خطاط حضرات کی توجہ مطلوب ہے۔

محمدصابر

محفلین
دو سال پہلے میں نے بچوں کے لئے لکھائی کی ایک کتاب کمپوز کروائی تھی۔ اس پر مندرجہ ذیل اعتراضات آئے تھے۔
۱۔ کچھ خطاط حضرات کے نزدیک خطاطی تین لائنوں پر ہوتی ہے جبکہ یہاں چار لائنیں ہیں۔
۲۔کچھ کے نزدیک سب سے اوپر والی لائن کا فاصلہ زیادہ ہے۔ (چونکہ یہاں قط کا کوئی سائز نہیں ہے اس لئے میرے لئے یہ تعین کرنا مشکل ہے کہ اوپر والی لائن کہاں ہونی چاہیے)
۳۔کچھ یہ کہتے ہیں کہ خطاطی سب سے نیچے والی لائن پر ہوتی ہے۔ (جبکہ مجھے تیسری لائن (گلابی والی) سب سے بہتر لگتی ہے۔)
UrduAlphabet.jpg

اب چونکہ یہ دوبارہ پریس میں جائے گی تو مجھے اس کی بہتری کے لئے آپ لوگوں کی رائے درکار ہے۔
 

محمدصابر

محفلین
شکریہ م م مغل بھائی ۔ میں نے آج ہی آپ کی کسی پوسٹ میں پڑھا ہے کہ آپ اسے اپ لوڈ کرنے والے ہیں۔براہ کرم اس کا لنک یہاں بھی دیجیئے گا۔
 
اگر بات خطاطی کی ہو تو اس کے حوالے سے نستعلیق میں صرف ایک ہی لائن آتی ہے جس پر سارے حروف ماسوائے دائروں والے حروف کے آخر میں آکر بیٹھتے ہیں ( جبکہ چار لکیریں انگریزی یعنی رومن حروف کی بدعت ہے)۔ ساتھ ساتھ یہ بھی کہ دائرے بھی اتنے نیچے نہیں آتے بلکہ میکسیمم بدرجہ دو قط دوسرے حروف سے نیچے آسکتے ہیں۔ یہ فاصلہ لائن سے لیکر دائرے کے شروع تک ہے نہ کہ دائرے کی باڈی کی لیکیر کے اختتام تک (کیونکہ اسطرح سے یہ فاصلہ تین قط ہو جائے گا)۔

میں نے عبد المجید پرویں رقم کا اوریجنل فاصلہ تقریباً ڈیڑھ قط تک دیکھا ہے۔ اور شاید ہی پرویں رقم سے کوئی بڑا آج تک اردو نستعلیق میں استاد گزرا ہے۔

مگر اس سب کے باوجود چونکہ آپ کا یہاں قط سے سروکار ہی نہیں تو مناسب بس ہی ہے کہ دائرے مین لکیر سے ذرا سے نیچے بیٹھیں اور اس حساب سے میری رائے میں آپ کی تختی درست ہوگی کیونکہ جس سائز میں حروف لکھے گئے ہیں اس کے مطابق دائرے تقریباً درست جگہ بیٹھ رہے ہیں (آخر بچوں کو غیر شعوری طور پر دائروں کو ذرا نیچے لکھنے کی پریکٹس بھی تو کرانی ہے)۔ اور یوں بھی ہم کہاں عمومی طور پر قط والا قلم استعمال کرتے ہیں؟
 

محمدصابر

محفلین
شکریہ طاہر بھائی رائے دینے کا بھی اور اس دھاگے کو اوپر لانے کا بھی۔ کیونکہ شاید اسی طرح سے م م مغل بھائی کو اپنا کیا ہوا وعدہ یاد آجائے۔
 
خطاط حضرات ........

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته!
اگر آپ كتابت كى رو سے اس كاپى كو سيٹ كرنا چاهتے هيں تو پرانے خطاطى كے قواعد ميں تين لائنيں هيں. آج كل بعض نئے خطاط نے خط نستعليق كو مزيد واضح كرنے كے لئے چار لائينوں كا رول نكالا هے. ليكن ميں ديكھتا هوں كه آپ كى حروف كى baseline انتهائى غلط هے. اس كے كئے كسى ماهر خطاط سے درستگى كروا ليں
شكريه

اخلاص
 
Top