ڈاکٹر مشاہد رضوی
لائبریرین
خدایا ہر اک جہاں ہے تیرا
خدایا! ہر اک جہاں ہے تیرا
زمیں ہے تیری زماں ہے تیرا
کرم کی حد ہے نہ رحمتوں کی
جو بحر ہے بیکراں ہے تیرا
ہے ذرّے ذرّے میں تیرا جلوہ
عیاں ہے کیا سب نہاں ہے تیرا
گلوں کی نکہت ہے تیری نکہت
نواے بلبل بیاں ہے تیرا
وہ نورِ اوّل بِنائے عالم
نبیِ آ خر زماں ہے تیرا
تری ہی تو فیق سےمشاہد
ہمیشہ رطبُ اللّساں ہے تیرا