خروج کا لفظ کافی عجیب معلوم ہوتا ہے، اسے بدل دیا جائے۔۔۔

فرقان احمد

محفلین
ایک تجویز موجود اور غائب کی بھی ہوسکتی ہے ۔ لیکن دخول اور خروج میں کوئی عیب ہی نہیں تو کیا فائدہ ۔ :)
شاید اردو لوکلائزیشن کی دنیا میں میں بھی یہی اصطلاحات رائج ہو چکی ہیں۔ ویسے بھی ہماری تجویز اردو محفل کی نسبت سے تھی تاہم منتظمین کو بہرصورت بہت سے امور کو پیش نظر رکھ کر حتمی فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ اب تو اب ہم بھی دخول اور خروج کے الفاظ کے ساتھ مانوس ہو چکے ہیں اور اپنی تجویز باقاعدہ طور پر واپس لیتے ہیں۔ :)
 
بچپن سے ہی ٹرین میں EXIT کے ساتھ خروج لکھا دیکھا ہے۔ :)
 
عرفان سعید

محفلین
بچپن سے ہی ٹرین میں EXIT کے ساتھ خروج لکھا دیکھا ہے۔ :)

اور یہ رہا آپ کا بچپن!
:)

20161023_170822_HDR_zpsfcyacqgl.jpg~original
 
وہ بھی خروج کے ساتھ ۔ :)
ویسے یہاں تو دخول لکھا ہونا چاہیے۔ خروج اندر لکھا ہونا چاہیئے۔ جہاں تک میرا تجربہ ہے ایک ہی دروازہ خروج و دخول ، دونوں کے لیے ہوتا ہے ۔
ایک بوگی کے دونوں جانب دروازے ہوتے ہیں، ایک داخلی اور ایک خارجی۔ اور پاکستانی دونوں دروازے دونوں مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
 
یہ لیں داخلہ کی تصویری شہادت۔ :)
 
ایک بوگی کے دونوں جانب دروازے ہوتے ہیں، ایک داخلی اور ایک خارجی۔ اور پاکستانی دونوں دروازے دونوں مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
اور اس دھڑلے سے استعمال کرتے ہیں جیسے کسی نے کچھ کیا ہی نہیں! :cautious:
مجھے یاد ہے پہلی بار ٹرین کے سفر پہ خارجی دروازہ سامنے تھا پر ہم بڑی محنت سے داخلی دروازے تک پہنچے، داخل بھی ہو گئے لیکن وہیں سائیڈ پہ ہو کے ٹک گئے اور اگلے کئی منٹ آگے جانے کا راستہ نہیں بنا کیونکہ ہر کسی نے یہاں سے نکلنا تھا! دل میں رہ رہ کے خیال آیا، کیا ہوگیا ہے انہیں پر ان میں سے کسی کو خیال تک نہیں گزر رہا تھا کہ انہیں کچھ ہوا ہے. :sneaky:
 
جان

محفلین
ایک بوگی کے دونوں جانب دروازے ہوتے ہیں، ایک داخلی اور ایک خارجی۔ اور پاکستانی دونوں دروازے دونوں مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
تبھی تو پاکستانی 'انٹیلیجینس' نمبر ون ہے، دشمن کو دھوکا دینا ہم نے بچپن سے سیکھا ہے!
 
Top