خریداری کے تجربات

جاسمن

لائبریرین
ہمیں اکثر خریداری کے سلسلے میں مشوروں کی ضرورت رہتی ہے۔ یا ہم کسی ایسی خریدی گئی چیز کے بارے میں لوگوں کو خود سے بتانا چاہتے ہیں جو ہمارے استعمال میں ہے اور بہت فائدے مند ثابت ہوئی۔
 
جاسمن

لائبریرین
میری سہیلی جو امریکہ میں رہتی ہے، اس نے مجھے میرے سیاپے پہ افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے آٹومیٹک ویکیوم کلینر لینے کا مشورہ دیا ہے۔ وہ کہتی ہے کہ اس نے اپنے کلینر کو فون کے ساتھ منسلک کیا ہوا ہے اور وہ خود ہی صفائی کر دیتا ہے۔ جب وہ نوکری سے گھر آتی ہے تو گھر صاف ہوتا ہے۔
جبکہ میں جب نوکری سے آتی ہوں تو گھر گندا ہوتا ہے۔
لیکن پاکستان میں اچھا آٹومیٹک ویکیوم کلینر کون سا ہے؟ قیمت اور تجربہ ۔
یہ نہ ہو کہ اتنے پیسے بھی خرچ ہو جائیں اور بات نہ بنے۔ جبکہ یہاں جنوبی پنجاب میں گرد و غبار بہت ہوتا ہے۔ جتنی بھی صفائی کر لو۔ جلد ہی گرد پھر سے موجود ہوتی ہے۔ اور میرے جیسے لوگ جو دروازے کھڑکیاں کھولے رکھتے ہوں، ان کے لیے تو اور بھی مسئلہ ہوتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
پاکستان میں پہلے ریشمی اور سوتی ساڑھیاں آسانی سے اور بہت اچھے کپڑے اور ڈیزائنوں میں مل جاتی تھیں۔ سادہ بھی اور کامدار بھی۔ لیکن اب تو ڈھونڈے بھی ساڑھی نہیں ملتی۔ جوملتی ہیں، وہ اچھی نہیں ہوتیں۔ کسی کو پتہ ہو کہ اچھی ساڑھیاں کہاں سے ملتی ہیں؟
 
سیما علی

بالکل درست کہا آپ نے -پہلے ہماری مدد کے لئے ایک خاتون تھیں مینا وہ تو انڈیا سے بھی ہمارے لئے سوتی ساڑھیاں لائیں تھیں اور منگا بھی دیتیں تھیں۔ریشمی تو اب بھی کراچی میں مل جاتیں ہیں آپکو ریشمی کیسی چاہیے--ضرور بتایئے۔
 
سیما جی! میں نے نیٹ پہ نجانے کیا کیا تلاش نہیں کر لیا لیکن ریشمی ساڑھیاں تو بہت ہیں البتہ سوتی نہیں ہیں یا پھر اچھی نہیں ہیں۔
پچھلے دنوں رشتہ داروں میں شادی تھی۔ بیٹی کے لیے بنارسی ساڑھی لے لی۔ سلائی ساڑھے چار ہزار۔ ساڑھی ساڑھے سات ہزار۔
سہیلی کے ساتھ خریداری پہ گئی تو جامعہ مسجد کے نیچے کٹ پیس والی دکان پہ اچانک مجھے میرے پسندیدہ زرد رنگ میں بہت ہی نفیس کپڑا نظر آ گیا جو ساڑھی کے لیے بہترین تھا۔ سترہ گز تھا۔ تین سو روپے گز۔ میں نے سارا لے لیا۔ درزی سے پتہ کیا۔ ساڑھے پانچ ہزار ایک ساڑھی کی سلائی۔
میں نے اپنے درزی سے دو بلاؤز سلوا لیے چوبیس سو کے۔ ساڑھیاں خود سی لیں۔ اتنی اچھی فال ڈلیں کہ بس۔
 
سیما علی

لائبریرین
میری سہیلی جو امریکہ میں رہتی ہے، اس نے مجھے میرے سیاپے پہ افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے آٹومیٹک ویکیوم کلینر لینے کا مشورہ دیا ہے۔ وہ کہتی ہے کہ اس نے اپنے کلینر کو فون کے ساتھ منسلک کیا ہوا ہے اور وہ خود ہی صفائی کر دیتا ہے۔ جب وہ نوکری سے گھر آتی ہے تو گھر صاف ہوتا ہے۔
جبکہ میں جب نوکری سے آتی ہوں تو گھر گندا ہوتا ہے۔
لیکن پاکستان میں اچھا آٹومیٹک ویکیوم کلینر کون سا ہے؟ قیمت اور تجربہ ۔
یہ نہ ہو کہ اتنے پیسے بھی خرچ ہو جائیں اور بات نہ بنے۔ جبکہ یہاں جنوبی پنجاب میں گرد و غبار بہت ہوتا ہے۔ جتنی بھی صفائی کر لو۔ جلد ہی گرد پھر سے موجود ہوتی ہے۔ اور میرے جیسے لوگ جو دروازے کھڑکیاں کھولے رکھتے ہوں، ان کے لیے تو اور بھی مسئلہ ہوتا ہے۔

سیما جی! میں نے نیٹ پہ نجانے کیا کیا تلاش نہیں کر لیا لیکن ریشمی ساڑھیاں تو بہت ہیں البتہ سوتی نہیں ہیں یا پھر اچھی نہیں ہیں۔
پچھلے دنوں رشتہ داروں میں شادی تھی۔ بیٹی کے لیے بنارسی ساڑھی لے لی۔ سلائی ساڑھے چار ہزار۔ ساڑھی ساڑھے سات ہزار۔
سہیلی کے ساتھ خریداری پہ گئی تو جامعہ مسجد کے نیچے کٹ پیس والی دکان پہ اچانک مجھے میرے پسندیدہ زرد رنگ میں بہت ہی نفیس کپڑا نظر آ گیا جو ساڑھی کے لیے بہترین تھا۔ سترہ گز تھا۔ تین سو روپے گز۔ میں نے سارا لے لیا۔ درزی سے پتہ کیا۔ ساڑھے پانچ ہزار ایک ساڑھی کی سلائی۔
میں نے اپنے درزی سے دو بلاؤز سلوا لیے چوبیس سو کے۔ ساڑھیاں خود سی لیں۔ اتنی اچھی فال ڈلیں کہ بس۔
سلائی واقعی بہت مہنگی ہوگئی ہے ۔۔کبھی کبھی تو لگتا ہے درزی کے نخرے اور سلائی کے مہنگے ہونے کی وجہ سے لوگ ریڈی میڈ پر آجائیں گے پھر بھی کچھ چیزوں میں مجبوری ہے کہ آخر ان ہی کے پاس جانا پڑتا ہے ۔۔۔
 
Top