خزائن الہدایت، ریلیز!

سلیم احمد

محفلین
اب قرآن کریم ، احادیث و دیگر کتب کے لئے مختلف سافٹ ویئر آگئے ہیں لیکن ابھی تک کوئی ایسا سافٹ ویئر نظر سے نہیں گذرا جو کہ یوزر کو اپنے مرضی سے پروگرام میں نیا ڈیٹا ڈالنے کی سہولت بھی دیتا ہو اگر ایسا ہوجائے تو اور بھی سہولت ہوسکتی ہے ۔ یعنی یوزر اپنی مرضی سے دوسری زبان یا ترجمہ یا کوئی اور کتاب بھی ڈال سکتا ہے اور اس طرح ایک ہی پروگرام مختلف کتب پڑھنے اور سرچ کرنے کے کام آسکتا ہے ۔
 

سلیم احمد

محفلین
ہر ایک نے اپنے ڈیٹا کو بند کیا ہوا ہے کوئی ایسا طریقہ ہو جیسا کہ محفل پر اردو لغت کے لئے استعمال ہوا تھا یعنی xml فائل میں تبدیلی کرکے مختلف نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔
کوئی ایسا اوپن سورس پروگرام ہونا چاہیئے جسے ہر کوئی اپنے سہولت کے مطابق بدل سکے۔
 

arifkarim

معطل
بہت اچھی تجویز ہے سلیم۔ میں اسکے حق میں ہوں۔ امید ہے کلین ٹچ والے اسکا سورس بھی فراہم کر دیں گے!
 

الف عین

لائبریرین
ان کا ڈیٹا تو ٹیکسٹ کی شکل میں ہی ہے لیکن پروگرام میں شاید وہ پاتھ دیا ہو، شاید اسی میں اس طرح ممکن ہو سکے، گر کلین ٹچ والے رھوڑا سا موڈیفائی کر سکیں۔
 

cleantouch

محفلین
جوابات

پہلوان صاحب:
احادیث کے مجموعہ پر مبنی سافٹویئر ہمارا اگلا حدف ہے، اس ضمن میں متن کی تلاش میں اداروں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

قیس صاحب:
خزائن الہدایت کی تشہیری مہم سے فراغت کے بعد ویب ایڈیشن شائع کرنے کا پلان تو تھا لیکن لیکنس کے بارے میں سوچا نہ تھا۔ اب آپ نے تجویز دی ہے تو کچھ اس بارے میں بھی تحقیق کرتے ہیں۔

ابو عثمان:
ٹیکسٹ جسٹیفائی کی فیچر اس سافٹویئر کی تیاری کے دوران شامل کی گئی تھی لیکن کہیں کہیں لفظوں کی خرابی نوٹس کی گئی اس لیے فی الحال اس فیچر کو منسوخ کیا گیا ہے، اگلے ایڈیشن میں دوبارہ اس پر تحقیق کی جائیگی۔ باقی رہا 16 لائنوں والا نسخہ تو یہ بھی دوران تخلیق زیرِ بحث رہا تھا، وقت کی کمی کے باعث اس پر کام نہ ہوسکا لیکن اگلے ایڈیشن میں ضرور یہ فیچر بھی شامل ہوگی، یوزر کو محنت کی ضرورت نہیں ہوگی تمام سیٹنگ انشاءاللہ پہلے سے موجود ہوگی۔

ابن حکیم، سلیم احمد، الف عین صاحبان:
احادیث کے جس سافٹویئر کا اوپر تذکرہ کیا گیا ہے میں دیگر کتابیں بھی شامل کرنے کا بھی ارادہ ہے جس کے لیے ہمارے پاس بہار شریعت سمیت کہیں کتابوں کا متن موجود ہے لیکن کتبِ احادیث اور کچھ دیگر ضروری کتابوں کا متن تلاش کیا جا رہا ہے، مزید اس سافٹویئر میں یوزرز اپنی کتابوں کا متن بھی شامل کر سکے گے۔ اس سافٹویئر کا ابتدائی ایڈیشن تیار ہو چکا ہے، جسے مختلف دارالعلوم، لائبریریز و دیگر کو کتابوں کی شمولیت کیلیے فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس سافٹویئر کی ریلیز میں کافی وقت لگے گا۔ باقی رہا خزائن الہدایت کو اوپن سورس کرنے کا مسئلہ تو اس سلسلے میں ہمارے کچھ تحفظات ہیں، ہاں اگر آپ کے پاس تراجم و تفاسیر کا متن موجود ہو تو ہمیں فرائم کریں تاکہ اسے اس سافٹویئر سے منسلک علماءِ کرام سے تصدیق کرواکر اگلے ایڈیشن میں شامل کیا جا سکے۔

شکریہ
شاہد عارف
پراجیکٹ انچارج: خزائن الہدایت
 

ابوعثمان

محفلین
خزائن الہدایت کیلئے تجویز۔
اپنے کمپیوٹر پر گوگل ڈیسکٹاپ سافٹوئیر انسٹال کرنے سے یہ جیسے م ایس ورڈ اور ایکسل وغیرہ میں سرچ کرتا ہے۔میرا مشورہ ہے کہ خزائن الہدایت کیلئے بھی ایک پلگ ان بن جائے جس کی مدد سے گوگل ڈیسکٹاپ سافٹوئیر خزائن الہدایت میں موجود مواد کو بھی سرچ کرے۔جیسے کہ Quick Booksوغیرہ کے پلگ انز موجود ہیں۔اسی طرح خزائن الہدایت کا پلگ ان بھی بنانا چاہیے۔اس کیلئے گوگل والوں سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
http://desktop.google.com/plugins/
یہاں پر کوئی بھی اپنا سافٹوئیر SUBMITکروا سکتا ہے۔
http://desktop.google.com/pluginsubmit?hl=en
 
مکتبۃ الشاملۃ کے سافٹ ویئر میں یہ سہولت ہے کہ اس میں کسی بھی قسم کی کتاب کو شامل بھی کر سکتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس میں صرف عربی کتابیں ہی موجود ہیں۔ پتہ نہیں اردو کتابیں اس میں شامل ہو سکیں گی کہ نہیں۔
www.shamela.ws
 

cleantouch

محفلین
گوگل ڈیکسٹاپ

کلین ٹچ والے پتا نہيں کدھر تشریف لے گئے ۔۔کوئی جواب تو دیں۔

جناب ابو عثمان صاحب

تجویز دینے کا شکریہ، سافٹویئر خزائن الہدایت کے ساتھ تمام مواد ایکسل اور ٹکسٹ فائلز میں بھی میسر کیا گیا ہے، جسے گوگل ڈیکسٹاپ میں شامل کیا جا سکتا ہے، خود خزائن الہدایت میں مواد تلاش کرنے کیلیے نظام بھی موجود ہے۔ پھر بھی مذکورہ پلگ ان زیر غور ہے اگر مؤثر خیال کیا گیا تو مزید کاروائی کی جائے گی۔

شکریہ
 

ابوعثمان

محفلین
شکریہ بھائی! ضرور ہونا چاہیے۔کیونکہ ایک ہی چیز اگر ایک سے زیادہ سافٹ وئیر میں تلاش کرنا ہوتو آسانی رہے۔جیسے آپ کا خزائن الہدایت سافٹوئیر ہے۔ایسے ہی کل آپ حدیث کا سافٹوئیر بناتے ہيں۔تو ایک ہی چیز کے متعلق تلاش کرنا ہو تو الگ الگ سافٹوئیرسے سرچ نہیں کرنا پڑے گی۔بلکہ ایک ہی جگہ پر رزلٹ ظاہر ہوتے ہيں۔
 

باسم

محفلین
مکتبۃ الشاملۃ کے سافٹ ویئر میں یہ سہولت ہے کہ اس میں کسی بھی قسم کی کتاب کو شامل بھی کر سکتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس میں صرف عربی کتابیں ہی موجود ہیں۔ پتہ نہیں اردو کتابیں اس میں شامل ہو سکیں گی کہ نہیں۔
www.shamela.ws
ضرور شامل ہوسکتی ہیں اور کسی صاحب نے ریاض الصالحین اور بہشتی زیور وغیرہ فراہم بھی کی ہیں اور اردو فونٹ سیٹ کرنے کا طریقہ بھی،
شاملہ کے فورم پر تلاش کیا جاسکتا ہے
http://www.shamela.ws/forum/index.php
 

سلیم احمد

محفلین
ضرور شامل ہوسکتی ہیں اور کسی صاحب نے ریاض الصالحین اور بہشتی زیور وغیرہ فراہم بھی کی ہیں اور اردو فونٹ سیٹ کرنے کا طریقہ بھی،
شاملہ کے فورم پر تلاش کیا جاسکتا ہے
http://www.shamela.ws/forum/index.php

کیا پروگرام کا ڈائریکٹ لنک دے سکتے ہیں ۔ اور کیا یہ پروگرام انگلش میں بھی موجود ہیں‌یا صرف عربی زبان میں‌ہی ہے
 
کیا کوئی بھائی بتا سکتا ہے کہ ’’الصحابہ‘‘ نام کی کتاب جو حضرت مجدد الف ثانی رحمہ اللہ تعالیٰ کی تصنیف ہے نیٹ پر کہاں سے دستیاب ہو سکے گی؟ اور یہ فارسی میں ہے یا عربی میں؟
 

cleantouch

محفلین
خزائن الہدایت میں معمولی اپڈیٹ

المجید قرآنی فانٹ میں اپڈیٹنگ کی وجہ سے سافٹویئر میں معمولی سی تبدیلی کرکے اس فانٹ کے نئے نام "القلم قرآن مجید" شامل کر دیے گئے ہیں۔ اپڈیٹ ورژن یہاں سے ڈائنلوڈ کرسکتے ہیں۔

http://www.khazainulhidayat.com/downloads/setupwoa.zip

شکریہ
کلینٹچ سافٹویئر کارپوریشن
 

محمدعمر

محفلین

میں نے اس سائٹ سے بہشتی زیور فائل کو ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔ یہ ایک زپ فائل ہے جس میں ایک تصویر ہے اور ایکbokفائل ہے۔ کیا کوئی بتا سکتا ہے یہ فائل کسیے اوپن ہو گی۔
 
Top