خطاطی سیکھنی ہے

مجھے خطاطی سیکھنی ہے براہِ کرم کچھ عام فہم کتب کے نام اور قلم و اوزار کا نام بتا دیں

اور ہو سکے تو ویب کے پتے بھی بتا دیجٰے گا
 
الف عین

لائبریرین
یہ تو شاکر بھائی کا میدان ہے یا ابو شامل کو جواب دینا چاہیے۔ اس لیے اب تک کوئی جواب نہیں دے سکا،
 
الف نظامی

لائبریرین
شعیب القادری نے کہا:
مجھے خطاطی سیکھنی ہے براہِ کرم کچھ عام فہم کتب کے نام اور قلم و اوزار کا نام بتا دیں

اور ہو سکے تو ویب کے پتے بھی بتا دیجٰے گا
خورشید عالم گوہر قلم کی لکھی ہوئی کئی کتب بازار میں موجود ہیں۔ نصاب خطاطی ، مرقع لوح و قلم ، مخزنِ خطاطی
اسی طرح تاج الدین زریں رقم مرحوم کا مرقع زریں۔
 
باسم

محفلین
خورشید عالم گوہر قلم کی نقش گوہر بھی اس میں تقریبآ تمام اہم خطوط کی تختیاں ہیں
 
الف نظامی

لائبریرین
باسم نے کہا:
خورشید عالم گوہر قلم کی نقش گوہر بھی اس میں تقریبآ تمام اہم خطوط کی تختیاں ہیں
جی ہاں نقشِ گوہر کا بتانا تو بھول ہی گیا۔ بہت عمدہ کتاب ہے،

خورشید عالم گوہر قلم (صدارتی ایوارڈ یافتہ) پاکستان کے مایہ ناز خطاط ہیں جن کا کتابت شدہ قرآنِ کریم فیصل مسجد میں موجود ہے۔
 
ذیشان رسول

محفلین
آپ شعیب قادری بھائی آپ القلم فورم پر جائیں وہاں ایک خطاط دیکھا ہے6 ماہ میں نستعلیق خطاطی سکھانے کا کورس کروا رہا ہے۔شاید آپ کا کام بن جائے
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
آپ شعیب قادری بھائی آپ القلم فورم پر جائیں وہاں ایک خطاط دیکھا ہے6 ماہ میں نستعلیق خطاطی سکھانے کا کورس کروا رہا ہے۔شاید آپ کا کام بن جائے
اب تک تو شاید سیکھ بھی چکے ہوں۔۔۔ آپ نے سات سال پرانی پوسٹ کا جواب دیا ہے ۔ ۔ :)
 
سادات

محفلین
مجھے بھی خطاطی کا شوق رہا ہے ۔ مگر خود سے ہی پریکٹس کرتا رہتا ہوں۔ خواہش ہے کہ کبھی کسی ماہر خطاط سے خطاطی سیکھوں۔ اللہ تعالیٰ توفیق دے۔ آمین۔
 
Top