چھوٹی بڑی خبریں اور ان پہ ٹویٹر اور فیس بکی (وغیرہ) تبصرے یہاں شریک کیے جائیں گے۔
میرے سمیت کئی ایسے محفلین بھی ہیں کہ جو محفل کے علاوہ ٹویٹر پہ یا کسی اور جگہ نہیں جاتے۔ ہمیں اسی جگہ پہ خبروں اور تبصروں سمیت سب کچھ مل جاتا ہے۔
سو میرے خیال میں یہ لڑی مناسب ہے۔
یہاں تو جسٹس فائز عیسیٰ کا مقدمہ ساتھی جج لڑ رہے ہیں۔ ان کو وکیل کی ضرورت ہی کیا ہے
ویسے پاناماکیس کے سزا یافتہ مجرم نواز شریف نے بھی یہی دفاع پیش کیا تھا کہ جس نے کرپشن کرنی ہوتی ہے و ہ جائیدادیں بچوں کے نام پر رکھتا ہے۔ اپنے نام پر نہیں۔
کیا خبر کے لیے اخبار کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے لیے سوشل میڈیا ویب سائٹ کافی نہیں جو ہم یہاں بھی خبریں اور سوشل میڈیا تبصرے پڑھیں؟
جولوگ تواتر سے خبریں اور سوشل میڈیا مواد محفل پر شئیر کرتے ہیں ان کا ایک خاص مقصد ہوتا ہے اور وہ اپنے مقصد کی تکمیل کے لیے محفل کا ماحول مکدر کرتے ہیں۔
منتظم اس حوالے سے لاتعلق ہیں چوں کہ اس حوالے سے کوئی پالیسی موجود نہیں۔
اگر وہ کوئی پالیسی تشکیل دیں تو اس سے محفل کا ماحول بہتر ہوگا اور اگر وہ ایسی پالیسی نہیں تشکیل دینا چاہتے تو ان کی مرضی