خبردار!

سید فصیح احمد

لائبریرین
السلام علیکم دوستو!

کچھ احباب سے فیس بُک پر ایک نئے وائرس/ سپیم کے بارے علم ہوا۔ اور کئی دوست اس کا شکار بھی ہو چکے ہیں۔

یہ وائرس کرتا کیا ہے؟

آپ کی جانب سے آپ کے دوستوں کو اِن باکس میں مسج جاتے ہیں جس کا آپ کو علم نہیں ہوتا۔ عموماً ایسے لنک کسی بیہودہ ویب کے ہوتے ہیں۔ ایک بات کا اضافہ کر دوں کہ ہیکرز نے ایک نیا طریقہ نکالا ہے، انباکس میں جو لنک آتا ہے اس کے ساتھ کوئی ذِکر یا تھمب نیل نہیں ہوتا۔ یعنی آپ اس سے مکمل طور بے خبر ہوتے ہیں کہ آپ کس شے کو کلک کر رہے ہیں۔ اس لیئے ضروری نہیں کہ آپ کو مسج جس شخص سے ملا اس نے جان کر کسی بیہودہ شے کو کلک کیا ہو!

اس کا حل؟

۱) سب سے پہلے اپنے اکاؤنٹ کا پاسورڈ بدل لیں۔ اپنے نئے پاسورڈ کو بدلتے جب،
Log me out of other devices
کی آپشن آئے تو اسے کلک کرنا مت بھولیں۔

۲) اس کے بعد یہاں اس ربط پر جا کر وہ تمام ایپلِکیشنز ڈیلیٹ کریں جو آپ نے حال ہی میں انسٹال کیں ہیں۔ اور وہ ایپلِکیشنز بھی جنہیں آپ جانتے نہیں۔ کیوں کہ ایسی ایپس آپ کے علم کے بغیر بھی آپ کے اکاؤنٹ میں داخل ہو سکتی ہیں۔

۳) اگر آپ کی طرف سے میسج نہیں گئے لیکن آپ نے انباکس میں آئے کسی لنک کو کلک کر دیا ہے تو تب بھی بہتر ہے کہ آپ اوپر والے تمام کام انجام دیں۔

۴) اگر آپ نے اپنے براؤزر یعنی firefox/ chrome وغیرہ میں کوئی نئی extention داخل کی ہے تو اسے بھی ڈیلیٹ کر دیں۔

۵) کسی بھی لنک کو کلک کرنے سے پہلے بھیجنے والے سے پوچھیں اس کے بارے۔ اگر جواب مثبت ہو تو کھولیں۔ یعنی اس کے اقرار پر کہ ہاں میں نے بھیجا ہے لنک۔ اگر جواب نہ آئے تو نہ کھولیں۔ کیوں کہ بھیجنے والے کو اس وائرس میسج کا علم نہیں ہوتا۔

میں ابھی اس معاملے میں مزید چھان بیِن کر رہا ہوں جیسے ہی کچھ علم ہوتا ہے دوستوں کو اطلاع کر دوں گا۔

جزاک اللہ خیر!
 
آخری تدوین:
Top