انور شعور خدا کا شکر، سہارے بغیر بیت گئی - انور شعور

فرحت کیانی

لائبریرین
خدا کا شکر، سہارے بغیر بیت گئی
ہماری عمر تمھارے بغیر بیت گئی
ہوئی نہ شمع فروزاں کوئی اندھیرے میں
شبِ فراق ستارے بغیر بیت گئی
وہ زندگی جو گزارے نہیں گزرتی تھی
تیرے طفیل گزارے بغیر بیت گئی
شعور، تیز رہی زندگی کی دوڑ اتنی
کہ ہار جیت شمارے بغیر بیت گئی
(انور شعور)
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب ۔۔۔!

یہ غزل پوسٹ کرنے والا تھا کہ آخر کار یہ مل ہی گئی۔ اوپر کچھ غزل میں کچھ فارمیٹنگ ٹیگز آپ کی توجہ چاہتے ہیں ۔ انور شعور کا پری فکس بھی لگ جائے تو بات ہی بن جائے۔
 
ابن سعید بھائی عنوان میں شاعر کا نام (پریفکس) کیسے شامل کرنا ہے؟
عموماً ایسے شعراء جو کہ غیر معروف ہوں یا ان کی اکا دکا شاعری ہی محفل کی نذر کی گئی ہو ان کا نام تھریڈ پریفکس میں نہیں ہوتا۔ محمد وارث بھائی اس بات کا خاص خیال رکھتے ہیں کہ بر وقت ایسے شعراء کے ناموں کا تھریڈ پریفکس نظام میں شامل کر دیں جن کا کلام محفل میں اکثر پیش کیا جاتا رہتا ہو۔ :) :) :)
 
محمد وارث

لائبریرین
جی، انور شعور پری فکس تو پہلے ہی سے شامل ہے فہرست میں فقط موضوع کی تدوین کر کے لگانا تھا سو لگا دیا ہے۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
لیکن یہ اب بھی سوچ رہا ہوں کہ انور شعور سے یہ کیسی غزل سر زد ہو سکتی ہے۔ جس میں ’گزر‘ کا تلفظ غلط ہے؟ میرے ناقص خیال میں یہ ’بیت گئی‘ ردیف ہونی چاہئے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
لیکن یہ اب بھی سوچ رہا ہوں کہ انور شعور سے یہ کیسی غزل سر زد ہو سکتی ہے۔ جس میں ’گزر‘ کا تلفظ غلط ہے؟ میرے ناقص خیال میں یہ ’بیت گئی‘ ردیف ہونی چاہئے۔

بڑی حیرت کی بات ہے کہ میں نے یہ بات کیوں نوٹ نہیں کی۔ آپ نے بالکل ٹھیک کہا ردیف "بیت گئی" ہی ہے۔ میں نے محفل میں "خدا کا شکر سہارے بغیر بیت گئی" لکھ کر ہی تلاش کیا تھا ۔ یہ غزل مل گئی تو تلاش ختم ہوگئی زیادہ غور میں نے بھی نہیں کیا۔ :)

یہ شعر میں "آج کا شعر -5 " میں بھی لکھ چکا ہوں۔ :shock:
 
بہت شکریہ اعجاز صاحب اور احمد صاحب، میں نے ردیف درست کر دی ہے اور عنوان بھی۔
 
نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہ
بہت اچھا انتخاب
وہ زندگی جو گزارے نہیں گزرتی تھی
تیرے طفیل گزارے بغیر بیت گئی
 
Top