نبیل
تکنیکی معاون
اب جب کہ جریدے پر کام کرنے کی بات چل نکلی ہے تو خبروں کے ماخذ پر بھی گفتگو ہو گی۔ میں اس تھریڈ میں اسی بارے میں معلومات اکٹھا کرنا چاہتا ہوں۔
ہماری خبروں کا سب سے بڑا ماخذ خود دوسری نیوز ویب سائٹس ہی ہوں گی۔ ذاتی طور پر میں کسی موضوع پر خبروں کا سب سے بہتر ماخذ گوگل نیوز ہی کو جانتا ہوں۔ مثال کے طور پر میں اس میں گوگل ہی کے موضوع پر خبریں تلاش کرکے ان میں سے کچھ مواد اکٹھا کر کے ایک آرٹیکل لکھ سکتا ہوں۔ فی الحال ہمیں گرافکس کے لیے بھی انٹرنیٹ پر ہی انحصار کرنا پڑے گا۔
دوسرا بڑا ماخذ کمپیوٹر میگزین ہیں۔ میں ہر مہینے ایک دو رسالے خریدتا ہوں۔ بعض اوقات ایسی سی ڈیز بھی ملتی ہیں جن میں گزشتہ ایک سال کے شمارے الیکٹرانک فارم میں ہوتے ہیں۔ اس میں مسئلہ صرف یہ ہے کہ یہ جرمن زبان میں ہوتے ہیں۔