خزاں کا رقص

جاسمن

لائبریرین
دنیا میں بے شمار علاقے قدرت کی رعنائیوں سے بھرے پڑے ہیں۔بے شمار مناظر انسانی آنکھ کے لیے حیرت کے نئے جہاں کھولتے ہیں۔ موسم ایسے کہ مست کر دیں۔ کئی جگہوں کی خزاں کے موسم دوسرے کئی علاقوں کی بہاروں سے بھی کہیں بہترین ہیں۔
لیکن "اپنا وطن" ایسا علاقہ ہوتا ہے جو قدرت کی رعنائیوں، انسانی آنکھ کے لیے حیرت کے نئے جہاں کھولتے مناظر اور مست کر دینے والے موسموں سے بھرپور ہوتا ہے۔
چونکہ جو لوگ انھیں دیکھ رہے ہوتے ہیں ان کے من میں محبتوں کی کائنات آباد ہوتی ہے۔ یہ محبت اُن کی آنکھوں میں شوق اور وارفتگی بسائے رکھتی ہے۔ ایسے ہی جیسے ہر ماں کو اپنا بچہ دنیا کا سب سے خوبصورت بچہ لگتا ہے۔
ہمارے ادارے میں کل ایک بیل کو بکائن کے درخت کے گرد سیٹ کرتے ہوئے اچانک ایک پتّے پہ نگاہ پڑی۔ خزاں کی آمد سے پہلے ہی وہ شاخ سے ٹوٹ چکا تھا لیکن کسی غیر مرئی دھاگے سے اپنے پیڑ کے ساتھ ابھی تک جُڑا تھا۔ اسے علم تھا کہ بس وہ گیا کہ گیا لیکن اِس کے باوجود اُس نے دو آنکھوں کے لئے ایک رقص کا اہتمام کیا۔ ہوا کو نغمگی پہ پابند کیا اور خود مائل بہ رقص ہوا۔
اِس پتّے نے میرے اندر اس قدر پیار بھر دیا کہ میں آبدیدہ ہوگئی۔
اُس نے کہا: سنو پاکستان میں سب کچھ ہے۔ دیکھو میں مرتے مرتے بھی فضاؤں کو یہ حُسن سونپ کے جارہا ہوں۔ یہ رقص یونہی جاری رہے گا۔ میرے بعد کوئی اور پھر کوئی اور۔۔۔۔ہم ایسے ہی حُسن بکھیرتے رہیں گے۔
 
عرفان سعید

محفلین

زبردست!
 
نیرنگ خیال

خوبصورت

بہت عمدگی سے لکھا۔۔۔۔ کیا بات ہے۔۔۔

خزاں کی آمد سے پہلے ہی وہ شاخ سے ٹوٹ چکا تھا
پیرزادہ قاسم کی ایک نظم یاد آگئی۔۔۔

خزاں پھر آگئی کیا

خزاں کی ابتدا سے انتہا تک
سارا موسم ہی خزاں ہے
گزرتے جا رہے ہیں جتنے لمحے سب خزاں ہیں
مگر وہ نیم جاں پتہ
جسے پہلی ہی پروائی کے پہلے سرد جھونکے نے
سمیٹا ہے
نئے اک ٹوٹتے پتے سے سرگوشی میں کہتا ہے
خزاں تو جا چکی تھی

(پیرزادہ قاسم)

یہ رقص یونہی جاری رہے گا۔ میرے بعد کوئی اور پھر کوئی اور۔۔۔۔ہم ایسے ہی حُسن بکھیرتے رہیں گے۔
بہت عمدہ۔۔۔ بہت خوبصورت ویڈیو۔۔۔۔۔ بڑے عرصے بعد کوئی ویڈیو ایسے انہماک سے دیکھی میں نے۔۔۔۔
 
سید عمران

محفلین
دنیا میں بے شمار علاقے قدرت کی رعنائیوں سے بھرے پڑے ہیں۔بے شمار مناظر انسانی آنکھ کے لیے حیرت کے نئے جہاں کھولتے ہیں۔ موسم ایسے کہ مست کر دیں۔ کئی جگہوں کی خزاں کے موسم دوسرے کئی علاقوں کی بہاروں سے بھی کہیں بہترین ہیں۔
لیکن "اپنا وطن" ایسا علاقہ ہوتا ہے جو قدرت کی رعنائیوں، انسانی آنکھ کے لیے حیرت کے نئے جہاں کھولتے مناظر اور مست کر دینے والے موسموں سے بھرپور ہوتا ہے۔
مسحور کن الفاظ!!!
 
ام اویس

محفلین
حساس لوگوں کی نگاہ بھی غضب ہوتی ہے وہ دیکھ لیتی ہے جو عام انسان تو دیکھ ہی نہیں پاتا
یا پھر کوئی لمحۂ وجدان
بہت خوبصورت اور گہرے احساسات وجذبات
جانے کیا کیا یاد دلا گئے ۔ اپنی حیات بھی تو ایسی ہی ہے شجر کائنات پر ننھے سے پتے کی مانند

اُس نے کہا: سنو پاکستان میں سب کچھ ہے۔ دیکھو میں مرتے مرتے بھی فضاؤں کو یہ حُسن سونپ کے جارہا ہوں۔

مر کے بھی اسی خاک کو زرخیز کرنے کا سبب ہوگا
 
بے شک!!!
 
Top