خطوط اقبال بنام عطیہ فیضی

ایک دوست کی فرمائش ہے کہ علامہ اقبال کے خطوط بنام عطیہ فیضی جس قدر جلد مل سکے چاہیے۔ اگر یہ کسی کتابی شکل میں چھپ چکے ہیں تو اس کا پتہ چاہیے اگر برقی شکل میں ہیں تو اس سائٹ کا پتہ چاہیے یا اگر کسی کے پاس محفوظ ہیں تو وہ بھی بتا سکتا ہے۔

یہ خطوط علامہ اقبال کی زندگی کے ان گوشوں سے متعلق ہیں جس پر بہت کم بحث ہوئی ہے اور اس پر تحقیق کی بھی ضرورت ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

یہ خطوط کیا یہاں لائبریری میں شامل کرنا ہیں آپ کے دست نے برقیا کر ؟

یہ کتابی شکل میں شائع ہوچکے ہیں ۔ (بلکہ اگر میں غلطی پر نہیں تو شبلی نعمانی کے خطوط بھی جو شبلی نعمانی نے ان خاتون کو لکھے تھے وہ بھی شایع ہو چکے ہیں ؟)

کسی سائٹ کا علم نہیں ہے ۔ البتہ یہ خطوط کتابی شکل میں ہونیورسٹی کی لائبریری میں موجود ہیں ۔

یہ تحقیق
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک دوست کی فرمائش ہے کہ علامہ اقبال کے خطوط بنام عطیہ فیضی جس قدر جلد مل سکے چاہیے۔ اگر یہ کسی کتابی شکل میں چھپ چکے ہیں تو اس کا پتہ چاہیے اگر برقی شکل میں ہیں تو اس سائٹ کا پتہ چاہیے یا اگر کسی کے پاس محفوظ ہیں تو وہ بھی بتا سکتا ہے۔

یہ خطوط علامہ اقبال کی زندگی کے ان گوشوں سے متعلق ہیں جس پر بہت کم بحث ہوئی ہے اور اس پر تحقیق کی بھی ضرورت ہے۔

کیا کوئی تحقیق کرنے لگا ہے اس موضوع پر ؟

تحقیق نہیں معلوم پہلے کسی نے کی ہے یا نہیں ۔ البتہ اس تحقیق کے نتیجے میں علامہ شبلی نعمانی کی زندگی کے بھی کچھ ایسے گوشے سامنے آئیں گے ۔
 
شگفتہ میرے ایک دوست کی والدہ اردو کی استاد ہیں یونیورسٹی میں ۔ ان کی ذاتی دلچسپی ہے اس میں ، والدہ کی وجہ سے بیٹے میں بھی اردو کی محبت ہے اور شاید والدہ سے بات ہوئی ان خطوط پر تو اس نے مجھ سے ذکر کیا اور میں نے اسے بتایا کہ میں نے بھی کسی ڈائجسٹ میں پڑھے تھے کچھ خطوط ۔ اس کے علاوہ میں نے اسے کہا کہ اردو ویب پر اسے پوسٹ‌ کر دیتا ہوں وہاں سے ضرور معلومات حاصل ہو جائیں گی۔ مولانا شبلی نعمانی کی زندگی کے بھی کچھ گوشے یقینا سامنے آئیں گے۔

اگر یہ خط مل جائیں تو برقیانے کا کام کیا جا سکتا ہے خاص طور پر اگر سکین ہوئے مل جائیں۔ کتاب کا نام نہیں بتایا آپ نے ، کتاب کی تفصیل چاہیے جلدی سے :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

فوری طور پر تو حاصل نہیں ہوسکی اس کے لئے مجھے خود ہی‌ لائبریری کی خاک چھاننا ہوگی تب ملے گی اور اس میں کچھ بلکہ کافی وقت لگ جائے گا کہ ابھی فرصت میسر نہیں ہو پا رہی ۔ مختصر سی کتاب ہے۔ برقیانے میں تو بہت کم وقت درکار ہوگا ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یونیورسٹی کی لائبریری کے علاوہ اساتذہ کی ذاتی لائبریریوں میں بھی امکان ہے کہ موجود ہوگی اچھا وہاں بھی معلوم کرتی ہوں ۔

اگر کوئی صاحب / صااحبہ بھی تلاش کر سکیں تو یہاں اطلاع کر دیں ۔ شکریہ
 
جہاں‌ تک شبلی نعمانی کا تعلق ہے تو عطیہ فیضی کے ساتھ ان کے معاشقے کے متعلق ایک بہت ہی مشہور کتاب جناب ڈاکٹر وحید قریشی کی "شبلی کی حیات معاشقہ" ہے۔شعبہ اردو جامعہ پشاور میں نظر سے گزری تھی ۔ دوبارہ دیکھ کر بتا سکوں گا کہ وہاں اب بھی موجود ہے یا نہیں۔ جہاں تک اقبال اور عطیہ فیضی کا تعلق ہے تو اس بارے میں مجھے کوئی ایسی کتاب نہیں مل سکی۔ ہاں شعبہ اردو کے چیرمین ڈاکٹر صابر کلوروی جو کہ ماہر اقبالیات ہیں ان سے پوچھ کر ہی میں آپ لوگوں کو کچھ بتا سکوں گا۔ لیکن اتنا میں نے سنا ہے کہ عطیہ فیضی نے اقبال کے بارے میں ایک کتاب لکھی تھی جس کا نام تھی As I Khnow Iqbal جو کہ اب مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔ ویسے عطیہ فیضی کا کردار کافی عجیب کردار ہے ۔ سوچیے وہ کیا عورت ہوگی جس نے اپنے دور کے نابغہ روزگار لوگوں میں ہلچل مچا دی تھی۔
 
بھئی ہم کچھ نہیں سوچ رہے ہمیں تو ایک مضمون وہاب اعجاز کے قلم سے چاہیے جو ہم سب کو سمجھائے کہ عطیہ فیضی کون تھی اور کیا تھی :)
 

توصیف امین

محفلین
علامہ اقبال کا عطیہ فیضی کے نام خط

علامہ صاحب نے یہ خط بتاریخ ۲۴ اپریل ۱۹۰۷ عطیہ فیضی کو لکھا تھا۔ خط کے ساتھ ایک فارسی نظم بھی بھیجی تھی جو دوسری تصویر میں موجود ہے۔ انگریزی خط کے متن کا پہلا حصہ بھی تحریر کر رہا ہوں اور آپ احباب سے خصوصا وارث بھائی سے درخواست ہے کہ فارسی متن اور اگر ممکن ہو تو ترجمہ بھی تحریر کر دیں تا کہ ہم جیسے فارسی سے نابلد لوگوں کا بھی بھلا ہو جائے۔
میں نے اسے نظم اسلیے لکھا ہے کہ علامہ صاحب نے خط میں "poem" کا لفظ تحریر کیا ہے۔ ورنہ مجھے تو یہ غزل لگ رہی ہے :confused:
اصل خط کا عکس

lettertoatiyafaizybyiqb.jpg

خط کے ابتدائی حصے کا متن
trinity college
Cambridge
24th Aplil 1907
My dear miss Faizee
I enclose here with one of the poems i promised to send you, and shall feel obliged if you consider it carefully and let me know of your criticism
۔۔۔۔۔۔
S. M. Iqbal

فارسی شاعری کا عکس

persianghazalsenttoatiy.jpg


یہ خط علامہ صاحب نے کیمبرج کے تفریحی دورے کے دو دن بعد لکھا تھا۔ جہاں محترمہ عطیہ فیضی علامہ صاحب کی درخواست پر تشریف لائی تھیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ توصیف، نایاب تحریر اور تصویر شیئر کرنے کیلیے۔

ترجمہ میں کیا کروں بھائی میں تو یہ تحریر پڑھ ہی نہیں پایا :)
 

توصیف امین

محفلین
یہ بھی اچھی رہی وارث بھائی۔
اب سوچیے ان محترمہ نے بھی تو اسے پڑھا ہی ہو گا۔ یا ہو سکتا ہے واپس بھیج دیا ہو کہ خوشخطی پر توجہ دیجیے تا کہ آسانی سے پڑھا جا سکے::tongue:
خیر دیکھتے ہیں ۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ جتنا سمجھ آتا ہے لکھ دوں ۔ جو نہ پتا چلا آپکے سر منڈھ دیں گے :)
 

توصیف امین

محفلین
عطیہ فیضی، دستاویزی فلم

عطیہ فیضی کے بارے میں یہ ایک چھوٹی سی دستاویزی فلم کچھ عرصہ قبل ٹیلیوژن پر چلائی گئی تھی۔ ۔ جس سے کوئی بہت خاص معلومات تو نہیں ملتیں لیکن پھر بھی ان محترمہ کا ایک خاکہ سا بن جاتا ہے ۔ چلیے کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر سمجھتے ہوئے اس ویڈیو کو سے کام چلانے کی کوشش کرتے ہیں

 
Top