اشتیاق علی
لائبریرین
ایک وقت تھا کہ میں نے اردو محفل اور القلم فورم سے کئی یونیکوڈ خطوط (فونٹس ) تیار کئے۔ ان خطوط میں سے مجھے ذاتی طور پر ایک خط بہت ہی اچھا لگا۔ یہ خط پاکستان کے مایہ ناز آرٹسٹ جناب اسلم کمال صاحب کا تخلیق کردہ ہے۔اس خط کو فونٹ کے قالب میں ڈھالنے کی طرف توجہ نبیل بھائی نے دلائی، اور اسلم کمال صاحب کی کتاب کی سکیننگ جناب ابوشامل نے فراہم کیں۔
اس کے بعد ان صفحات سے خطاطی کی کمپیوٹر پر اشکال تیار کی گئیں اور یوں ان اشکال کو فونٹ کے قالب میں ڈھالا گیا ۔ چونکہ یہ فونٹ مجھے ذاتی طور پر بہت اچھا لگا اس لیے میری یہ خواہش تھی کہ میں اس میں اپنی مرضی کی تصریحات کر کے ایک نیا فونٹ بناؤں۔ تو اس سلسلے کو مزید بڑھاتے ہوئے میں نے خط کمال کی اشکال میں تصریحات کی ہیں ۔ آپ بھی ملاحظہ کیجئے۔
نمونہ جات حاضر خدمت ہیں۔
خطاط، آرٹسٹ اور ڈیزائنر حضرات اس پر بے روک ٹوٹ تبصرہ کریں تاکہ اشکال بہتر سے بہتر بنائی جا سکیں۔

آخری تدوین: