خدواند کے سامنے

فرخ منظور

لائبریرین
قبلہ آپ کفر کے فتووں سے کیوں گھبرا گئے یہاں تو ہر ایک مولوی اپنے سے دوسرے فرقے کے مولوی کو کافر قرار دیتے رہتے ہیں - آپ اسی سے گھبرا گئے -

بلھیا تو عاشق ہویوں رب دا ہوئی ملامت لاکھ
تینوں کافر کافر آکھ دے تو آہو آہو آکھ

اور اسکو اگر ایسے پڑھیں
بلھیا تو عاشق ہویوں رب دا ہوئی ملامت لاکھ
تینوں کافر، کافر آکھ دے، تو آہو آہو آکھ
 

محمد وارث

لائبریرین
لا حول و لا قوۃ الا باللہ

خان صاحب، آپ نے لطیفہ کیوں ہٹا دیا، حالانکہ اس میں ایسی کوئی بات نہیں تھی!
 

محمد وارث

لائبریرین
اگر خان صاحب اس تھریڈ کو ہی حذف نہ کردیں، تو یادداشت کے سہارے یہ لطیفہ "ری پروڈیوس" کر رہا ہوں :)

چین کے ماؤزے تنگ، روس کے برزنیف اور پاکستان کے قائد اعظم خداوند کے حضور حاضر پیش ہوئے۔

ماؤزے تنگ نے پوچھا، خداوند کیا میری قوم ترقی کرے گی۔
خدواند نے کہا، ہاں کرے گی لیکن اس وقت تم نہیں ہونگے۔

برزنیف نے پوچھا، خداوند کیا میری قوم ترقی کرے گی۔
خدواند نے کہا، ہاں کرے گی لیکن اس وقت تم نہیں ہونگے۔

قائد اعظم نے پوچھا، خداوند کیا میری قوم ترقی کرے گی۔
خداوند نے کہا، ہاں شاید کر جائے لیکن اس وقت میں نہیں ہونگا۔
 

مغزل

محفلین
بھئی بہت خوب ۔۔
وارث صاحب آپ کے حافظے کی داد دینا پڑے گی ۔
بہت خوب جناب ۔۔
خاں صاحب تو دوبارہ آئے ہی نہیں۔
 

Dilkash

محفلین
عزیزان
میری نیت بھی خالصتا اصلاح کی طرف تھی۔۔کہ اللہ ھی ہماری قوم کا بھلا کریں۔

اپ سب کا شکریہ
برادرم محمد وارث نے اسے مجھ سے بھی بھتر انداز میں پیش کیا ھے۔
اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ھو۔
شکریہ
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے یہ کچھ اس طرح سنا ہوا ہے :

جنرل ضیاء (مرحوم) امیر المؤمنین کے چکر میں تھے۔ ایک دفعہ اللہ سے ہمکلام ہوئے اور کہا،

یا اللہ پاکستان سے رشوت کب ختم ہو گی؟ تو جواب آیا " تمہاری زندگی میں ممکن نہیں۔"

پھر پوچھا،

یا اللہ پاکستان میں اسلامی نظام کب آئے گا؟ تو جواب آیا " میری زندگی میں ممکن نہیں۔"
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
یہ ممکن ہی نہیں کہ اللہ نہ رہے ،یا اللہ زندگی سے مشروط ہو ۔۔
اللہ جب سے ہے جب کچھ نہ تھا اور جب بھی رہے گا جب کچھ نہ رہے گا
استغفراللہ
اللہ معاف کرے
عجب ہی لطیفہ ہے
نایاب
 

شکاری

محفلین
شمشاد بھائی آپ کی بات ٹھیک ہے کہ یہ سمجھنے والوں کے لیے ہے لیکن کسی اور طریقے سی بھی سمجھایا جاسکتا تھا جس سے دین یا اس سے مطلق کسی چیز کی بے ادبی نہ ہوتی ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ اس وقت کے امیر المؤمنین اور دیگر ایسے سیاسی لیڈروں کے منہ پر ایک طمانچہ تھا جو ہر وقت تو اسلام اسلام کی رٹ لگاتے تھے لیکن ان کی نظر ہر وقت اسلام آباد پر رہتی تھی۔ کیا وجہ ہے کہ پاکستان میں اسلامی نظام نہیں آ رہا، اس میں نہ تو آئین بنانے کی ضرورت ہو گی اور نہ اس میں آئے دن ترمیمیں کرنے کی۔ اسلامی نظام کا اعلان کریں اور قرآن کو آئین مانیں اور بس۔
 

الف نظامی

لائبریرین
یہ اس وقت کے امیر المؤمنین اور دیگر ایسے سیاسی لیڈروں کے منہ پر ایک طمانچہ تھا جو ہر وقت تو اسلام اسلام کی رٹ لگاتے تھے لیکن ان کی نظر ہر وقت اسلام آباد پر رہتی تھی۔ کیا وجہ ہے کہ پاکستان میں اسلامی نظام نہیں آ رہا، اس میں نہ تو آئین بنانے کی ضرورت ہو گی اور نہ اس میں آئے دن ترمیمیں کرنے کی۔ اسلامی نظام کا اعلان کریں اور قرآن کو آئین مانیں اور بس۔
کہیں مولانا فضل الرحمن کے سامنے یہ بات نہ کہہ دیجیے گا ، سیاسی نابالغیت کا فتوی لگ جائے گا:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
یہی تو مسئلہ ہے کہ جھٹ سے فتویٰ لگانا اور دوسرے کو کافر قرار دینا ان کے محبوب مشغلے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
شمشاد بھائی: اسلام طنز و مزاہ سے منع نہیں فرماتا، لیکن بے حودہ مزاق جسمیں خدائے وند کا تمسخر آجائے، وہاں پر ایسے لطیفوں کی کوئی گنجائش نہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم

"محفلِ ادب" میں سعدی سے لیکر اقبال تک سب کے اپنے خالق کے ساتھ اسطرح کے "لطیفے" موجود ہیں لہذا اسکا یہاں ہونا کوئی انوکھی بات نہیں ہے!

چونکہ مجھے خدشہ ہے کہ یہ لطیفہ، بتدریج "کثیفے" کی طرف گامزن ہے لہذا لطیفوں کے فلسفے اور انکی اسلام میں حیثیت پر مبنی تبصرہ جات کو آئندہ اسلام اور عصرِ حاضر کے زمرے میں منتقل کر دیا جائے گا!

والسلام
 

Dilkash

محفلین
معاف کرنا دوستو۔
میری وجہ سے لطیفہ مسئلے کا شکل اختیار کر رہا ہے۔
دراصل اس میں یہی مطلب پوشیدہ ہے کہ اللہ کی ذات قائم اور دائم رہے گی۔۔اور جو لوگ بدلنے والے نہیں وہ نہیں بدلیں گے کسی بہی صورت۔
ایک بار پھر معافی کا خواستگار ھون۔اللہ پاک کی سے اور اپ تمام دوستوں سے بھی
 
Top