خطاطی سیکھنے کی کوئی ویب سائٹ؟؟؟

محمد سعد

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔

کیا اردو زبان میں خطاطی سیکھنے کی کوئی ویب سائٹ موجود ہے؟ اور اگر نہیں تو کیا کوئی تیار ہے اس کام کا بیڑا اٹھانے کے لیے؟ :roll:
 

الف نظامی

لائبریرین
خطاطی کسی خطاط کی خدمت میں رہ کر زیادہ عمدگی سے سیکھی جاسکتی ہے۔

فن خطاطی پر چند مایہ ناز کتابیں:
مرقع زریں از تاج الدین زریں رقم
نگارستان از محمد اعظم منور رقم
تدریس خطاطی از محمد اعظم منور رقم
مرقع خط از ڈاکٹر مسعود احمد
مرقع گوہر از خورشید عالم گوہر قلم
نقش گوہر از خورشید عالم گوہر قلم
جواہر القلم از خورشید عالم گوہر قلم
مرقع لوح و قلم از خورشید عالم گوہر قلم
اعجازِ خطاطی از خورشید عالم گوہر قلم
نصاب خطاطی از خورشید عالم گوہر قلم
جمال خطاطی از خورشید عالم گوہر قلم
قرانک آرٹ از مارٹن لنگز
اسلامک کیلیگرافی از یسین صفدی
قواعد الخط العربی از ہاشم محمد الخطاط
کراسۃ الخط العربی از سید ابراہیم
حروف خط الثلث للخطاط مختار عالم
دروس في خط النسخ
شرح رائع لحروف الخط الكوفي للاستاذ الخطاط عبد اللہ فتيني
قواعد الخط الديواني
قواعد الخط العربي لعميد الخط العربي الكبيرالخطاط ہاشم محمد البغدادي
قواعد خط الرقعۃ للاستاذ احمد الحسيني
قواعد خط النسخ للخطاط احمد الحسيني
كراسۃ الثلث للمرحوم حامد الآمدي
كراسۃ الخطاط مصطفى غزلان للديواني
كراسۃ الخطاط التركي محمد عزت لخط الديواني
كراسۃ الخطاط التركي محمد عزت لخط الرقعۃ
كراسۃ الخطاط التركي مصطفى حليم لخط الديواني و الديواني الجلي والرقعۃ
كراسۃ الخطاط الشيخ عبد العزيز الرفاعي في الثلث
كراسۃ الخطاط الكبير خلوصي لخط الفارسي
كراسۃ الخطاط الكبير مصطفى حليم
كراسۃ الخطاط حسام كرفحاني لخط الفارسي
كراسۃ الخطاط علي الراوي لخط الثلث والنسخ
كراسۃ الخطاط محمد احمد عبد العال لخط الديواني
كراسۃ الخطاط محمد مؤنس زادہ فى الثلث والنسخ
كراسۃ الخطاط يوسف ذنون في الديواني
كراسۃ الشيخ محمد عبدالعزيز الرفاعى للخط الديوانى
كراسۃ خط الديواني الجلي للخطاط احمد طارق العزاوي
كراسۃ خط الرقعۃ للاستاذ يوسف ذنون
كراسۃ خط الفارسي شرح رائع جداً للحروف
كراسۃ قواعد الخط العربي للخطاط الكبير ہاشم محمد الخطاط بدقۃ عاليۃ
كراسۃ للخطاط للاستاذ امير خاني لخط الفارسي
كراسۃ مذكرۃ الاستاذ مختار عالم في خط الرقعۃ
كرملات الاستاذ الخطاط محمد شوقى افندى
مجموعۃ منوعۃ لخط الطغراء لمجموعۃ من الخطاطين القدامى
ميزان الخط العربي كراسۃ عباس المعروف بالبغدادي في خط الثلث بدقۃ عاليۃ
نظری استفادہ کے لیے:
کیلی گرافی اسلامک ڈاٹ کام
http://auraq.urdutech.com/?cat=8

800px-Learning_Arabic_calligraphy.jpg
 

الف نظامی

لائبریرین
مجلہ حروف عربیہ بھی خوب ہے۔ میرے پاس اس کے چند شمارے موجود ہیں۔

اس تصویر میں ایک شمارے کے سرورق پہ عالم اسلام کے مشہور عثمانی خطاط حامد الامدی کی تصویر بھی ہے۔
hroof_arabia_photo.jpg


Hroof Arabiya
PO Box 16133, Dubai, UAE
Tel. 971 4 353 7373, Fax 971 4 353 7374
hroofarb@emirates.net.ae
 

محمد سعد

محفلین
جزاکم اللہ۔ آپ دونوں کی مدد اور رہنمائی کا بہت شکریہ۔

ایک بات جس سے میں ڈرتا ہوں، وہ یہ ہے کہ مشینوں کے دور میں خطاطی کا ہنر کہیں معدوم نہ ہو جائے۔ چنانچہ ایسی صورتِ حال سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ آن لائن مواد ہونا چاہیے جس سے لوگوں میں اس ہنر کو سیکھنے کے شوق کو کسی حد تک برقرار رکھا جا سکے۔ کاش کہ خطاطی کا کوئی ماہر تھوڑا وقت نکال کر اس سلسلے میں بھی کچھ کوشش کر لے۔ :(
 

الف نظامی

لائبریرین
جزاکم اللہ۔ آپ دونوں کی مدد اور رہنمائی کا بہت شکریہ۔

ایک بات جس سے میں ڈرتا ہوں، وہ یہ ہے کہ مشینوں کے دور میں خطاطی کا ہنر کہیں معدوم نہ ہو جائے۔ چنانچہ ایسی صورتِ حال سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ آن لائن مواد ہونا چاہیے جس سے لوگوں میں اس ہنر کو سیکھنے کے شوق کو کسی حد تک برقرار رکھا جا سکے۔ (

ویڈویوز کی شکل میں کچھ مواد تو یہاں بھی ہے:)
 

محمد سعد

محفلین
ویڈیوز تو میری استطاعت سے باہر ہیں کیونکہ میرے پاس تاحال کوئی تیز رفتار کنکشن دستیاب نہیں۔ البتہ کتابوں کو ضرور دیکھ لوں گا۔
 

زلفی شاہ

لائبریرین
مجھے تو بھائی خطاطی کا مستقبل تاریک نظر آ رہا ہے کیونکہ میں نے کئی خطاطوں کوخطاطی چھوڑکر کمپیوٹر استعمال کرتے دیکھا ہے۔خطاط کے ساتھ بھی دنیاوی ضروریات وابستہ ہوتی ہیں اب اس پیشہ میں پیسہ نہیں رہا لہذا مستند خطاط بھی خطاطی کو چھوڑ کر دوسرے شعبوں میں جا بیٹھے ہیں۔
 

مغزل

محفلین
ہاتھ بے کار کردیے میرے
اے ترقی تجھے زوال آئے !
(لیاقت علی عاصم)
مقبول صاحب میں خطاطی کے مستقبل سے مایوس نہیں ہوں ۔ اللہ بہتر کرے گا۔
 
Top