خدیجہ مستور کا افسانہ۔۔تبصرہ،استفسار

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

حجاب ، ایک بار پھر بہترین انتخاب لائی ہیں ۔البتہ ایک سوال ۔

اگر میری یاد داشت درست کام کر رہی ہے تو یہ ایک مکمل افسانہ نہیں بلکہ خدیجہ مستور کے مشہور ناول آنگن سے ایک منتخب شدہ حصہ ہے جو تقسیم کے پس منظر میں لکھا گیا ہے

سوال یہ ہے کہ کیا آپ نے اسے افسانوں کے کسی مجموعہ میں یا پھر کہاں پایا (افسانہ کی صنف کے تحت) ؟؟

میرے خیال میں اسے اس زمرے سے نکال کر ناول کے زمرے میں منتقل کر دیا جائے
 

حجاب

محفلین
وعیلکُم السّلام شگفتہ ،شکریہ کہ انتخاب پسند کیا آپ نے،میرے پاس ایک بہت پرانے افسانوں کا مجموعہ ہے شائد 1985 کا ہے،اُس میں کچھ افسانے ہیں مختصر افسانے اُس میں سے یہ لکھا ہے میں نے،ایک اردو ویب سائٹ پر بھی یہ افسانہ دیکھا تھا اُس میں بھی اتنا ہی تھا ،ویسے مجھے بھی مکمل نہیں لگ رہا تھا یہ افسانہ پھر بھی لکھ دیا ،اگر آپ اسے ناول کے زمرے میں منتقل کرنا چاہتی ہیں تو کر سکتی ہیں ۔
 

حجاب

محفلین
شگفتہ ناول مل گیا تو ضرور پڑھوں گی،مجھے کافی عرصے سے عصمت اللہ چغتائی کا ناول جاڑے کی چاندنی کی تلاش ہے ملتا ہی نہیں اب آنگن کا کل ہی پوچھتی ہوں ویلکم بک والوں سے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حجاب

ویلکم بُک سے کوئی تازہ ترین خبر ، کیا کسی ایگزیبیشن کی خبر ہے آجکل میں ؟

کیا آپ نے عصمت کی آپ بیتی پڑھی ہے اگر نہیں تو اسے بھی اپنی لسٹ میں شامل کر لیں
 

عمر سیف

محفلین
بہت اچھا لکھا ہے۔
آپ لوگوں میں سے کوئی خدیجہ مستور کے بارے میں تھوڑی انفو دے اور ان کے افسانوں یا ناولوں کے نام بھی لسٹ کر دیں۔ شکریہ
 

حجاب

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
حجاب

ویلکم بُک سے کوئی تازہ ترین خبر ، کیا کسی ایگزیبیشن کی خبر ہے آجکل میں ؟

کیا آپ نے عصمت کی آپ بیتی پڑھی ہے اگر نہیں تو اسے بھی اپنی لسٹ میں شامل کر لیں

السّلام وعلیکُم شگفتہ
ویلکم والوں کی ایگزیبیشن شائد دسمبر میں ہوگی۔
عصمت کی آپ بیتی نہیں پڑھی اب ملی تو لوں گی کس کی ہے یہ تصنیف ؟؟؟؟؟؟؟
سارا اور ضبط شکریہ ۔
 
Top