مبارکباد خرم شہزاد خرم کو شادی خانہ آبادی مبارک

الف عین

لائبریرین
آج ۲۴ ستمبر کو خرم کی شادی ہو رہی ہے، وہ تو اس وقت دولھا بنے ہوئے ہوں گے، معلوم نہیں یہاں کب آئیں اور کب مبارکباد وصول کریں، لیکن مبارکباد دینا تو ہمارا کام ہے نا۔۔۔
خرم اور ناز دونوں کی بہت مبارک ہو، خدا کرے تم دونوں کو زندگی کی تمام تر خوشیاں نصیب ہوں، اس دنیا میں بھی اور ہمیشہ قائم رہنے والی آخرت کی زندگی میں بھی۔ آمین۔



خرم ویسے بھی آج کل کم آ رہے ہیں، کہیں یہ نہ کہنا پڑے کہ ۔۔۔ اور ان کی شادی ہو گئی!!
 

ابو کاشان

محفلین
خرم بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ آپ دونوں کو دین و دنیا کی تمام خوشیاں نصیب کرے۔ آمین۔

(آپ نے پیغام ضرور دیا ہو گا، لیکن میرا موبائل چوری ہو گیا ہے۔)
 

فرخ منظور

لائبریرین
شادی خانہ آبادی کی بہت مبارک ہو خرّم ۔ بعض دولہے شادی کے دن بہت بد حواس سے لگتے ہیں اور کچھ دولہے زیادہ اکڑ اکڑ کر چلتے ہیں۔ سوچ رہا ہوں کہ آپ دولہا بنے کیا کر رہے ہوں گے۔ :)
 

بلال

محفلین
Top