مبارکباد خرم کو محسن بننے پر مبارک

ماوراء

محفلین
خرم بھائی کو محفل پر محسن کا عہدہ ملنے پر مبارک۔

سب سے گزارش ہے کہ گوشت کی بنی ڈشز خرم کے لیے لائیں۔ انھیں کسی کیک اورمبارک کی ضرورت نہیں۔

چکن مکھانی
273_Chicken_Makhani_1.jpg
 
خرم

محفلین
جیتی رہو پیاری بہنا۔ شکل سے تو لذیذ لگتا ہے۔ اب سب چیزیں جمع ہو جائیں تو پھر سب مل کر کھانا شروع کرتے ہیں :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
“ محسن “ کا عہدہ مبارک ہو۔

گوشت پکا کر تصویر لگانی ہے یا ایسے ہی لگا دیں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماوراء، شاندار، یہ تو بہت مزیدار کھانا ہے، خرم بھائی یہ پارٹی کب ہونا ہے آپ محسن بن گئے خوشی ہوئی۔۔۔ ماوراء ، کیا میرے لئے سوپ بن سکتا ہے کب سے صرف امی کی ڈانٹ اور ڈبل روٹی ہی مل رہی کھانے کو اور صرف بے ذائقہ دودھ اور چائے تک نہیں مل رہی :cry: :cry:
 
خرم

محفلین
شمشاد بھائی پیسے تو آپ کے ہیں باقی رہی بات سوپ کی تو سوپ تو بن جاتا ہے جب آپ چاہیں بس یہ بتا دیجئے کہ پینے کے لئے کب آئیے گا؟ :wink: اور گوشت پکا کر ہی تصویر لگائیے گا نا، کچے گوشت سے آج کل پرہیز ہے :wink:
ویسے میں تو اس وقت یہ سوچ رہا ہوں کہ آج دوپہر کے کھانے میں‌کیا کھاؤں؟
 
ماوراء

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
ماوراء، شاندار، یہ تو بہت مزیدار کھانا ہے، خرم بھائی یہ پارٹی کب ہونا ہے آپ محسن بن گئے خوشی ہوئی۔۔۔ ماوراء ، کیا میرے لئے سوپ بن سکتا ہے کب سے صرف امی کی ڈانٹ اور ڈبل روٹی ہی مل رہی کھانے کو اور صرف بے ذائقہ دودھ اور چائے تک نہیں مل رہی :cry: :cry:
شگفتہ، آپ اداس نہ ہوں۔ میں ابھی سوپ بنا کر لائی۔ :cry:
ویسے کون سا سوپ پسند کرتی ہیں آپ؟؟ :D

اور آپ کو ابھی تک امی کی ڈانٹ پڑ رہی ہے۔ مجھے بھی 1 مہینے پہلے تک بہت ڈانٹ پڑتی تھی۔ لیکن حیرت انگیز طور پر امی نے آجکل ڈانٹنا بند کیا ہوا ہے۔ حالانکہ میری روٹین پہلے جیسی ہی ہے۔ دن کو سونا رات کو جاگنا۔۔کمپیوٹر۔۔ :shock: :D

گوشت کی بات ہو رہی ہے تو آپ کے لیے چکن سوپ۔
chicken20corn20soupvj4.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
خرم نے کہا:
۔۔۔ باقی رہی بات سوپ کی تو سوپ تو بن جاتا ہے جب آپ چاہیں ۔۔۔۔‌ :wink:

سوپ میں اپنے لیے تھوڑا ہی کہہ رہا تھا، وہ تو شگفتہ صاحبہ نے فرمائش کی تھی، تو میں نے سوچا ایک تیر سے دو شکار ہو جائیں گے، آپ کا قرض اتر جائے گا اور انہیں سوپ مل جائے گا۔
 
خرم

محفلین
ماوراء بہنا جب اماں ابا یکایک ڈانٹنا بند کر دیں اور بات بے بات پر پیار کرنا شروع کردیں تو عقلمند بچیاں زیور اور کپڑوں کے ڈیزائن سوچنے لگ پڑتی ہیں۔ :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
خرم بھائی ابھی اس کی عمر ہی کیا ہے، یہی کوئی 20 سال اور ڈیڑھ دو سو مہینے۔ اور ڈانٹ تو اس کو روزانہ ہی پڑتی ہے، یہ الگ بات ہے کہ بتاتی نہیں، اگر ادھر سے نہ پڑے تو باجو سے پڑ جاتی ہے۔ وہ آجکل ذرا سیر و تفریح کے لیے گئی ہوئی ہیں اس لیے کہ خود کو ایسا محسوس کر رہی ہے۔ :wink:
 
ماوراء

محفلین
خرم نے کہا:
ماوراء بہنا جب اماں ابا یکایک ڈانٹنا بند کر دیں اور بات بے بات پر پیار کرنا شروع کردیں تو عقلمند بچیاں زیور اور کپڑوں کے ڈیزائن سوچنے لگ پڑتی ہیں۔ :wink:
ہاہاہاہا۔ لیکن کپڑوں کے ڈیزائن وغیرہ کی طرف توجہ تو میری اسی وقت سے ہے جب سے ہوش سنبھالی ہے۔ :p :lol:

ویسے ابھی مجھے ڈرانے کی ضروت نہیں۔huh۔ :p
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
خرم بھائی ابھی اس کی عمر ہی کیا ہے، یہی کوئی 20 سال اور ڈیڑھ دو سو مہینے۔ اور ڈانٹ تو اس کو روزانہ ہی پڑتی ہے، یہ الگ بات ہے کہ بتاتی نہیں، اگر ادھر سے نہ پڑے تو باجو سے پڑ جاتی ہے۔ وہ آجکل ذرا سیر و تفریح کے لیے گئی ہوئی ہیں اس لیے کہ خود کو ایسا محسوس کر رہی ہے۔ :wink:
شمشاد بھائی، واقعی مجھے کافی عرصے سے ڈانٹ نہیں پڑی۔ پلیز پلیز آپ ڈانٹ دیں نا۔ :cry: :cry: :oops:
 
Top