سے بہت کچھ سیکھنے، سمجھنے اور اُنہیں اپنا منشا بیان کرنے کے کئی بہتر مواقع میسر ہوں گے، کہ شاید دل میں اتر جائے کسی کی بات!
آپ کے تعاون اور حوصلہ افزائی کا منتظر و مشکور ہوں۔
والسلام
الطاف ذکی
 
برادرم ہم آپ کو محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ اپنے مختصر سے تجربے کی بنیاد پر یہی کہہ سکتے ہیں کہ یہ محفل اپنے شرکاء کو وہی دیتی ہے جو ان سے حاصل کرتی ہے۔
 

الطاف ذکی

محفلین
عزیزم شمشاد اور ابنِ سعید صاحب،
آپ دونوں کی گرمجوشی اور حوصلہ افزائی کا شکریہ۔ شمشاد بھائی، اپنے بارے میں او ر کیا بتاؤں، ہم سب ایک ہی کشتی کے مسافر ہیں۔
فی الوقت رخصت درکار ہے، انشاء اللہ دوبارہ حاضر ہوں گا۔
الطاف ذکی
 

ساجداقبال

محفلین
برادرم محفل پر خوش آمدید۔
آپ کومحفل سے بڑھ کر اردو کے چاہنے والوں‌کیلیے کوئی جگہ نہیں‌ملے گی۔ آتے رہیے گا۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم جناب الطاف ذکی جی
امید ہے اردو محفل پر آپ سے کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔
اللہ آپ کو سدا اپنی رحمتوں سے نوازے اور
سدا خوش رہیں آپ آمین
نایاب
 

الطاف ذکی

محفلین
عزیزم جناب ابنِ سعید، شمشاد صاحب، محمد نعمان، محمد وارث، زیک، ‏ساجد اقبال، ملائکہ مشاق، نایاب محسن اور شعیب شوبی صاحب؛ میں آپ ‏تمام اراکینِ اردو محفل کی جانب سے پرتپاک استقبال کا تہہ دل سے مشکور ‏ہوں۔ ‏
میں نے اُردو محفل کی تدوین و اشاعت انتہائی مثبت اور تعمیری انداز میں ‏پائی اور یہی امید و دعا ہے کہ ذرائع ابلاغ کے ایک مثبت استعمال کیلئے ‏یہ پلیٹ فارم، جس میں ہر ایک کو کہنے اور سننے کی آزادی حاصل ہے، ‏ہم سب کی تعمیر فکر کا ایک مؤثر ذریعہ بن جائے۔ اس سلسلے میں باہمی ‏ربط، مشاورت، رہنمائی اور حوصلہ افزائی یقیناً ناگزیر ہے، جس کیلئے میں ‏آپ سب کی طرف چشم براہ رہوں گا۔
والسلام
الطاف ذکی
ہہ
 

شمشاد

لائبریرین
الطاف بھائی (وہ والے نہیں) یہ آپ کے آنے جانے کا کوئی وقت مقرر ہے یا کہیں بھی کسی بھی وقت آنا جانا ہو سکتا ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید الطاف ۔ کچھ اور بھی تو بتائیں۔ کیا عمر ہے، تعلیم کہاں تک ہے، کیا ملازمت ہے، اگر ہے تو۔۔۔
 

ابوشامل

محفلین
برادر الطاف ذکی! محفل پر خوش آمدید۔ امید ہے یہاں سے بہت کچھ حاصل بھی کریں گے اور یہاں ساتھیوں کو بہت کچھ دیں گے بھی۔
 

الطاف ذکی

محفلین
عام طور پر تقریباً تمام وقت ہی آن لائن رہتا ہوں، لیکن فورم میں شرکت کس وقت ہوسکے گی، یہ مصروفیات پر منحصر ہے۔
 
Top