خبر دار، ہوشیار آج چاند گرہن ہے

پاکستانی

محفلین
بی بی سی کی خبر کے مطابق آج یورپ، افریقہ، جنوبی امریکہ اور کینیڈا میں لوگ مکمل چاند گرہن کا نظارہ کریں گے۔ جبکہ روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان میں مکمل چاند گرہن نہیں ہو گا البتہ جزوی طور پر دکھائی دے سکے گا۔
چاندگرہن کا آغاز برطانوی وقت کے شام آٹھ بج کر اٹھارہ منٹ شروع ہو گا اور پورا چاند شام دس بج کی چوالیس منٹ سے گیارہ بج کر اٹھاون منٹ تک زمین کےسائے میں رہے گا اور رنگ مریخ سیارے کی ماند ہوگا۔ جبکہ پاکستان میں جزوی چاند گرہن کا آغاز رات 2 بج کر 30 منٹ پر ہوگا جو علی الصباح 6 بج کر 12منٹ پر ختم ہوگا۔

چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند، سورج اور زمین ایک ہی رخ میں آ جاتے ہیں۔
چاند گرہن کے دوران سورج کی روشنی زمین سے گزر کر چاند میں جائے گی جس کی وجہ سے چاند مکمل طور پر سرخی مائل نظر آئے گا۔
برطانوی رائل اسٹرانومیکل سوسائٹی کے ترجمان رابرٹ میسی نے کہا ہے یہ انتہائی خوبصورت منظر ہوگا اور لوگوں کو اس سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا بغیر حفاظت کے چاندگرہن کو دیکھنا بلکل محفوظ عمل ہوگا اور چاند پہلے سے کم روشن ہوگا۔

یاد رہے کہ 19مارچ 2007ء کو سورج گرہن بھی ہوگا۔



سورج اور چاند گرہن کے بارے میں طرح طرح کی باتیں بچپن سے سنتے آئے ہیں، ان باتوں میں کتنی صداقت ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ پاکستانی بھائی، پر ادھر تو بہت دنوں‌ سے بادل اور برفباری ہو رہی ہے :)
 

ماوراء

محفلین
اف اف۔۔ یہاں بھی بادل ہیں۔ لیکن پھر بھی میں چندا ماموں کو دیکھنے نکلوں گی۔ :D
 

قیصرانی

لائبریرین
ادھر تو چندا ماموں‌نکل آئے ہیں اور جناب میں اپنی آسٹرانومیکل ٹیلیسکوپ کو فٹ کر رہا ہوں تاکہ یہ منظر آرام سے دیکھ سکوں‌
 

قیصرانی

لائبریرین
چاند تو موجود ہے، ابھی دیکھ کر بتاتا ہوں، کیونکہ ابھی ذرا درختوں‌کے پیچھے ہے
 

ماوراء

محفلین
مجھے تو کچھ دکھائی نہیں دیا۔ آسمان پر تو بادل ہی بادل ہیں۔ :cry:
چلو، 19 مارچ کو سورج گرہن بھی ہے۔ :D
 

دوست

محفلین
رات اڑھائی تک تو جاگتا رہا ہوں لیکن پھر سو گیا چاند گرہن شاید چالیس منٹ سے شروع ہونا تھا۔ :roll:
 

پاکستانی

محفلین
یہ ہو گیا، اب اگلا چاند گرہن دیکھنے کے لئے آپ کو اکتوبر تک انتظار کرنا ہو گا کیونکہ اس سال اکتوبر میں ایک مرتبہ پھر چاند گرہن کا نظارہ دیکھا جائے گا۔
 
Top