خطاطی اور مصوری کے نمونے 'Life of Mohammad the prophet of Allah' سے

اسد

محفلین
Life of Mohammad the prophet of Allah, by Dinet, Alphonse Etienne and Sliman ben Ibrahim.
کتاب سے چند نمونے۔


یہ پہلے باب کے لئے ہے اور الجزائر کے راقم محمد کا تیار کردہ ہے۔


رنگین خطاطی باب سے پہلے اور سیاہ خطاطی باب کے آخر میں ہے۔


یہ Etienne Dinet کی مصوری کا نمونہ ہے۔

یہ کتاب 1918 میں پیرس بک کلب نے شائع کی تھی۔ کل ایک ہزار کتابیں چھپی تھیں جن میں سے 125 Imperial Japanese Vellum اور بقیہ 875 hand made کاغذ پر تھیں۔

میں اس کتاب کو پروجیکٹ گٹن برگ کے لئے برقیانا چاہتا تھا لیکن اس کتاب میں موجود خطاطی اور تصویروں کے ساتھ انصاف کرنا میرے لئے مشکل ہے۔
 

دوست

محفلین
خطاطی اور مصوری کے نمونے تو لکھے نہیں جاسکتے۔ ان کا مقصد ہی تصویری ہوتا ہے۔ انھیں سکین کرکے شامل کردیں۔
 

اسد

محفلین
خطاطی اور مصوری کے نمونے تو لکھے نہیں جاسکتے۔ ان کا مقصد ہی تصویری ہوتا ہے۔ انھیں سکین کرکے شامل کردیں۔
تصویریں سکین کر کے ہی شامل ہوں گی لیکن انہیں بہتر بنانا ہوتا ہے۔ بعض کتابوں میں پوری کتاب کے متن پر اتنا وقت صرف نہیں ہوتا جتنا اس میں موجود تصاویر کو بہتر بنانے پر صرف ہو جاتا ہے۔ کیونکہ رنگین تصاویر کی enhancement میں میرا تجربہ کچھ زیادہ نہیں ہے اس لئے میں ہچکچا رہا ہوں۔

اس کے علاوہ جن تصاویر پر کام کرنا ہوتا ہے ان کا سائز بھی بڑا ہوتا ہے،۔ بعد میں انہیں ویب کے لئے ری سائز اور JPEG میں کنورٹ کرنا ہوتا ہے۔ میرا سسٹم 2000x3000 پکسل کی فائلوں کو ایڈٹ کرنے کے لئے مناسب نہیں ہے۔
 
Top