خطاطی سے فانٹ سازی تک - ٹیوٹوریل

arifkarim

معطل
کل ناظم رضا مصباحی نے تجربات کی غرض سے خورشید ٹونکی صاحب کے چند نسخ اسباق شیئر کیئے تھے۔ ابھی ان کی خود کار ٹریسنگ اور فونٹ میں دخول سے فارغ ہوا ہوں۔ نتائج یہ رہے:
اصل نمونہ جات:​
Untitled-1.jpg~original

Untitled-5.jpg~original

Untitled-4.jpg~original

Untitled-2.jpg~original

اور یہ انکی آٹو ٹریسنگ:​

c000261.gif

طریقہ:
  1. کوشش کریں کہ فن پارے زیادہ سے زیادہ ڈی پی آئی پر اسکین شدہ ہوں۔ کم سے کم ڈی پی آئی 300 رکھیں۔
  2. اسکین کے بعد ان فن پاروں کو بٹ فانٹر کی مدد سےخودکار طور پر الگ الگ کر کے بٹ میپ تصاویر بنا لیں۔یہاں بیس لائن کا دھیان رکھیں۔
  3. ان تصاویر کو پو ٹریس نامی یوٹیلیٹی سے بذریعہ بیچ سکرپٹ ایس وی جی (ویکٹر) فائلز میں کنورٹ کر لیں۔
  4. اب ان ویکٹر فائلوں کو فانٹ کریٹر کی گلف ونڈو میں با آسانی ڈریگ اینڈ ڈراپ کر دیں۔
  5. یوں چند منٹوں میں ماہر خطاط و آرٹسٹ کا نایاب کام ڈیجٹلائز ہو کر ہمیشہ کیلئے امر ہو جائے گا۔
  6. ان اشکال کی نوک پلک سنوار کر فانٹس بنائیں اور انجوائے کریں۔
نمونہ جات کیلئے باسم کا شکریہ۔
شاکرالقادری متلاشی آصف اثر الف نظامی عمار ابن ضیا عبدالحفیظ ریحان انصاری
 
مدیر کی آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
وولٹ کے استعمال کے بارے میں عدم معلومات کی وجہ سے میں یہ میدان چھوڑ گیا!!! کم از کم نستعلیق فانٹ تو بغیر وولٹ کے بہت مشکل تھا۔ اس کے لیے اسباق بھی بہت ضروری ہیں۔
 

آصف اثر

معطل
بہت خوب عارف! بہت اچھا کیا آپ نے اجمالی ذکر کرکے۔
اگر احباب کی فرمائش پر سلائڈز کے ساتھ یا بغیر کچھ تفصیل شامل کریں تو چارچاند لگ جائے۔
جزاکم اللہ۔
 
السلام علیکم۔ اگرچہ یہ ایک پرانی لڑی ہے مگر اہم علم سے رہنمائی درکار ہے۔ ۲۰۰۷ سے ۲۰۱۰؁ کے دوران کچھ فونٹس بنائے تھے،ایم ایس وولٹ اور فانٹ کرئیٹر پروگرام کے ذریعے۔ اب ان فانٹس میں کچھ ایڈیٹنگ کرنے کی ضرورت پیش آئی۔ فانٹ کریئٹر کے نئے ورژنز میں جب فانٹ کو کھولا جاتاہے تا کہ حروف یا لگیچرز کی اشکال میں تبدیلی کی جا سکے،یا نئے گلفس شامل کئے جا سکیں، تو فانٹ کریئٹر کا پراجیکٹ بنتا ہے اور اس فانٹ کو جب ایکسپورٹ کر کے ٹی ٹی ایف فائل بنائی جاتی ہے تو اس میں سے وولٹ کا ٹیبلز ڈیٹا ختم ہو جاتا ہے۔ اور اب یہ فانٹ فائل ایم ایس وولٹ کے لئے سار ے ٹیبلز غائب ہو چکے ہوتے ہیں۔ اب یہ فانٹ فائل صرف فانٹ کریئیٹر پروگرام میں ہی قابل استعمال رہ جاتا ہے۔ سوال یہ تھا کہ ایم ایس وولٹ کے لئے فائل بچانے کی خاطر فانٹ کریئیٹر پروگرا م کے پرانے ورشن کا استعمال کیا جائے یا ایم ایس وولٹ کو چھوڑ دیا جائے اور صرف فانٹ کریئیٹر پر ہی انحصار کیا جائے؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔
 
Top