نایاب
لائبریرین
بھارت کی مرکزی حکومت نے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ خط غربت سے نیچے رہنے والے ہر ایک خاندان کو مفت موبائل فراہم کیا جائے گا۔
ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق حکمراں یو پے اے نے سات ہزار کروڑ روپے کے اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔
اس منصوبے کو ’ہر ہاتھ میں فون‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پندرہ اگست یعنی یوم آزادی پر وزیر اعظم منموہن سنگھ اس منصوبے کا اعلان کریں گے۔
بھارتی اخبارات میں وزیر اعظم کے دفتر کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس منصوبے کے تحت ہر فون پر دو سو منٹ کا ٹاک ٹائم بھی مفت دیا جائے گا۔
حکومت کا کہنا ہے کہ یہ غریبوں کی طاقت بڑھانے کی ایک بڑی کوشش ہے۔