تعارف خرم زکی کا تعارف

خرم زکی

محفلین
سلام علیکم،

پتہ چلا کہ اس فورم کی یہ ریت ہے کہ ہر نیا ممبر اپنے تعارف سے بات کا آغاز کرتا ہے سو اس رسم کی پاسداری ضروری سمجھی۔ میں گزشتہ سات سالوں سے الیکٹرونک میڈیا سے وابستہ ہوں اور حالات حاضرہ اور انفوٹنمنٹ پروگرامنگ میری ذمہ داری کا حصہ رہے ہیں۔ فلسفہ، تقابل ادیان و مسالک، تاریخ اور منطق سے مجھے خصوصی لگاؤ ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

خرم صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔

پاکستان میں کہاں سے تعلق ہے؟

تعارف سے بات کا آغاز کرنے میں یہ سہولت رہتی ہے کہ اراکین ایک دوسرے کو جان سکیں۔
 
زین

لائبریرین
خوش آمدید زکی صاحب :)
جان کر خوشی ہوئی کہ آپ کا تعلق میڈیا سے ہے ۔
 
خرم زکی

محفلین
شمشاد صاحب، میں نے ٹی وی ون سے میڈیا میں اپنے کیریر کا آغاز کیا۔ معروف صحافی سجاد میرہمارے ڈائریکٹر حالات حاضرہ تھے۔ شروع میں بطور کوارڈینیٹر اور بعد میں ڈائریکٹر و پروڈیوسر اپنی ذمہ داریاں ادا کی۔ سجاد میر کے وقت نیوز جائن کرنے کے بعد مجھے شعبہ حالات حاضرہ کا ذمہ دار بنا دیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ انفو ٹینمنٹ پروگرامنگ بھی مرے ہی دائرہ کار میں تھی۔ کچھ مذہبی و سیاسی پروگرام خود بھی کنڈکٹ کرتا رہا۔ بعد میں گڈ نیوز سے بطور ڈائریکٹر نیوز وابستہ رہا۔ پی ٹی وی اور اے پلس ٹی وی کے لئے بھی کچھ پروگرام کر چکا ہوں۔
 
ناعمہ عزیز

خرم زکی لالہ آپ کس قسم نے کونسے کونسے پروگرام کئے ؟؟:rolleyes:
 
خرم زکی

محفلین
ناعمہ عزیز صاحبہ، ابلیس کے حوالے سے آپ کے شعر پر مجھے اقبال کی نظم یاد آ گئی:

ہے مری جرات سے مشت خاک میں ذوق نمو
میرے فتنے جامہ عقل و خرد کا تارو و پُو
دیکھتا ہے تو فقط ساحل سے رزمِ خےر و شر
کون طوفاں کے طماچے کھا رہا ہے میں کہ تو
حضر بھی بے دست و پا ، الیاس بھی بے دست و پا
میرے طوفاں یم بہ یم ، دریا بہ دریا جُو بہ جُو
گر کبھی خلوت میسر ہو تو پوچھ اللہ سے
قصہ آدم کو رنگیں کر گیا کس کا لہو
میں کھٹکتا ہوں دل یزادں میں کانٹے کی طرح
تو فقط اللہ ہو ، اللہ ہو ، اللہ ہو
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد صاحب، میں نے ٹی وی ون سے میڈیا میں اپنے کیریر کا آغاز کیا۔ معروف صحافی سجاد میرہمارے ڈائریکٹر حالات حاضرہ تھے۔ شروع میں بطور کوارڈینیٹر اور بعد میں ڈائریکٹر و پروڈیوسر اپنی ذمہ داریاں ادا کی۔ سجاد میر کے وقت نیوز جائن کرنے کے بعد مجھے شعبہ حالات حاضرہ کا ذمہ دار بنا دیا گیا اور اس کے ساتھ ساتھ انفو ٹینمنٹ پروگرامنگ بھی مرے ہی دائرہ کار میں تھی۔ کچھ مذہبی و سیاسی پروگرام خود بھی کنڈکٹ کرتا رہا۔ بعد میں گڈ نیوز سے بطور ڈائریکٹر نیوز وابستہ رہا۔ پی ٹی وی اور اے پلس ٹی وی کے لئے بھی کچھ پروگرام کر چکا ہوں۔

خرم صاحب یہ تو آپ نے وہ باتیں بتائی ہیں جو کر چکے ہیں، آجکل کیا کر رہے ہیں؟
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ناعمہ عزیز صاحبہ، ابلیس کے حوالے سے آپ کے شعر پر مجھے اقبال کی نظم یاد آ گئی:

ہے مری جرات سے مشت خاک میں ذوق نمو
میرے فتنے جامہ عقل و خرد کا تارو و پُو
دیکھتا ہے تو فقط ساحل سے رزمِ خےر و شر
کون طوفاں کے طماچے کھا رہا ہے میں کہ تو
حضر بھی بے دست و پا ، الیاس بھی بے دست و پا
میرے طوفاں یم بہ یم ، دریا بہ دریا جُو بہ جُو
گر کبھی خلوت میسر ہو تو پوچھ اللہ سے
قصہ آدم کو رنگیں کر گیا کس کا لہو
میں کھٹکتا ہوں دل یزادں میں کانٹے کی طرح
تو فقط اللہ ہو ، اللہ ہو ، اللہ ہو
اب اس کا ترجمعہ کون کرے گا؟؟:(
 
Top