خطاطی کا کوئی پراجیکٹ اور کلک کے فانٹ۔۔۔

فرخ

محفلین
السلام و علیکم
کیا کلک کی طرح خطاطی کا کوئی پراجیکٹ بھی زیر غور ہے؟
اور کیا کلک میں‌استعمال کئے گئے فانٹ کے بارے میں کسی کو کچھ معلومات ہیں کہ کیا وہ دوسرے پراجیکٹ میں بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں یا ان کا کوئی کاپی رائٹ کا مسئلہ بھی ہے؟

میں دراصل سوچ رہا تھا کہ آخر یہاں ساتھی اتنے سارے پراجیکٹ پر کام کرتے نظر آرہے ہیں، شائید کسی کو خطاطی کے کسی سافٹ وئیر کا بھی خیال آجائے اور ہم کلک کی قیمت والے مسئلے سے نکل آئیں۔۔۔۔۔

والسلام
فرخ
 
arifkarim

معطل
محفل پر ایک عویدص صاحب کلک کے ثلث فانٹ کو اوپن ٹائپ میں کر رہے تھے۔ لیکن یہ حقیقت میں‌کوئی خطاطی والا فانٹ تو بن نہیں‌سکتا۔ ہاں ٹائپوگرافی میں ضرور کام آسکتا ہے۔
 
فرخ

محفلین
محفل پر ایک عویدص صاحب کلک کے ثلث فانٹ کو اوپن ٹائپ میں کر رہے تھے۔ لیکن یہ حقیقت میں‌کوئی خطاطی والا فانٹ تو بن نہیں‌سکتا۔ ہاں ٹائپوگرافی میں ضرور کام آسکتا ہے۔

یہ توہے۔
دراصل میں نے کلک کے استعمال کے دوران یہ محسوس کیا تھا کہ محض فانٹ کو خطاطی کےلیے ڈیزائن کرنا ہی کافی نہیں‌ہوگا، بلکہ اس کے لیئے کلک جیسا پروگرام بھی درکار ہو گا جو خطاطی کے مختلف سٹائل کے ساتھ کام کر سکے۔ جیسے ثلث کی خطاطی میں ح کے کئی انداز ِ خطاطی بن سکتے ہیں اور ظاہر ہے کہ جب بہت سے الفاظ کے خطاطی کے سٹائل ہونگے تو محض کی بورڈ کے ذریعے سب کے ساتھ کام کرنا مُشکل ہوگا۔ اور الفاظ کو مختلف پوزیشنوں میں رکھنے کے لیئے بہرحال ایک علیحدہ پروگرام کی ضرورت ہے۔

اسی لیئے میں نے ساتھ ہی کلک کے فانٹ کی بات کی تھی، کہ کیا ہم انہیں اپنے استعما ل میں‌لا سکتے ہیں؟ یا پہلے اوپن ٹائپ میں کرنا پڑیگا اور اس صورت میں کاپی رائٹ کے مسئلے کا کیا بنے گا؟
 
arifkarim

معطل
اسی لیئے میں نے ساتھ ہی کلک کے فانٹ کی بات کی تھی، کہ کیا ہم انہیں اپنے استعما ل میں‌لا سکتے ہیں؟ یا پہلے اوپن ٹائپ میں کرنا پڑیگا اور اس صورت میں کاپی رائٹ کے مسئلے کا کیا بنے گا؟

کلک کے فانٹس تو ظاہر ہے سینا سافٹ والوں کے ہیں اور کاپی رائٹ ہیں۔۔۔۔۔ امسال کلک 2009 کی ریلیز کیساتھ ہی لاہوری نستعلیق بھی شامل ہوگا جسکی مدد سے ایک اوپن ٹائپ فانٹ تشکیل دینے کا ارادہ ہے!
 
فرخ

محفلین
کلک کے فانٹس تو ظاہر ہے سینا سافٹ والوں کے ہیں اور کاپی رائٹ ہیں۔۔۔۔۔ امسال کلک 2009 کی ریلیز کیساتھ ہی لاہوری نستعلیق بھی شامل ہوگا جسکی مدد سے ایک اوپن ٹائپ فانٹ تشکیل دینے کا ارادہ ہے!

کیا مطلب؟ یعنی کلک 2009 والے لاہوری نستعلیق شامل کر ہے ہیں اپنے سافٹ وئیر میں؟
اور اسکی مدد سے اوپن ٹائپ فونٹ کیسے تشکیل دیں گے آپ، جبکہ لاہوری نستعلیق تو شائیدپہلے سے ہی اوپن ٹائپ ہے؟
 
arifkarim

معطل
کیا مطلب؟ یعنی کلک 2009 والے لاہوری نستعلیق شامل کر ہے ہیں اپنے سافٹ وئیر میں؟
اور اسکی مدد سے اوپن ٹائپ فونٹ کیسے تشکیل دیں گے آپ، جبکہ لاہوری نستعلیق تو شائیدپہلے سے ہی اوپن ٹائپ ہے؟

ٰیہ تھریڈ دیکھیں:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=17840

لاہوری نستعلیق اوپن ٹائپ شکل میں کہیں بھی موجود نہیں۔ ہمارا ارادہ اسکی گلفس سے ایک نیا فانٹ تشکیل کرنے کا ہے۔
 
فرخ

محفلین
ٰیہ تھریڈ دیکھیں:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=17840

لاہوری نستعلیق اوپن ٹائپ شکل میں کہیں بھی موجود نہیں۔ ہمارا ارادہ اسکی گلفس سے ایک نیا فانٹ تشکیل کرنے کا ہے۔

اچھا، تو آپ کا اشارہ کہیں یہ تو نہیں تھا کہ کلک کے فانٹ کی بجائے موجودہ اوپن ٹائپ فونٹ کو ہی استعمال کی جائے، جیسے کہ اس تھریڈ پر لاہوری نستعلیق کو خطاطی کے انداز میں استعمال کیا گیا ہے،مگر ظاہر ہے اس کام کے لیئےکلک سے ہی مدد لی گئی ہے۔
اور اسی طرح دیگر نستعلیق فونٹ جیسے علوی اور جمیل کو بھی اسی طرح خطاطی میں‌استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ یہی کہنا چاہ رہے ہیں تو اچھا آئیڈیا ہے۔ مگر اس کے لیے یقینا ایک علیحدہ پروگرام درکار ہے اور اسی سلسلے میں، مَیں نے یہ تھریڈ شروع کیا ہے کہ کوئی ایسے کسی پراجیکٹ پر کام کر رہا ہے؟
 
Top