سٹی جانے کے لیے مجھے دل بہت بڑا کرنا ہوتا ہے۔ سٹی چلی جاؤں تو بس پھر ساری جیب خالی کر کے ہی آتی ہوں۔ لیکن اگلے جمعے کو جانا ہے مجھے۔ دیکھوں گی۔۔ اگر کیمرہ لے کر جا سکی تو۔ ویسے کرسمس کے نزدیک ہی تصویریں بناؤں گی، جب ہر طرف مکمل روشنیاں ہو جائیں گی۔
اف سال۔۔ ختم ہونے کو بھی آ گیا، پتہ ہی نہیں چلا۔ مجھے یاد آیا۔۔ میں نے نیا کیمرہ بھی دسمبر کے اینڈ میں ہی لیا تھا، اور نیو ائیر نائٹ اس کو ٹرائی کرتی رہی تھی۔
پیسے زیادہ نا لے کر جانا ناں ۔ ۔۔ بس تھوڑے ہی لے کرجانا ساتھ ، تو نہیں فضول خرچی ہوگی ،
مگر سٹی ، تاؤن سنٹر کی تصویریں لانا بنا کر ، مجھے بہت مزہ آئے گا دیکھکر ، مجھے تو ویسے بھی کرسمس کے دن بہت پسند ہوتے ہین میں تو اپنے سٹی کی بھی بنا بنا کر لاتی ہوں ، سانتا بابا کے ساتھ میں تصویر بنایا کرتی ہوں ،، بہت اچھا لگتا ہے مجھے ،،