خط کمال کا نمونہ درکار ہے!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے ایک تھریڈ میں اشتیاق سے خط کمال کو فونٹ کے قالب میں ڈھالنے کی فرمائش کی تھی جس پر انہوں نے اس کا نمونہ طلب کیا تھا۔ مجھے تلاش کے باوجود نیٹ پر اس خط میں خطاطی کا کوئی نمونہ نہیں ملا۔ اگر کسی دوست کے پاس کسی جریدے یا کتاب میں اس خط کا کوئی نمونہ ہو تو پلیز اسے سکین کرکے اسے یہاں فراہم کر دیں تاکہ اس پر مبنی فونٹ بننے کا بھی امکان پیدا ہو۔ خط کمال مشہور خطاط اسلم کمال صاحب نے ایجاد کیا ہے۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
بالکل صحیح نبیل بھائی میں نے ذاتی طور پر بھی گوگل پر سرچ کی مگر کچھ حاصل نہیں ہوا ۔ انشا اللہ مل جائے گا ۔
 

الف نظامی

لائبریرین
سفر نصیب از مختار مسعود ، سرورق از اسلم کمال

آپ نے مصورانہ خطاطی میں خوب اختراعات کیں اور ان کے انداز میں جیومیٹریکل اور عمارتی تشبیہات بخوبی نظر آتی ہیں۔ صادقین کے بعد سب سے زیادہ اہمیت آپ کو ملی۔ آپ نے کتابوں کے سرورق بنانے میں نہایت اعلی انداز اختیار کیا اور اسے قبول عام حاصل ہوا۔ اسلم کمال کے فن پاروں میں‌ رنگوں کا استعمال اور ان کا انتخاب بہت سلیقہ سے کیا گیا ہے۔ (مخزن خطاطی از خورشید عالم گوہر قلم)
 

الف نظامی

لائبریرین
الف نظامی صاحب میں نے لنک دیکھا نستعلیق خط ہے ۔ کیا اسے ہی خط کمال کہتے ہیں۔
میرے خیال میں خط کمال اور خط نستعلیق مختلف ہیں۔ اسلم کمال اور حنیف رامے نے مصورانہ خطاطی کی مدد سے کتابوں کے سرورق ڈیزائن کیے ہیں۔ خط کمال شاید مصورانہ خطاطی کی ایک قسم ہے۔ مزید معلومات درکار ہوں تو کیلگرافی اسلامک ڈاٹ کام کے منتظم سجاد خالد صاحب سے رابط کیجیے۔
 

ابوشامل

محفلین
نبیل بھائی میرے پاس اسلم کمال صاحب کی خطاطی پر لکھی ہوئی ایک کتاب ہے۔ ذرا ایک دو دن انتظار کیجیے میں اس میں سے خط کمال کے نمونے آپ کو بھیجتا ہوں۔ انہوں نے اس کتاب میں خط کمال کو لکھنے کا مکمل "طریقہ" بھی بیان کیا ہے۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
خط کمال کی فونٹ کے لیے اب تک کی گئی خطاطی
khatekamal.jpg
 

نبیل

تکنیکی معاون
ماشاءاللہ، آج تو دل خوش ہو گیا ہے۔ فہد نے آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچانے والے خطاطی کے نمونے فراہم کر دیے اور اشتیاق نے ان پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔ اللہ تعالی آپ سب کے علم میں اضافہ فرمائے۔ آمین۔ لگتا ہے کہ جلد ہی خط کمال کو فونٹ کی شکل میں دیکھنے کا موقع مل جائے گا۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
لیجئے نبیل بھائی!اللہ کے فضل سے فونٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ فونٹ کی خطاطی مکمل ہو چکی ہے ۔ اب اگلا مرحلہ خطاطی کو فونٹ میں ڈالنے کا ہے ۔ انشا اللہ وہ بھی جلد ہی پورا کر لیا جائے گا ۔میں نے خط کمال کی بسم اللہ الرحمن الرحیم کا ایک عدد وال پیپر بنایا ہے ۔ دیکھئے۔
khatekamal.jpg
 

ابوشامل

محفلین
اشتیاق، کمال کر دیا آپ نے۔ بہت ہی اعلی۔ مجھے بہت خوشی ہوگی خط کمال کو فونٹ کی شکل میں دیکھ کر۔ ایک عظیم خطاط کا کام اس طرح بہت احسن انداز میں محفوظ بھی ہو جائے گا اور ان کے خط کو فونٹ بنانے سے بہتر خراج تحسین اس عہد میں دیا ہی نہیں جا سکتا۔ نبیل بھائی کا بھی بہت شکریہ کہ انہوں نے اس جانب توجہ مبذول کروائی۔
 
Top