راسخ کشمیری
محفلین
بسم الله الرحمن الرحيم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھے یہ خوشخبری دینے کے لئے بہت انتظار کرنا پڑا۔ کہ مجھے تو علم ہوگیا تھا کہ یہ فانٹ آنے والا ہے۔ لیکن آفیشلی طور پر اسکی اشتہار بازی سے ممانعت تھی۔ لیکن کل ہی عثمان طہ نسخ فانٹ کا اجراء کردیا گیا ہے۔ السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک بار تو میں اس کا تفصیلی جائزہ لیکر قرآن کمپلیکس والوں کو اردو کے حوالے سے تو دے چکا ہوں۔ اور پھر سفر پر روانہ ہوگیا۔ اب چونکہ پاکستان میں ہوں اور میرا دل بہت کر رہا ہے کہ اس خط کا دیگر خطوط کے ساتھ موازنہ کرکے آپ حضرات کے سامنے پیش کروں۔ لیکن وقت اجازت نہیں دے رہا۔ ان شاء اللہ پہلی فرصت میں اس خط کے محاسن عربی کے حوالے سے سامنے ہوں گے۔ جبکہ اردو کے لیے گوکہ اب نستعلیق خطوط آچکیں لیکن بہر حال یہ خطوط نسخ یونیکوڈ میں ایک حسین اضافہ ضرور ہے۔
سرسری جائزہ لیتے ہوئے یہ کہہ سکتاہ وں کہ اس میں علاماتِ تشکیل حد درجہ مناسب جگہوں پر ہیں۔ غالبا اس کے بعد ایک مزید یونیکوڈ فونٹ نکالا جائے گا جو صرف قرآنی رسم الخط کے لئے استعمال کیا جائے گأ۔ رسمِ عثمانی ۔ جبکہ اسی خط میں اپنا برصغیری قرآن پاک بھی لکھنا ممکن ہوگا۔
واپس خطِ نسخ کی طرف آتے ہوئے یہی عرض کروں گا کہ یہ خط میری ناقص رائے اور تجربے کے مطابق عربی خطوط میں سب سے اعلی مقام پائے گی۔اس میں خوبصورتی کا حد درجہ لحاظ رکھا گیا ہے۔ نیز دیگر خطوط جیسے عربک ٹراڈیشنل اور لوٹس لائنو ٹائپ میں پائے جانے والی خامیوں کو بھی دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جس میں کافی حد تک کامیابی رہی۔ اس خط کو بنانے کے پیچھے میرے محترم دوست اشفاق نیازی کا ہاتھ جنہوں نے اپنی محنتوں سے یہ عمل سر انجام دیا۔ اللہ انہیں جزائے خیر اور ترقیاں عطا فرمائے۔
عربی حضرات جو علمی بحوث ومضامین لکھتے ہیں ان کے لئے حد درجہ مناسب خط ہے۔ بلکہ آئندہ سے میں خود اسے اپنے تعلیمی مقاصد میں استعمال کروں گا۔ بلکہ اپنے اس فورم پر اسے عربی کے ڈیفالٹ فونٹ بنانے کے کوشش کروں گا۔
آپ یہ فانٹ أٹیچ منٹ میں ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ نیز اگر آپ عربی جانتے ہیں تو ڈائریکٹ ربط پہ جاکر اس فونٹ کے بارے میں پڑھ سکتے ہیں۔ حقوق خط محفوظ ہیں۔ اور استعمال کرنے کی عام اجازت ہے۔
خطِ نسخ (عثمان طہ) کے لئے وضع کردہ عربی ویب سائٹ