تعارف خاکسار

سید عمران

محفلین
ذکی صاحب تین سال میں تیرہ مراسلے بہت زیادہ نہیں ہوگئے؟؟؟
اس سبک رفتاری کو کسی کی نظر نہ لگے۔۔۔
رفتار ایسی ہی تیز رہی تو زمانہ کو کہیں کا کہیں چھوڑ جائیں گے۔۔۔
ویسے یہ تو ثابت کر ہی دیا ہے کہ آپ تین میں بھی ہیں اور تیرہ میں بھی!!!
 
آخری تدوین:
جی، سید عمران صاحب... آداب....
بس کیا بتائیں....

ایک سمت وقت ہے کہ جس نے پایا ہے ثبات لامتناہیت کو اور مانندِ امواج اپنی نغمگی و بے ساختگی کے ساتھ رواں دواں ہے...

ایک زندگی ہے کہ ان امواج سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہے.....
ایک مصروفیات ہیں کہ ان امواج کے سنگ بہا لے جانا چاہتی ہیں......
اور پھر، ذمہ داریاں، جو ان موجوں سے ہمیشہ نبرد آزما ہی ہوتی ہیں...

اور پھر ایک طلاتمِ شوقِ قلب.....

شوق....بے قراریوں کو جِلا بخشے اور قلب..... صحرا نوردی کی چاہ میں دیوانہ پھرے...
 
محمد امین صدیق بھائی آئیں ٹرانسلیشن کرنے!!!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اربابِ محفل کی خدمت میں خاکسار کا سلامِ مسنون....

نام ذکی انور ہمدانی ، پیدائش مالیگاؤں، الہند، ہجرت کے بعد سر زمین آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں قیام ہے.... شعر و سخن سے کچھ شغف ورثے میں پایا، کچھ تعلیم کے صدقے، کچھ اساتذہ کی نگاہِ کرم اور کچھ اہل ذوق حضرات کی نگاہِ عنایت.... چھوٹا موٹا کلام کہنے کی اپنی سی کوشش کرلیتا ہوں... کبھی کبھار نثر نگاری کا شوق بھی ابھر آتا ہے.... امید ہے کہ ارباب محفل اپنی قیمتی آراء سے نوازتے رہیں گے.... اللہ آپ کو نیکیاں عطا فرمائے اور خوش رکھے....
محفل میں آپ کو خوش آمدید۔۔۔۔
 
Top