خدا کے گھر سے علی ملیں گے ، علی کے گھر سے خدا ملے گا - منظر بھوپالی

کاشفی

محفلین
مدح مولا علی علیہ السلام
(منظر بھوپالی)
ابھی کُھلے گی جیدارِ کعبہ،
جہاں کو مشکل کُشا ملے گا
خدا کے گھر سے علی ملیں گے، علی کے گھر سے خدا ملے گا

ہزار کوشش کرے زمانہ، علی بلافضل ہی رہے گا
شکست کھائیں گی سب ہوائیں، چراغ جلتا ہوا ملے گا

بھٹک رہے ہو یہ کس ڈگر پر، عبادتوں کا غرور لے کر
علی کی چوکھٹ تک آگئے تو نجات کا راستا ملے گا

علی محمد کے جانشیں ہیں، علی وصی ہیں، علی ولی ہیں
یہیں سے تم کو نبی ملیں گے، یہیں سے تم کو خدا ملے گا

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
 
آخری تدوین:

کاشفی

محفلین
ابھی کُھلے گی جیدارِ کعبہ، جہاں کو مشکل کُشا ملے گا
خدا کے گھر سے علی ملیں گے، علی کے گھر سے خدا ملے گا

 
Top