تعارف خاکسار، الطاف ذکی، اُردو محفل کا متنی تعارف و شرکت

فرخ منظور

لائبریرین
برادرم ہم آپ کو محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ اپنے مختصر سے تجربے کی بنیاد پر یہی کہہ سکتے ہیں کہ یہ محفل اپنے شرکاء کو وہی دیتی ہے جو ان سے حاصل کرتی ہے۔

دنیا نے تجربات و حوادث کی شکل میں
جو کچھ مجھے دیا ہے وہی لوٹا رہا ہوں میں
(ساحر)

خوش آمدید الطاف ذکی صاحب!
 

مغزل

محفلین
محترمی الطاف ذکی
آداب و سلامِ مسنون
محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید ، امید ہے مجھ ایسے جہل مرتبت کا رزقِ علم آپ کی صحبت سے منطبق ہو گا ، سو مربی ہونے کا حق ادا کیجیے ہم کاسہ ذہن و دل لیے جناب کی بارگاہ میں سوال کناں ہیں امید ہے کہ کرم فرمائی کا سلسلہ جاری رہے گا اور خوب خوب فیضیاب کیجئے گا۔ اردو دوستوں کی اس کائنات میں پہلے قدم پر ہی آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ یہاں کے باشندے کس طرح نئے آنے والے کا خیر مقدم کرتے ہیں ، ( یعنی پنجے جھاڑ کے خوش آمدید کہتے ہیں ) اب جہاں جناب سارا دن آن لائن ہونے کا دعوی کررہے ہیں مجھے یہ سوال کرنے کا حق ہے ؟ کہ جناب کہاں سکونت اختیار کیے ہوئے کہ کم از کم پاکستان میں تو نہیں ہونگے کہ یہاں برقی رو ۔۔۔ رو رو کر آتی جاتی ہے ۔۔ اگر کہیں اور ہیں تو اللہ اللہ خیر صلا ۔ یعنی آپ کی بات پر ہم ایمان لاتے ہیں ۔۔ اگر یہاں (پاکستان) کے ہیں تو وہ گوشہِ عافیت ہمیں بھی بتا دیجئے کہ ہم تو دل چھوڑ بیٹھے ہیں ۔۔ ارادہ ہے کہ اب کسی دن بجلی والوں پر ہاتھ چھوڑ بیٹھیں ۔۔ یا پھر یہ جہان ہی چھوڑ بیٹھیں۔۔ دیکھیے کیسے پٹرپٹر لکھے جارہا ہوں اور آپ ہیں کہ ٹک ٹک دیدم پڑھے جارہے ہیں خیر زیادہ ہوگیا تو جناب نے مجھے ’’ کنگ آف باتیات ‘‘ کا خطاب دینا پڑے گا۔۔ سو ۔ایک بار پھر خوش آمدید۔
والسلام۔
م۔م۔مغل
 

الطاف ذکی

محفلین
السلام و علیکم عزیز احباب اُردو محفل،

مغل صاحب یہ تو آپ کی اعلی ظرفی اور مجھ خاکسار کی عزت افزائی ہے، ورنہ صورتحال اس ‏کے برعکس ہے۔ جی ہاں ہم دعویدار تو نہیں محض آپ کیلئے ایک اطلاع کہ ہم سارا دن ہی ‏آن لائن رہتے ہیں وہ بھی پی ٹی سی ایل اور کے ای ایس سی کی بدولت (-:، لیکن سچی بات تو ‏یہ ہے کہ جو کچھ مل گیا اس کا بھی تو حق ادا نہ کر سکے!)۔ گوشہ عافیت اور ہمارا غریب خانہ یہی ‏پاکستان، کراچی ہے۔ آپ خدارا صبر کا دامن کسی صورت نہ چھوڑ بیٹھیئے گا " ابھی عشق کے ‏امتحان اور بھی ہیں" لہذا "پیوستہ شجر سے رہ، امید بہار رکھہ"، کبھی نہ کبھی تو صبح ہوگی اور اس ‏چمن میں بہار بھی آئے گی۔

ارے جب کُل وقتی آن لائن رہتے ہیں تو کچھ وقت اردو محفل کو بھی تو دیں۔

انشاء اللہ جس قدر ہوسکا، اردو محفل میں حاضر ہونے کی کوشش کروں گا، البتہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار ‏کو زیادہ امکانات ہیں۔ ‏

عبدالمجید: خوش آمدید الطاف ذکی صاحب ۔ جیسا کہ دوستوں‌نے لکھا ہے اس محفل پر یقینا آپکا ٹائم ‏اچھا گذرے گا ‏

عبد المجید صاحب، آپ کے خیرمقدم کا شکریہ، کیوں نہیں۔ ‏

طالوت: خوش آمدید الطاف ذکی ۔۔ آئی ٹی کے حوالے سے آپ کیا کرتے ہیں ۔۔‏

طالوت صاحب، بعد از سلام و خیریت، آئی کے حوالے سے محض اُردو کمپوزنگ اور ہر طرز کے متن کی ‏تزیئین و آرائش و طباعت کی پرجیکٹ منیجمنٹ کرتا ہوں، اس کے علاوہ ویب سرفنگ وغیرہ۔
‏ ‏
ابوشامل: برادر الطاف ذکی! محفل پر خوش آمدید۔ امید ہے یہاں سے بہت کچھ حاصل بھی کریں گے اور ‏یہاں ساتھیوں کو بہت کچھ دیں گے بھی۔

آپ کے خیرمقدم کا شکریہ ابو شامل صاحب۔ ہماری دعا و امید یہی ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کو ‏ایک دوسرے کیلئے باعث خیر بنا دے۔

arifkarim‏ خوش آمدید! ‏
گزشتہ روز 11:44 ‏PM‏ ‏
الف عین خوش آمدید الطاف ۔ کچھ اور بھی تو بتائیں۔ کیا عمر ہے، تعلیم کہاں تک ہے، کیا ملازمت ‏ہے، اگر ہے تو۔۔۔ ‏
گزشتہ روز 11:04 ‏PM‏ ‏
زین زیڈ ایف اردو محفل میں خوش آمدید، امید ہے آپ کا یہاں اچھا وقت گزرے گا

محترم الف عین اور زین زیڈ ایف صاحب، آپ کے خیرمقدم کا شکریہ۔‏
 

شمشاد

لائبریرین
انشاء اللہ جس قدر ہوسکا، اردو محفل میں حاضر ہونے کی کوشش کروں گا، البتہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار ‏کو زیادہ امکانات ہیں۔

پہلے تو میں یہی سمجھا کہ یہ کوئی پیشگوئی ہے جو محکمہ موسمیات والے کرتے ہیں کہ فلاں فلاں دن گرج چمک کا امکان ہے۔
 
Top