hakimkhalid
محفلین
نبیل نے کہا:hakimkhalid نے کہا:نبیل نے کہا:hakimkhalid نے کہا:نبیل نے کہا:السلام حکیم خالد،
میں سمجھ نہیں سکا کہ آپ مجھ سے کس قسم کی وضاحت چاہتے ہیں۔ کیا منتظمین کو اپنے عقیدے کی وضاحت کرنا ہوگی یہاں پر؟ اور کیا احمدیوں کو یہاں بات کرنے کی اجازت دینا قادیانیت نوازی ہوگی؟
استاد مکرم!
منتظمین کے عقیدے کا معاملہ تو ان کا اور اللہ کا معاملہ ہے ۔ہم کون ہوتے ہیں اس میں دخل دینے والے۔
لیکن غیر مسلم قادیانیوں کو یہاں اپنے عقائد کی ترویج کی اجازت دینا قادیانیت نوازی ہوگی۔قادیانی کمیونٹی کا علیحدہ فورم بنا کر ان کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔جو پبلک نہ ہو اور وہ پاسورڈ کے ذریعے وہاں شرکت کر کے جو مرضی کریں۔مذہب اور اخلاق اس کی محدود اجازت دیتا ہے ۔لیکن یوں کھلے عام ان کی قابل اعتراض سرگرمیوں سے ہر دلعزیز اردو محفل پر پاکستان بھر میں قادیانی نواز ہونے کا الزام زور پکڑتا جا رہا ہے۔جوعلمی حلقوں کےلیے انتہائی نقصان دہ بات ہے۔ابھی ادھوری بات کر رہا ہوں ۔تفصیلا جلد حاضر ہوتا ہوں۔
حکیم خالد، مجھے کچھ کچھ معلوم ہو رہا ہے کہ یہ باتیں کون پھیلا رہا ہے۔ میں بھی آپ کی عزت کرتا آیا ہوں، بہتر ہوگا کہ آپ بھی بلاجواز پروپیگنڈے سے پرہیز کریں۔ یہ قادیانیت نوازی کا الزام لگانا کافی پرانا حربہ ہوچکا ہے اور بدقسمتی سے ابھی تک اتنا ہی مؤثر ثابت ہوتا آیا ہے۔
آپ اپنی ادھوری بات کو مکمل کریں تاکہ میں بھی اتنی ہی تفصیل سے اس کا جواب دوں۔ میں نے ابھی تک اس معاملے میں نرمی برتی ہے۔ بڑی وجہ یہی تھی کہ ہم قادیانیت نوازی کے الزام سے بچنا چاہتے تھے۔ اب آپ لوگوں نے کھل ہمارے عقیدے پر انگلیاں اٹھا دی ہیں اور ہم پر قادیانیت نوازی کا الزام لگا دیا ہے تو میں بھی اپنی بات بلا جھجک کروں گا۔
[align=justify:29ef9562c4]استاد مکرم!
دوسروں کو جذباتی ہونے سے منع کرتے کرتے آپ خود جذباتی ہورہے ہیں ۔آپ میرے لیے انتہائی قابل احترام ہیں اور رہیں گے ۔لیکن کیا کریں جہاں مذہب کا معاملہ آ جائے وہاں خواہ اپنا باپ ہی کیوں نہ ہو خلاف شریعت بات نہ ماننے کا حکم ہے۔ذرا میری تمام تحریریں ملاحظہ فرمائیں کہیں بھی آپکو بلا جواز پروپیگنڈہ نظر نہیں آئے گا۔تمام مذاہب کاٹھیکہ آپ کیوں اٹھا رہے ہیں ۔آزادی اظہار دیتے ہوئے صرف اسلامی نقطہ نظر کا میعار مدنظر رکھئے اس میں بہت وسعت ہے ۔دنیا تو آپ کی پراسائش ہے ہی آخرت بھی ہوجائے یہی خواہش ہے دل میں، آپ سے دلی انسیت کی وجہ سے ۔بہرحال شربت پیجئے ۔ابھی آپ جلال میں ہیں پھر حاضر ہوتا ہوں جب ذرا ٹھنڈے ہوں گے ۔ احکام الٰہی کے علاوہ اگر مجھ سے کو ئی تکلیف پہنچی ہو تو دلی معذرت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔[/align:29ef9562c4]
حکیم خالد، آپ اور فرید تواتر سے ہمارے عقیدے کے بارے میں پوچھ رہے ہیں اور کھلم کھلا قادیانیت نوازی کا الزام لگا رہے ہیں۔ یہ سلسلہ کئی دن سے جاری ہے۔ میں کافی برداشت کر چکا ہوں لیکن اب مجھے جواب دینا پڑ رہا ہے۔
فرید جس انداز میں بات کر رہے ہیں، میں اس کا پس منظر جانتا ہوں۔ وقت آنے پر اس کی تفصیل بھی بتا دوں گا لیکن مجھے آپ کے ارادوں کی بالکل سمجھ نہیں لگ رہی۔
ہماری محفل فورم کے بارے میں یہ پالیسی رہی ہے کہ اسے ہر قسم کے مذہبی اور علاقائی تعصب سے پاک رکھا جائے اور ہم انشاءاللہ اسی پالیسی پر قائم رہیں گے۔
[align=justify:29ef9562c4]استاد مکرم نبیل بھائی!
سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا لیکن
گزشتہ کچھ دنوں سے جب بھی اردو محفل کی سایٹ کھولتا تو
Recent Topicsمیں Ahmadiyya Urdu Website for ALL AHMADIZکا عنوان موجود ہوتا تھا ۔
6جولائی2006 کا واقعہ ہے ۔چھوٹا بیٹا کہنے لگا ابو کئی دنوں سے اس اردو سایٹ کا بتا رہے ہیں۔اس کو کھولیں۔میں نے سختی سے کہا ۔نہیں اسے نہیں کھولنا ۔اس نے سنی ان سنی کرتے ہوئے دوبارہ کہا کہ ابو دیکھیں تو سہی۔کیسی سایٹ ہے۔بس چڑھ گیا غصہ اور جڑ دیا ایک تھپڑ اور ساتھ ہی کہا کہ میں بھی ابھی اس سایٹ کو وزٹ کرنے کے قابل نہیں ہوا تجھے کیسے اجازت دے دوں۔اسے کچھ سمجھ نہ آئی اور روتا ہوا دوسرے کمرے میں چلا گیا۔میں تلملاتا رہا کہ اسے کیوں مارا۔اس بیچارے کا اس میں کیا قصور تھا۔
یہ 1986 کا واقعہ ہے ۔والد صاحب (معروف خطیب )جمعہ کے خطبے کی تیاری کے حوالہ سےمطالعہ کر رہے تھے کہ پوسٹ مین ڈاک دے کر گیا اور اس میں سے میں نے ہفت روزہ الفضل ربوہ نکالا اور پڑھنا شروع کر دیا والد محترم کی نظر مجھ پر پڑی تو انہوں نے ایک زور دار تھپڑ رسید کیا اور الفضل چھین کر کہنےلگے یہ سامنے الماری دیکھ رہے ہو(کم از کم دوسو اسلامی کتب اس میںموجود تھیں)یہ سب کتابیں جب پڑھ لو گے تو موازنے کےلیے اس کا مطالعہ کرنا ۔اب میری عمر 39کے قریب ہے۔الفضل اب بھی آتا ہے روزنامہ کی شکل میں اور ردی میں چلا جاتا ہے مجھ میں اسکا مطالعہ کرنے کی ہمت نہیں کیونکہ ابھی اس الماری کی صرف چند کتابیں ہی مطالعہ کر سکا ہوں۔
محترم نبیل بھائی!
یہ سب تھا محرک اِس پوسٹ کا جو میں نے''ختم نبوت(ص)پرایمان رکھنے والےاحمدیت(قادیانیت) کو فروغ مت دیں '' کے عنوان سے اس قادیانی کے ربط کے جواب میں دیا۔ منتظمین میں سے آصف بھائی کا جواب کافی حوصلہ افزا تھا ۔اور بیشتر شکوک و شبہات ختم ہوئے۔
آپ کے بارے میں ہمارے ارادے بڑے نیک ہیں ۔
اردو محفل کی امیج کو جو بات متاثر کررہی ہے انسیت اور محبت کی وجہ سے اس سے آپ کو آگاہ کیا تو الٹا آپ نے ہمیں ہی مورد الزام ٹھہرا دیا ۔اس بات کی کسک رہے گی۔
باقی یہ بات جو آپ نے کہی ہےکہ
''ہماری محفل فورم کے بارے میں یہ پالیسی رہی ہے کہ اسے ہر قسم کے مذہبی اور علاقائی تعصب سے پاک رکھا جائے اور ہم انشاءاللہ اسی پالیسی پر قائم رہیں گے۔''
اس پر امریکہ، انڈیا سمیت دیگر طاقتیں عملدرآمد نہیں کر سکیں تو آپ کیسےکرسکتے ہو؟
حقیقی دنیا اور سائبر ورلڈ کے علاوہ ایک اور دنیا بھی ہے اس میں کامیابی کےلیے تیاری اسی دنیا میں ضروری ہے۔اور اس سلسلے میں آپ بے بہا کام کر چکے ہو۔اگر آپ صرف دل میں ہی یہ نیت کر لو کہ اے اللہ یہ کام میں تیرے سچے دین اسلام کی ترویج کےلیے کر رہا ہوں ۔تو آخرت میں بھی کامیاب رہو گے۔آپ سب کو تمام دنیاؤں میں کامیاب دیکھنے کی خواہش اور دعا ہے۔باری تعالٰی ہم سب کو ہدایت نصیب فرمائے اور اپنی امان میں رکھے۔اس کے ساتھ ہی اس معاملے کو وائنڈ اپ کرتے ہوئے باری تعالیٰ پر چھوڑتا ہوں۔
بہت شکریہ۔[/align:29ef9562c4]