الف نظامی

لائبریرین
خطاطی کے ناقدین
از خورشید عالم گوہر قلم

پروفیسر عبد الجبار شاکر
آپ خطاطی کے محققین میں سے ہیں۔ ایک عرصہ تک شعبہ لائبریری سے منسلک رہے۔ آُپ کے پاس قلمی اور نادر قرآنی مخطوطات کا نادر ذخیرہ ہے۔ آپ کو خطاطی کے جملہ اسالیب پر کامل تحقیق حاصل ہے۔ حد درجہ معاون اور شفیق انسان ہیں۔ صاحب علم اور اقبالیات کے ماہرین میں شمار ہوتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر مسعود احمد
آپ سلسلہ نقشبندیہ کے شیخ طریقت ہیں۔ کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔ آپ کے پاس قدیم اور نادر خطی مجموعے ہیں۔ فیصل مسجد میں رکھے گئے قرآنی شاہکار عجائب القرآن پر ایک مبسوط مقالہ "آخری پیغام" کے نام سے لکھا۔ جملہ قرآنی اسلوب خط پر سیر حاصل تحقیق کر چکے ہیں۔ آپ ایک روحانی بزرگ اور عہد حاضر کی بڑی علمی شخصیت ہیں۔

ملک محمد نواز
آپ کا تعلق کراچی سے ہے۔ ممتاز خطاط حافظ محمد یوسف سدیدی مرحوم اکثر کراچی میں آُپ کے پاس ٹھہرا کرتے تھے۔ آپ کو خطاطی سے عشق ہے اور خطاطی پر تحقیق کرتے رہتے ہیں۔ آپ کے پاس نادر خطاطی کی کتابوں کا ذخیرہ ہے۔ آپ مشفق اور صاحب درد شخصیت ہیں۔

راشد شیخ
آپ کی کتاب تذکرہ خطاطین ممتاز خطاطوں کا ایک خوبصورت تذکرہ ہے۔ آپ خطاطی پر تحقیق کرتے رہتے ہیں۔ اس تحقیق کے ساتھ ساتھ سننے میں آیا ہے کہ آپ خطاطی کی مشق بھی کرتے ہیں۔ ممتاز خطاط شفیق الزماں صاحب کے شاگرد ہیں۔ آپ نے ترکی مصر اور دیگر ممالک و پاکستان کے خطاطوں پر تحقیقی سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

ڈاکٹر خورشید رضوی
آپ خطاطی کے ناقدین میں سے ہیں۔ خطاطی پر آپ کی تقاریر اور آراء قابل تکریم ہوتی ہیں۔ آپ کی تقریر ایک معطر اور خوشگوار جھونکے کی طرح معلوم ہوتی ہے۔ وابستگان فن آپ کو نہایت قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ آپ صحیح معنوں میں عربی کے جید عالم ،ایک اعلی مقرر اور بلند پایہ محقق ہیں۔
مستنصر حسین تارڑ
اگرچہ آپ اردو ادب کے اعلی درجہ کے ادیب ، صاحب طرز نثر نگار اور دور حاضر کے منفرد ترین سفرناموں کے مصنف ہیں مگر ساتھ ہی ساتھ آپ خطاطی کے ساتھ دلی محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔ آپ کو تمام معروف خطاطوں کے تحریر کردہ فن پاروں کی شناخت حاصل ہے۔ آپ خطاطی کو لطیف اور اعلی درجہ کے فنون میں شمار کرتے ہیں اور گاہے گاہے اپنی کتابوں اور ٹی وی پروگراموں میں خطاطی کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔

صاحبزادہ غلام نظام الدین معظمی مرحوم
آپ میرے اولین استاد تھے۔ آپ کو خطاطی میں کامل مہارت حاصل تھی اور اس فن کے اعلی درجہ کے نقاد تھے۔ حافظ محمد یوسف سدیدی اور صوفی خورشید رقم مرحوم جیسے اعلی درجہ کے خطاط بھی آپ سے بعض اوقات مشورہ لیتے تھے۔آپ نے خطاطی میں کئی اصلاحات دی ہیں جیسے کہ آپ تین اکٹھے لفظوں کو آپس میں ملا کر لکھنا پسند نہیں کرتے تھے۔ اسی طرح آپ خطاطی میں کشش اور کھلے پن کو زیادہ پسند کرتے تھے۔ حضرت غلام نظام الدین ایک اعلی درجہ کے نثر نگار اور بلند پایہ شاعر تھے۔آپ کی کتاب "شعر ناب" ممتاز خطاط سید انور حسین نفیس رقم نے کتابت فرمائی تھی۔ آپ کی دیگر جملہ کتابوں میں "ہو المعظم" ، وحی ، نگارش وغیرہ معروف ہیں۔

ڈاکٹر غلام معین الدین نظامی
آپ صاحبزادہ غلام نظام الدین مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔جامعہ پنجاب میں فارسی کے معلم ہیں۔ آپ نے جامعہ پنجاب کا سو سالہ ریکارڈ توڑا اور ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جس پر آپ کو گولڈ میڈل دیا گیا۔ آپ نے خطاطی کی تعلیم ممتاز خطاطوں صوفی خورشید رقم مرحوم اور حافظ محمد یوسف سدیدی مرحوم سے حاصل کی۔خطاطی میں آپ خط نستعلیق میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں۔آپ کا فن اور ذوق بھی قابل تحسین ہے۔

کامل خان ممتاز
آپ پاکستان کے چیدہ ماہرین تعمیرات میں سے ایک ہیں۔ آپ عمارتی خطاطی پر پوری تحقیق رکھتے ہیں۔ فنی حوالوں سے آپ رسوم الخط کو سمجھتے ہیں اور آپ رسوم الخطوط کے کماحقہ استعمال اور اس کی نزاکت سے بھی بخوبی آگاہ ہیں۔ آپ پاکستان میں روایت کے زبردست مبلغ ہیں۔ آپ کے صاحبزادے تیمور خان بالکل اپنے والد صاحب کے نقش قدم پر چل کر روایت کو اس کا کھویا ہوا مقام دلوانا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر مارٹن لنگز (ابوبکر سراج الدین)
آپ قرآنی خطاطی کے زبردست محقق ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے طویل تحقیق کی اور قرآنی خطاطی کےجملہ اسالیب اور عہد بہ عہد ان کے تاریخی ادوار پر تفصیل سے بحث کی ہے۔ آپ کی کتاب قرانک آرٹ دنیا بھر میں قرآنی خطاطی کے اعلی معیار کو متعارف کروانے کا سبب بنی تھی۔ ڈاکٹر صاحب نے بعد ازاں اسلام قبول کیا اور آپ کا نام ابوبکر سراج الدین رکھا گیا۔ آج کل آپ لندن تصوف پر بہت کام کررہے ہیں اور لندن میں آپ کا گھر اہل عقیدت و تصوف کا مرکز ہے۔ آپ لندن میں روحانی فیوض و برکات کا سلسلہ جاری رکھے ہوے ہیں۔

ڈاکٹر جیمز ایلن
آپ آکسفورڈ یونیورسٹی اور اشمولین میوزیم میں اورئینٹل آرٹس کے ماہر ہیں۔ فن خطاطی پر آپ کو مکمل تحقیق حاصل ہے۔ آپ نے خطاطی کے جملہ اسالیب پر کامل تحقیق کی ہے اور آپ اس سلسلے میں شائقین فن کی راہنمائی بھی کرتےہیں۔ آپ کے بے شمار شاگرد ہیں جن کو آپ اسلامی خطاطی سے متعارف کراتے ہیں۔ اس طرح آپ اس فن کے عظیم مبلغ ہیں۔ آپ آکسفورڈ میں ہی مقیم ہیں۔ ایرانی میٹل ورک اور اسلامی میٹل ورک پر دنیا میں ایک اتھارٹی تسلیم کیے جاتے ہیں۔

مسز ڈاکٹر پوٹروینشیا
آپ برٹش میوزیم لندن میں اورینٹل اسلامک فنون کے شعبے کی نگران و انچارج ہیں۔ آپ کو جملہ خطاطی کی اقسام پر تحقیق حاصل ہے۔ ڈاکٹر صاحبہ عہد بہ عہد قرآنی خطاطی سے پوری طرح واقف ہیں۔ آپ رسوم الخطوط کے معیار کو بخوبی جانچ لیتی ہیں۔ مطالعہ عربیات میں آپ نے پی ایچ ڈی کی ہے۔ قلم کی روانی اور حسن خط کو پرکھنے میں آپ کو عبور حاصل ہے۔ آپ کی کئی کتابیں فنون کا بہترین اثاثہ ہیں۔

محمد صابر خان
آپ حضرت داتا گنج بخش کے عقیدت مندوں میں سے ہیں۔خطاطی کے بارے میں خوب جانتے ہیں۔ خط نستعلیق کی حسن و نزاکت سے بخوبی آگاہ ہیں۔ آپ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کی لوح مزار اور جالیاں آپ نے اپنی گرہ سے تیار کرائی ہیں۔ دربار شریف کی گاہے بگاہے خدمت کرتے رہتے ہیں۔ آپ حضرت شاہ نورانی بلاول کے بھی عقیدت مند ہیں اور آپ کے پاس قلمی کتابوں کا بھی مجوعہ ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
پروفیسر عبد الجبار شاکر حال ہی میں انتقال فرما گئے ہیں اور کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر مسعود احمد بھی وصال فرما چکے ہیں۔
 

سویدا

محفلین
ان شخصیات میں‌سے ملک نواز احمد اعوان صاحب سے میں‌واقف ہوں‌

کراچی میں‌فریج اے سی کی درستگی کا کام کرتے ہیں‌ان کی دکان میں‌فریج اور اس سے متعلقہ سامان کم اور کتابوں‌کے انبار زیادہ ہیں‌

اپنے نام کی طرح‌کتاب نواز اور علم نواز شخصیت ہیں‌!
 

الف نظامی

لائبریرین
ان شخصیات میں‌سے ملک نواز احمد اعوان صاحب سے میں‌واقف ہوں‌

کراچی میں‌فریج اے سی کی درستگی کا کام کرتے ہیں‌ان کی دکان میں‌فریج اور اس سے متعلقہ سامان کم اور کتابوں‌کے انبار زیادہ ہیں‌

اپنے نام کی طرح‌کتاب نواز اور علم نواز شخصیت ہیں‌!

شکریہ سویدا ، کیا آپ ان کی کوئی تصویر شئیر کر سکیں گے؟
 

سویدا

محفلین
ملک نواز احمد اعوان صاحب کی میرے پاس کوئی تصویر نہیں ہے

البتہ میری ان سے وقتا فوقتا ملاقات ہوتی رہتی ہے اور میں‌نے ان سے کافی استفادہ کیا ہے

ان کی فریج کی دکان خطاطی اور اس کے شہ پاروں‌سے بھری پڑی ہے بلکہ اردو زبان میں‌خطاطی کے موضوع پر جو آخری تین چار

کتابیں‌لکھی گئیں‌ہیں‌اس میں‌ان کا بہت بڑا تعاون شامل رہا ہے ، پاکستان کے کئی نامور خطاط اپنے نمونے اصلاح‌کی غرض‌سے ان کے پاس

بھیجتے رہتے ہیں‌
 
برادرم الف نظامی آپ اس لڑی میں کچھ تدوین کرنا چاہتے ہیں۔ آپ اگر اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو ایک علیحدہ مراسلے میں لکھ دیں اور رپورٹ کر دیں کہ اس کو اولین مراسلے میں ضم کر دیا جائے۔ اگر موجودہ مواد میں تبدیلی درکار ہے تو تبدیل شدہ مواد لکھ کر اولین مراسلے کو رپورٹ کر دیں تا کہ کوئی اسٹاف اس کو مدون کر دے۔ کسی ایک رکن کو کسی ایک لڑی میں تدوین کی اجازت کے اختیارات دینے کی سہولت اس نظام میں نہیں ہے۔ :) :) :)
 

الف نظامی

لائبریرین
برادرم الف نظامی آپ اس لڑی میں کچھ تدوین کرنا چاہتے ہیں۔ آپ اگر اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو ایک علیحدہ مراسلے میں لکھ دیں اور رپورٹ کر دیں کہ اس کو اولین مراسلے میں ضم کر دیا جائے۔ اگر موجودہ مواد میں تبدیلی درکار ہے تو تبدیل شدہ مواد لکھ کر اولین مراسلے کو رپورٹ کر دیں تا کہ کوئی اسٹاف اس کو مدون کر دے۔ کسی ایک رکن کو کسی ایک لڑی میں تدوین کی اجازت کے اختیارات دینے کی سہولت اس نظام میں نہیں ہے۔ :) :) :)
اولین مراسلے میں موجود مندرجہ ذیل متن میں" تذکرہ خطاطین " کا ربط اس لڑی سے جوڑنا درکار ہے۔

راشد شیخ
آپ کی کتاب تذکرہ خطاطین ممتاز خطاطوں کا ایک خوبصورت تذکرہ ہے۔
 
Top