زنیرہ عقیل
محفلین
خزاں میں بھی بہار تم ہی تھے
میرے دل کا قرار تم ہی تھے
دھڑکنوں میں بسا لیا تم کو
اور دل پر بھی بار تم ہی تھے
سوچ پر بھی لگا لئے تالے
ذہن پر بھی سوار تم ہی تھے
رفتہ رفتہ چھڑا لیا دامن
فتح تم اور ہار تم ہی تھے
وہ جو ایام تھے وہ بیت گئے
میرا دارو مدار تم ہی تھے
در بدر ہو گئی سفر میں "گل"
ور نہ میرا دیار تم ہی تھے
زنیرہ گل
میرے دل کا قرار تم ہی تھے
دھڑکنوں میں بسا لیا تم کو
اور دل پر بھی بار تم ہی تھے
سوچ پر بھی لگا لئے تالے
ذہن پر بھی سوار تم ہی تھے
رفتہ رفتہ چھڑا لیا دامن
فتح تم اور ہار تم ہی تھے
وہ جو ایام تھے وہ بیت گئے
میرا دارو مدار تم ہی تھے
در بدر ہو گئی سفر میں "گل"
ور نہ میرا دیار تم ہی تھے
زنیرہ گل