ختم نبوت(ص)پرایمان رکھنے والےاحمدیت(قادیانیت) کو فروغ مت دیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

hakimkhalid

محفلین
[marq=up:4a237ee75f]خبردار[/marq:4a237ee75f]

[align=justify:4a237ee75f]ختم نبوت صلی للہ علیہ وسلم پر ایمان رکھنے والے جو افراد
Ahmadiyya Urdu Website for ALL AHMADIZ
کے دھاگے پر بحث و مباحثہ کر رہے ہیں وہ نادانستہ طور پر بالواسطہ احمدیت اور مندرجہ بالا ویب سائٹ کو فروغ دے رہے ہیں ۔لہذا اس سلسلے میں علیحدہ دھاگا کھولا جائے یا موجودہ اس دھاگے پر بحث و تمہید کو آگے بڑھایا جائے۔اور مذکورہ دھاگے
Ahmadiyya Urdu Website for ALL AHMADIZ
کو صرف احمدیوں کےلیے مختص کر دیا جائے۔

اگرچہ مذہب جیسے حساس معاملہ کو عام معاملات کی طرح نہیں لیا جانا چاہئے۔اور اگر منتظمین اس معاملے کو آگے بڑھانے پر مُصر ہیں ۔تو دلائل سے کام لیا جائے۔اور ایسی ویب سائٹس کے لنک یہاں دیے جائیں جو انگریز کے پیدا کردہ فتنہ ِ قادیانیت کا اصل رخ سامنے لائیں۔اور اچھی طرح مطالعہ کر کے نیز علمائے کرام سے رابطوں کے بعد بحث میں حصہ لیا جائے۔فضول جذباتی گفتگو کرکے اسلام اور مسلمانوں کی جگ ہنسائی کا موقع فراہم نہ کیا جائے۔

ایسے قادیانی جو غیر مسلموں اور شریف شہریوں کی طرح رہیں۔اپنے عقائد کی ترویج نہ کریں ۔مسلمانوں کے جذبات مشتعل نہ کریں توان کی حفاظت اسلامی حکومت اور مسلمانوں کا فرض ہے۔یہ بات پیارے شمیل قریشی کےلیے ہے۔اگر کوئی مسلمان اس سے رو گردانی کرتا ہے تو پروردگار کے حضور سزاوار ہوگا۔ایسے احمدیوں کے ساتھ مسلمانوں کے رابطوں کی گنجائش موجود ہے اور اس کی ممانعت نہیں کہ مبادا وہ مسلمان ہو ہی جائیں۔

بطور طبیب اور معالج کسی فرد کو ہر طرح کے مذہبی تعصب سے پاک ہونا پڑتا ہے ۔چونکہ پیارے اور آخری نبی حضرت محمد صلی للہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔یہاں پر مسلمان نہیں انسان کا ذکر ہے۔چونکہ پیارے اور آخری نبی حضرت محمد صلی للہ علیہ وسلم بعض مریض غیر مسلم طبیبوں کے پاس بھی بھیجا کرتے تھے ۔اسی حوالے سے مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے اکثر قادیانی معالجین سے رابطہ رہتا ہے ۔جانشین مرزا قادیانی حکیم نورالدین کے بعض نسخے میرے زیر استعمال رہتے ہیں ۔بعض قادیانی معالجین کو مسلمانوں کے حسن سلوک کی وجہ سے مسلمان ہوتے بھی دیکھا۔یہ سب کہنے کا مقصد یہ کہ اسقدر رابطوں کی وجہ سے ان کے عقائد سے آگاہی فطری بات ہے۔اب یہاں احتیاط کی ضرورت ہے ذرا سی بے احتیاطی مرتد بنا سکتی ہے۔باہمی میل جول میں ان کے عقائد جان کر اپنے علمائے کرام سے رابطہ ضروری ہوجاتا ہے ۔تبھی ہم اصل دین اسلام پر قائم رہ سکتے ہیں۔اگر آپ کو اپنے مذہب اسلام کے بارے میں مکمل آگاہی نہیں ہے۔تو آپ بہت جلد بہک سکتے ہیں۔اور عمیق گہرائیوں میں گر کر اپنی آخرت تباہ و برباد کر سکتے ہیں ۔لہذا اگر آپ مندرجہ بالا احمدی سائٹ کو وزٹ کرنا چاہتے ہیں تو پہلے دین اسلام میں مکمل شد بد حاصل کرلیں۔
شرعی احکام کے علاوہ اگر میرے ان الفاظ سے کسی کی دل آزار ی ہوئی ہو تو پیشگی معذرت ۔۔۔۔۔۔۔[/align:4a237ee75f]
 
hakimkhalid

محفلین
[align=justify:e30669346a]اردو ویب اور اردو محفل و منتظمین سے ایک اجتماعی تکلیف کا اظہار کر رہا ہوں۔اسے دور کرنا یا نہ کرنا تو منتظمین پر ہی منحصر ہے

یاد رہے کہ میں کئی حوالوں سے ان کا احسان مندبھی ہوں ۔

لیکن آج کل غیر مسلم قادیانی اردو محفل کو جس طریقے سے اپنے عقائد کی ترویج کے لیے استعمال کر رہے ہیں وہ ناقابل فہم اور باعث اذیت ہے۔اور مجھ سمیت دیگر مسلمانوں کےلیےانتہائی اذیت کا باعث ہے۔

اردو محفل کی پالیسی کے حوالے سے منتظمین با اختیار ہیں۔لیکن مندرجہ بالا حوالے سے انہیں اپنی پالیسی واضح کر دینی چاہئے۔پیارے نبی حضرت محمد صلی للہ علیہ وسلم کے بعد اگر کسی اور نبی کا تصور جو فرد کرتا ہے وہ کفر کا مرتکب ہو کر مرتد ہوجاتا ہے۔اس پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے تمام مسالک و مکاتب فکر متفق ہیں۔وہ کسی طور مسلمان نہیں کہلا سکتا۔جبکہ یہاں احمدی مسلمان کی اصطلاح استعمال کی جا رہی جو قابل مذمت ہے۔

یہاں موجود تمام مسلمانوں کے ایمان کی اللہ تعالٰی حفاظت فرمائے (جس پر شیطانی طاقتیں مختلف طریقوں سے درپے ہیں) کیوں کہ اصل دولت اور زندگی کا حاصل تو یہی ہے۔

اگر منتظمین آزادی اظہار کی پناہ لینا چاہتے ہیں تو براہ کرم ان لوگوں کو صرف اس بات کا پابند کردیا جائے کہ وہ اپنے آپ کو مسلمان نہ لکھیں۔

بہت شکریہ ۔اللہ آپ کو جزا دے[/align:e30669346a]
 
ظفری

لائبریرین
حکیم صاحب میں تو پہلے ہی اس موضوع پر گفتگو کرنا وقت کا ضیاع کہہ چکا ہوں ۔ مگر کچھ لوگ اس موضوع کو اس سائیٹ پر خوش آمدید کہہ کر اپنے “مضبوط“ ایمان کا امتحان لینے بیٹھ گئے ہیں ۔
 
hakimkhalid

محفلین
ظفری نے کہا:
حکیم صاحب میں تو پہلے ہی اس موضوع پر گفتگو کرنا وقت کا ضیاع کہہ چکا ہوں ۔ مگر کچھ لوگ اس موضوع کو اس سائیٹ پر خوش آمدید کہہ کر اپنے “مضبوط“ ایمان کا امتحان لینے بیٹھ گئے ہیں ۔

درست فرمایا آپ نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن مضبوطی ایمان کا امتحان اسی وقت لیا جانا چاہئے۔جب اس بار ے میں اپنے علم اور آگاہی کی انتہا ہو۔

معاملات آگے بڑھ رہے ہیں اور ایک اور نیا قادیانی دھاگہ شروع ہو چکا ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
حکیم صاحب میں اس فتنے کے بارے میں اتنا بہت جانتا ہوں کہ آپ اندازہ نہیں لگا سکتے ۔ میں ان سے گذشتہ چار سال سے لڑ رہا ہوں ۔ کئی سائیٹ پر سے ان کو بھگایا ہے ۔ ان سے بات کرنا ایسا ہی ہے جیسے آپ شیطان کو کہیں کہ ‘ تُو راہِ راست پر کیوں نہیں آجاتا “
اور سب جانتے ہیں کہ شیطان کا کام کیا ہے اور کوئی شیطان سے صرف یہ سوچ کر بحث کرے کہ شاید وہ اس کو راہِ راست پر لے کر آجائے تو اُس کی عقل پر ماتم کرنے کو جی چاہتا ہے کہ شیطان کو جس طرح معلوم ہے کہ حقیقت کیا ہے بلکل اسی طرح ان کو بھی معلوم ہے کہ حقیقت کیا ہے اور یہ کیا اور کیوں کر رہے ہیں ۔
 
[align=justify:467d6e19c6]اصل میں ظفری بھائی میں صرف یہ چاہ رہا تھا کہ ان باتوں سے ہم جیسے کم علم مسلمان اپنا ایمان خراب نہ کربیٹھیں۔لہذا ایسی اچھی ویب سائٹس کے لنک یہاں دیے جائیں جو انگریز کے پیدا کردہ اس فتنے کے بارے میں اصل رخ سامنے لائے۔اور قادیانی بھی اس سے ہماری طرح مستفید ہوں۔شاید ان میں سے بھی کچھ راہ ہدایت پا جائیں۔

اور اس کام سے متنفر نہیں ہونا چاہیے ۔پیارے نبی(ص) جب تبلیغ کرتے تھےتوانہیں پتھر مارے جاتے تھے۔لہو لہان ہو کر پاؤں مبارک میں پہنی جوتیاں تک تربہ تر ہوجاتی تھیں۔لیکن تبلیغ کا کام جاری رکھا۔مایوس نہیں ہوئے ۔ہدایت تو اللہ کی طرف سے ہی آتی ہے اور جب کوئی خود روشنی کی تلاش شروع کرتا ہے ۔تو اللہ کی نصرت اسے حاصل ہوجاتی ہے ۔میرے کئی جاننے والے قادیانی الحمداللہ اب مسلمان ہیں
لہذا حتی الامکان اپنی کوششیں جاری رکھیں۔اللہ تعالٰی آپکو سرخرو کرے۔[/align:467d6e19c6]
 
قیصرانی

لائبریرین
حکیم بھائی، بات صرف ان دوستوں نے بات برائے بات شروع کی تھی۔ ایک بھائی نے میرے پیغام کو جواز بنا کر بات کو آگے بڑھایا تھا حالانکہ میرا پہلا پیغام صرف شکریہ‌ (کہ اس بندے نے لگی لپٹی رکھے بغیر ہماری محفل پر اپنی سائٹ کو برائے احمدی لکھا تھا نہ کہ برائے مسلمان) اور جزاک اللہ (کہ اللہ پاک اسے اس کے اعمال کی جزا دیں جو اچھی بھی ہو سکتی ہے اور بری بھی)۔ میرا مقصد صرف یہی تھا کہ اگر آرام سے بات کی گئی تو ہو سکتا ہے کہ ہم کسی کو راہٍ راست پر لا سکیں۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے جذباتی دوست ساری بات کو بگاڑ دیتے ہیں۔
دوسرا میں نے اس دھاگے پر اس احمدی سائٹ کو دیکھ کر ایک دو باتوں کا ذکر کیا تھا جو احمدیوں کے حوالے سے کوئی نہیں جانتا تھا۔ اس لیے میں‌ نے شروع سے آخر تک بات کو آرام سے جاری رکھا۔ لیکن پھر دوستوں کی جذباتیت اور نبیل بھائی کے پیغام اور پھر ایک بھائی کی انتہائی لولی لنگڑی وضاحت نے مجھے بہت مایوس کیا۔
سیدھی سی بات ہے کہ اس محفل پر مجھے کئی بار بحث کا موقع ملا۔ لیکن جب بھی کوئی دوست بحث شروع کرتا ہے تو اس کا مقصد صرف اپنے آپ کو درست ثابت کرنا ہوتا ہے اور دوسروں کو غلط۔ لیکن میں مایوس نہیں‌ ہوں کہ مایوسی کفر ہے۔ جب بھی موقع ملے گا میں بحث کروں گا۔ ہو سکتا ہے کہ کب کسی دوست کو احساس ہو اور ہمیں نہایت ہی عمدہ علمی مباحثہ کے لیے پلیٹ فارم مل سکے۔
باتونی ہاتھی
 
hakimkhalid

محفلین
قیصرانی نے کہا:

[align=justify:6b14aed2ee]قیصرانی بھائی!

علم کا حصول اگر پیش نظر ہو تو علمی مباحثہ بڑی اچھی چیز ہے ۔لیکن بعض اوقات ایسے مباحثے کئی کم عقلوں کو مرتد کرنے کا باعث بھی بن جاتے ہیں ۔پاک ٹی ہاؤس مال روڈ لاہور میں ایک قہوہ خانہ ہے جہاں ادیب شاعر اورصحافیوں کی محفلیں جمتی تھیں جب روس اور شوشلزم کا عروج تھا تو یہاں پر بڑے بڑے پڑھے لکھے افراد دہریے بن کر اللہ کا ہی انکار کر بیٹھے اور اس کی وجہ یہی مباحثے بنے۔دنیا بھر کے تمام مذاہب کے پیروکار اب ایک ہی دین اسلام کی طرف رجوع کر رہے ہیں ۔دنیا اپنے اصل کی طرف لوٹ رہی ہے۔ہم کسی اور مذہب کی طرف دیکھیں بھی کیوں؟ انگریز کا یہ فتنہ دب چکا ہے۔ان لوگوں کی حقیقت جب ان کے اپنے بچوں پر عیاں ہورہی ہے اور وہ دھڑا دھڑ مسلمان ہو رہے ہیں۔لہذا ذاتی انا کےلیے ایسے بحث و مباحثہ سے گریز ہی بہتر ہے۔ایمان کو برباد کرنے کےلیے شیطان ہروقت تعاقب میں ہے۔اسے موقع مت فراہم کریں۔[/align:6b14aed2ee]
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام حکیم خالد،

میں سمجھ نہیں سکا کہ آپ مجھ سے کس قسم کی وضاحت چاہتے ہیں۔ کیا منتظمین کو اپنے عقیدے کی وضاحت کرنا ہوگی یہاں پر؟ اور کیا احمدیوں کو یہاں بات کرنے کی اجازت دینا قادیانیت نوازی ہوگی؟
 
فرید احمد

محفلین
بطور منتظم اپنا عقیدہ بیان نہ کرنا ہو تو نہ کریں ، باعتبار ایک انسان کے بیان کر دیں کہ آپ کہاں کھڑے ہیں ؟

دوسری بات یہ کہ “ یہ بات تمام عالم میں مسلم ہے کہ احمدیوں کو مسلمانوں کا کوئی فرقہ “مسلمان“ نہیں سمجھتا “
لہذا احمدیوں کو کہ دیں کہ خود کو مسلمان کہ کر یہاں حاضر نہ ہوں ۔

سلام

اگر محفل پر کوئی ذی علم ، معتبر ، غیر جانبدار ، صائب الرائے ، شخص ہو تو اس کو ناظم بنا دیں ، اور ایک بار بحث و مباحثہ کر کے ان کی حققیت کو فورم پر واشگاف ہونے دیں ۔

یا یہ بات پاکستان کی اسیمبلی میں ، پاکستان کی اور کئی ملکوں کی عدالت میں ، فیصل ہو چکی ہے کہ وہ مسلمان نہیں ، یعنی ان کا جھوٹا ہونا، مکار ہونا، دشمن ہونا، دوغلا ہونا ،واضح ہو چکا ، سب مان چکے ، اب بھی ہم فورم پر ان کو ان کے مکر کی ، کفر کی ، دوغلے پن کی اجازت دیں ، تو کون سی عقل مندی ہے ؟

وہ اپنی بات کریں ، مگر دوغلا پن نہ کریں ،
جھوٹ نہ کہیں ،
مکر نہ کریں۔
آخر فورم کے کس زمرے میں ان کی بات آتی ہے ؟ وہ تو غور کریں ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم فرید،

میں آپ کی بات سمجھنے سے بھی قاصر ہوں کہ مجھے کس قسم کی وضاحت کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔ یہ خود کو بطور انسان کس طرح کسی مقام پر ظاہر کیا جا سکتا ہے؟

اگر محفل پر کوئی ذی علم ، معتبر ، غیر جانبدار ، صائب الرائے ، شخص ہو تو اس کو ناظم بنا دیں ، اور ایک بات بحث و مباحثہ کر کے ان کی حققیت کو فورم پر واشگاف ہونے دیں ۔

اس بات سے آپ کی کیا مراد ہے؟ اگر آپ کی رائے میں اس فورم پر احمدیت کے بارے میں الگ زمرہ بنا کر اسی میں اس سے متعلقہ موضوعات پر بات کرنا ہے تو اس پر عمل ہو سکتا ہے۔ ایک ذی علم ، معتبر ، غیر جانبدار ، صائب الرائے شخص کا آپ کو پتا ہو تو مجھے ضرور بتائیں۔

پاکستان کی پارلیمنٹ کے فیصلے کے مطابق احمدی غیر مسلم ہیں، یعنی یہ علیحدہ مذہب ہے۔ اگر وہ مکر کرتے ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں تو یہ آپ کے لیے اچھا موقعہ ہے کہ اس جھوٹ اور مکر کے پردے کو چاک کریں۔
 
فرید احمد

محفلین
اول سے تو میں یہ چاہتا تھا کہ دیانت دار آدمی کو چاہیے کہ اپنے بارے میں صحیح بات بتا دے ، یعنی نبیل جی، زکریا ، آصف ، وغیرہ خود کا مذہب واجح کر دیں ، تا کہ ان کی بات کو اسی تناظر میں پڑھا سمجھا جائے ۔ ( میں کسی پر قادیانی ہونے نہ ہونے کا الزام نہیں لگاتا )
صائب الرائے شخص کی تلاش انتظامیہ کرے ۔

اور ان کے مکر کا پردہ چاک حتی الامکان ہو رہا ہے ، ہدایہ پر دیکھ سکتے ہیں ۔
 
آصف

محفلین
محترم فرید صاحب

آپ نے مجھ سے میرے عقیدے کی بابت سوال فرمایا ہے۔ اس پر خاموشی نامناسب ہے۔ میں اللہ سبحانہ و تعالی کی وحدانیت اور خاتم النبیین محمد صل اللہ علیہ وسلم کے آخری نبی اور رسول ہونے پر یقین رکھتا ہوں۔ مرزا غلام احمد قادیانی کو جھوٹا نبی مانتا ہوں اور قادیانیوں کو قطعی طور پر غیر مسلم سمجھتا ہوں۔

اس کے بعد:

محفل ایک آن لائن بحث و مباحثہ کی جاء ہے۔ یہاں ہر مذہب کے لوگ آ کر شائستگی اور آداب گفتگو کو مد نظر رکھتے ہوئے بات چیت کر سکتے ہیں۔ تمام احباب سے درخواست ہے کہ ان بحوث میں منتظمین کو بلاوجہ ملوث کرنے سے گریز کیا جائے۔
 
hakimkhalid

محفلین
نبیل نے کہا:
السلام حکیم خالد،

میں سمجھ نہیں سکا کہ آپ مجھ سے کس قسم کی وضاحت چاہتے ہیں۔ کیا منتظمین کو اپنے عقیدے کی وضاحت کرنا ہوگی یہاں پر؟ اور کیا احمدیوں کو یہاں بات کرنے کی اجازت دینا قادیانیت نوازی ہوگی؟

استاد مکرم!

منتظمین کے عقیدے کا معاملہ تو ان کا اور اللہ کا معاملہ ہے ۔ہم کون ہوتے ہیں اس میں دخل دینے والے۔

لیکن غیر مسلم قادیانیوں کو یہاں اپنے عقائد کی ترویج کی اجازت دینا قادیانیت نوازی ہوگی۔قادیانی کمیونٹی کا علیحدہ فورم بنا کر ان کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔جو پبلک نہ ہو اور وہ پاسورڈ کے ذریعے وہاں شرکت کر کے جو مرضی کریں۔مذہب اور اخلاق اس کی محدود اجازت دیتا ہے ۔لیکن یوں کھلے عام ان کی قابل اعتراض سرگرمیوں سے ہر دلعزیز اردو محفل پر پاکستان بھر میں قادیانی نواز ہونے کا الزام زور پکڑتا جا رہا ہے۔جوعلمی حلقوں کےلیے انتہائی نقصان دہ بات ہے۔ابھی ادھوری بات کر رہا ہوں ۔تفصیلا جلد حاضر ہوتا ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
فرید احمد نے کہا:
اول سے تو میں یہ چاہتا تھا کہ دیانت دار آدمی کو چاہیے کہ اپنے بارے میں صحیح بات بتا دے ، یعنی نبیل جی، زکریا ، آصف ، وغیرہ خود کا مذہب واجح کر دیں ، تا کہ ان کی بات کو اسی تناظر میں پڑھا سمجھا جائے ۔ ( میں کسی پر قادیانی ہونے نہ ہونے کا الزام نہیں لگاتا )
صائب الرائے شخص کی تلاش انتظامیہ کرے ۔

اور ان کے مکر کا پردہ چاک حتی الامکان ہو رہا ہے ، ہدایہ پر دیکھ سکتے ہیں ۔

فرید، مجھے آپ کی بات انتہائی ہتک آمیز لگی ہے۔ مجھے یا کسی اور منتظم کو اپنے عقیدے کی کسی قسم کی وضاحت کی ضرورت نہیں ہے۔

ہدایہ پر جس نے بات کرنی ہوگی وہ وہاں جا کر کرلے گا۔ میں ہدایہ پر ہونے والی "علمی" گفتگو کے معیار کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتا۔ اس فورم پر ہونے والی بات کا یہیں جواب دیں۔

میں حتی الامکان اپنے اوپر ہونے والی چوٹیں برداشت کر رہا ہوں۔ میری گزارش ہے کہ موضوع پر رہ کر گفتگو کریں، منتظمین کو بلاجواز نشانہ نہ بنائیں۔ میں نہیں چاہتا کہ احمدیت کے موضوع پر بات کرتے ہوئے ہم آپس میں دست بگریباں ہو جائیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
hakimkhalid نے کہا:
نبیل نے کہا:
السلام حکیم خالد،

میں سمجھ نہیں سکا کہ آپ مجھ سے کس قسم کی وضاحت چاہتے ہیں۔ کیا منتظمین کو اپنے عقیدے کی وضاحت کرنا ہوگی یہاں پر؟ اور کیا احمدیوں کو یہاں بات کرنے کی اجازت دینا قادیانیت نوازی ہوگی؟

استاد مکرم!

منتظمین کے عقیدے کا معاملہ تو ان کا اور اللہ کا معاملہ ہے ۔ہم کون ہوتے ہیں اس میں دخل دینے والے۔

لیکن غیر مسلم قادیانیوں کو یہاں اپنے عقائد کی ترویج کی اجازت دینا قادیانیت نوازی ہوگی۔قادیانی کمیونٹی کا علیحدہ فورم بنا کر ان کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔جو پبلک نہ ہو اور وہ پاسورڈ کے ذریعے وہاں شرکت کر کے جو مرضی کریں۔مذہب اور اخلاق اس کی محدود اجازت دیتا ہے ۔لیکن یوں کھلے عام ان کی قابل اعتراض سرگرمیوں سے ہر دلعزیز اردو محفل پر پاکستان بھر میں قادیانی نواز ہونے کا الزام زور پکڑتا جا رہا ہے۔جوعلمی حلقوں کےلیے انتہائی نقصان دہ بات ہے۔ابھی ادھوری بات کر رہا ہوں ۔تفصیلا جلد حاضر ہوتا ہوں۔

حکیم خالد، مجھے کچھ کچھ معلوم ہو رہا ہے کہ یہ باتیں کون پھیلا رہا ہے۔ میں بھی آپ کی عزت کرتا آیا ہوں، بہتر ہوگا کہ آپ بھی بلاجواز پروپیگنڈے سے پرہیز کریں۔ یہ قادیانیت نوازی کا الزام لگانا کافی پرانا حربہ ہوچکا ہے اور بدقسمتی سے ابھی تک اتنا ہی مؤثر ثابت ہوتا آیا ہے۔

آپ اپنی ادھوری بات کو مکمل کریں تاکہ میں بھی اتنی ہی تفصیل سے اس کا جواب دوں۔ میں نے ابھی تک اس معاملے میں نرمی برتی ہے۔ بڑی وجہ یہی تھی کہ ہم قادیانیت نوازی کے الزام سے بچنا چاہتے تھے۔ اب آپ لوگوں نے کھل ہمارے عقیدے پر انگلیاں اٹھا دی ہیں اور ہم پر قادیانیت نوازی کا الزام لگا دیا ہے تو میں بھی اپنی بات بلا جھجک کروں گا۔
 
[align=justify:5f3917e2ad]استاد مکرم!
دوسروں کو جذباتی ہونے سے منع کرتے کرتے آپ خود جذباتی ہورہے ہیں ۔آپ میرے لیے انتہائی قابل احترام ہیں اور رہیں گے ۔لیکن کیا کریں جہاں مذہب کا معاملہ آ جائے وہاں خواہ اپنا باپ ہی کیوں نہ ہو خلاف شریعت بات نہ ماننے کا حکم ہے۔ذرا میری تمام تحریریں ملاحظہ فرمائیں کہیں بھی آپکو بلا جواز پروپیگنڈہ نظر نہیں آئے گا۔تمام مذاہب کاٹھیکہ آپ کیوں اٹھا رہے ہیں ۔آزادی اظہار دیتے ہوئے صرف اسلامی نقطہ نظر کا میعار مدنظر رکھئے اس میں بہت وسعت ہے ۔دنیا تو آپ کی پراسائش ہے ہی آخرت بھی ہوجائے یہی خواہش ہے دل میں، آپ سے دلی انسیت کی وجہ سے ۔بہرحال شربت پیجئے ۔ابھی آپ جلال میں ہیں پھر حاضر ہوتا ہوں جب ذرا ٹھنڈے ہوں گے ۔ احکام الٰہی کے علاوہ اگر مجھ سے کو ئی تکلیف پہنچی ہو تو دلی معذرت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔[/align:5f3917e2ad]
 
نبیل

تکنیکی معاون
hakimkhalid نے کہا:
نبیل نے کہا:
hakimkhalid نے کہا:
نبیل نے کہا:
السلام حکیم خالد،

میں سمجھ نہیں سکا کہ آپ مجھ سے کس قسم کی وضاحت چاہتے ہیں۔ کیا منتظمین کو اپنے عقیدے کی وضاحت کرنا ہوگی یہاں پر؟ اور کیا احمدیوں کو یہاں بات کرنے کی اجازت دینا قادیانیت نوازی ہوگی؟

استاد مکرم!

منتظمین کے عقیدے کا معاملہ تو ان کا اور اللہ کا معاملہ ہے ۔ہم کون ہوتے ہیں اس میں دخل دینے والے۔

لیکن غیر مسلم قادیانیوں کو یہاں اپنے عقائد کی ترویج کی اجازت دینا قادیانیت نوازی ہوگی۔قادیانی کمیونٹی کا علیحدہ فورم بنا کر ان کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔جو پبلک نہ ہو اور وہ پاسورڈ کے ذریعے وہاں شرکت کر کے جو مرضی کریں۔مذہب اور اخلاق اس کی محدود اجازت دیتا ہے ۔لیکن یوں کھلے عام ان کی قابل اعتراض سرگرمیوں سے ہر دلعزیز اردو محفل پر پاکستان بھر میں قادیانی نواز ہونے کا الزام زور پکڑتا جا رہا ہے۔جوعلمی حلقوں کےلیے انتہائی نقصان دہ بات ہے۔ابھی ادھوری بات کر رہا ہوں ۔تفصیلا جلد حاضر ہوتا ہوں۔

حکیم خالد، مجھے کچھ کچھ معلوم ہو رہا ہے کہ یہ باتیں کون پھیلا رہا ہے۔ میں بھی آپ کی عزت کرتا آیا ہوں، بہتر ہوگا کہ آپ بھی بلاجواز پروپیگنڈے سے پرہیز کریں۔ یہ قادیانیت نوازی کا الزام لگانا کافی پرانا حربہ ہوچکا ہے اور بدقسمتی سے ابھی تک اتنا ہی مؤثر ثابت ہوتا آیا ہے۔

آپ اپنی ادھوری بات کو مکمل کریں تاکہ میں بھی اتنی ہی تفصیل سے اس کا جواب دوں۔ میں نے ابھی تک اس معاملے میں نرمی برتی ہے۔ بڑی وجہ یہی تھی کہ ہم قادیانیت نوازی کے الزام سے بچنا چاہتے تھے۔ اب آپ لوگوں نے کھل ہمارے عقیدے پر انگلیاں اٹھا دی ہیں اور ہم پر قادیانیت نوازی کا الزام لگا دیا ہے تو میں بھی اپنی بات بلا جھجک کروں گا۔

[align=justify:2070ae4660]استاد مکرم!
دوسروں کو جذباتی ہونے سے منع کرتے کرتے آپ خود جذباتی ہورہے ہیں ۔آپ میرے لیے انتہائی قابل احترام ہیں اور رہیں گے ۔لیکن کیا کریں جہاں مذہب کا معاملہ آ جائے وہاں خواہ اپنا باپ ہی کیوں نہ ہو خلاف شریعت بات نہ ماننے کا حکم ہے۔ذرا میری تمام تحریریں ملاحظہ فرمائیں کہیں بھی آپکو بلا جواز پروپیگنڈہ نظر نہیں آئے گا۔تمام مذاہب کاٹھیکہ آپ کیوں اٹھا رہے ہیں ۔آزادی اظہار دیتے ہوئے صرف اسلامی نقطہ نظر کا میعار مدنظر رکھئے اس میں بہت وسعت ہے ۔دنیا تو آپ کی پراسائش ہے ہی آخرت بھی ہوجائے یہی خواہش ہے دل میں، آپ سے دلی انسیت کی وجہ سے ۔بہرحال شربت پیجئے ۔ابھی آپ جلال میں ہیں پھر حاضر ہوتا ہوں جب ذرا ٹھنڈے ہوں گے ۔ احکام الٰہی کے علاوہ اگر مجھ سے کو ئی تکلیف پہنچی ہو تو دلی معذرت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔[/align:2070ae4660]

حکیم خالد، آپ اور فرید تواتر سے ہمارے عقیدے کے بارے میں پوچھ رہے ہیں اور کھلم کھلا قادیانیت نوازی کا الزام لگا رہے ہیں۔ یہ سلسلہ کئی دن سے جاری ہے۔ میں کافی برداشت کر چکا ہوں لیکن اب مجھے جواب دینا پڑ رہا ہے۔

فرید جس انداز میں بات کر رہے ہیں، میں اس کا پس منظر جانتا ہوں۔ وقت آنے پر اس کی تفصیل بھی بتا دوں گا لیکن مجھے آپ کے ارادوں کی بالکل سمجھ نہیں لگ رہی۔

ہماری محفل فورم کے بارے میں یہ پالیسی رہی ہے کہ اسے ہر قسم کے مذہبی اور علاقائی تعصب سے پاک رکھا جائے اور ہم انشاءاللہ اسی پالیسی پر قائم رہیں گے۔
 
فرید احمد

محفلین
نبیل جی ، تلخ نوائی معاف کریں ۔
بات تو فہمائش سے چلنی چاہیے ، اس میں شک نہیں ۔
آپ کا عقدیہ تواتر سے تو نہیں پوچھا ، فقط اس دھاگہ میں میں دو یا تین بار !!
لیکن اس دوسرے دھاگہ میں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ کون کون سیخ پا ہوئے تھے ۔ خیر
میرے خیال میں کسی کا مقصد یہ نہ ہوگا کہ وہ آپ کو قادیانیت نواز کہتا ہو ۔

فرید جس انداز میں بات کر رہے ہیں، میں اس کا پس منظر جانتا ہوں۔ وقت آنے پر اس کی تفصیل بھی بتا دوں گا لیکن مجھے آپ کے ارادوں کی بالکل سمجھ نہیں لگ رہی۔
معلوم نہیں وہ پس منظر کیا ہے ؟ اور میرا ارادہ اس کے سوا کچھ نہیں کہ ہم سب ایک دوسرے کو پہچان کر بات کریں ۔ منتظم ہونے کے اعتبار سے آپ کو یقینا کھلا د، کھلا دماغ اور وسعت نظر کا اہل ہونا چاہیے ۔ خیر اب آپ بہت سیخ پا ہو رہے ہیں تو چھوڑیے ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top