خفیہ بینک اکاؤنٹس کا انکشاف، راحت فتح علی خان مشکل میں پڑ گئے

جاسم محمد

محفلین

ویب ڈیسک

December 17, 2020

راحت فتح علی خان مشکل میں پڑ گئے، اِن لینڈر یونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا۔

ان رقوم کا گوشواروں میں کوئی ذکر نہیں، انٹیلی جنس رپورٹ پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کارروائی شروع کردی۔

ممتاز گلوکار راحت فتح علی خان نے ایف بی آر کی جانب سے ٹریول ہسٹری اورخفیہ بینک اکاؤنٹس کےانکشاف کے بعد جواب جمع کرانے کیلئے 24 دسمبر تک کی مہلت مانگ لی ہے۔

بھارتی پروموٹرز کو راحت فتح علی کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا گیا

ایف بی آرذرائع کے مطابق اِن لینڈریونیو نےمشہور گلوکارراحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاؤنٹس اورٹریول ہسٹری کا سراغ لگایاتھا،ان کی اِن رقوم کا گوشواروں میں کہیں کوئی ذکر نہیں تھا۔

ان انٹیلی جنس رپورٹ پرایف بی آر نے کارروائی شروع کردی ہے۔ ایف بی آرذرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر میں گلوکار راحت فتح علی خان کا سال 2016ءکا آڈٹ بھی زیرالتوا ہے۔
 
راحت فتح علی خان کی شکل نواز شریف سے ملتی ہے اس لئے حکومت انتقام لے رہی ہے۔ موسیقی خطرے میں ہے: اپوزیشن
 
سیما علی

لائبریرین
راحت فتح علی سے پوچھ گچھ جاری
  • سہیل حلیم
  • بی بی سی اردو ڈاٹ کام، دلی
14 فروری 2011
101010195227_rahat_fateh_ali_226x170_nocredit.jpg

،تصویر کا کیپشن
دلی میں پاکستانی ہائی کمشن کی ایک ٹیم نے راحت فتح علی سے ملنے کی کوشش کی لیکن اسے ملاقات کی اجازت نہیں ملی

گزشتہ روز بھارتی حکام کی تحویل میں لیے جانے والے مشہور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان سے بھارت کے ریوینیو انٹیلی جنس کے اہلکار پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

اتوار کو ان کے قبضے سے مبینہ طور پر بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی تھی۔
اِنکی یہ حرکتیں ایک لمبے عرصے سے جاری ہیں شکر ہےان فنکاروں کو بھی ایف بی آر نے پکڑا
راحت فتح علی سے پوچھ گچھ جاری - BBC News اردو
 
بابا-جی

محفلین
خفیہ بینک اکاؤنٹس کا انکشاف، راحت فتح علی خان مشکل میں پڑ گئے
ویب ڈیسک

December 17, 2020

راحت فتح علی خان مشکل میں پڑ گئے، اِن لینڈر یونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا۔

ان رقوم کا گوشواروں میں کوئی ذکر نہیں، انٹیلی جنس رپورٹ پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کارروائی شروع کردی۔

ممتاز گلوکار راحت فتح علی خان نے ایف بی آر کی جانب سے ٹریول ہسٹری اورخفیہ بینک اکاؤنٹس کےانکشاف کے بعد جواب جمع کرانے کیلئے 24 دسمبر تک کی مہلت مانگ لی ہے۔

بھارتی پروموٹرز کو راحت فتح علی کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا گیا

ایف بی آرذرائع کے مطابق اِن لینڈریونیو نےمشہور گلوکارراحت فتح علی خان کے خفیہ بینک اکاؤنٹس اورٹریول ہسٹری کا سراغ لگایاتھا،ان کی اِن رقوم کا گوشواروں میں کہیں کوئی ذکر نہیں تھا۔

ان انٹیلی جنس رپورٹ پرایف بی آر نے کارروائی شروع کردی ہے۔ ایف بی آرذرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر میں گلوکار راحت فتح علی خان کا سال 2016ءکا آڈٹ بھی زیرالتوا ہے۔
راحت کا ہر دیوانہ دُعا کرے کہ یہ اکاؤنٹ فارن فنڈِنگ سے مُتعلقہ ہوں تاکِہ کپتان کی آڑ میں یِہ بھی بچ نِکلے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ان سب کے مقابلے میں نواز شریف کا ایک ہی اسکینڈل "پی ایم ایل" (پاکستان منی لانڈرنگ) ان سب پر بھاری ہے۔
 
احسن جاوید

محفلین
اور تبدیلی یہ عمران خان سے چاہتے ہیں۔
اگر لیڈر ایماندار ہو تو یہ ایفیکٹ نیچے تک جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ کہا تھا نا عمران خان نے؟ اب یا تو عمران خان ایماندار نہیں ہے یا سچا نہیں ہے یا محض سیاسی بیان تھا باقی سیاستدانوں جیسا یا پھر عمران خان مان لے کہ وہ بھی انسان ہے اور باقی سارے بھی انسان ہیں اور ان سب میں وہی خصلتیں ہیں جو ایک انسان میں ہوتی ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
جنرل ضیاء نے پوچھا تھا کہ بی اے کن مضامین میں کیا ہے، تو جواب دیا کہ منی لانڈرنگ کے مضامین میں۔
 
جاسم محمد

محفلین
راحت کا ہر دیوانہ دُعا کرے کہ یہ اکاؤنٹ فارن فنڈِنگ سے مُتعلقہ ہوں تاکِہ کپتان کی آڑ میں یِہ بھی بچ نِکلے۔
آئندہ الیکشن میں اگر تحریک انصاف کے سارے پارٹی ترانے راحت علی خان مفت میں گا دے تو اس کیس میں بھی این آر او مل سکتا ہے :)
 
جاسم محمد

محفلین
اگر لیڈر ایماندار ہو تو یہ ایفیکٹ نیچے تک جاتا ہے۔ ایسا ہی کچھ کہا تھا نا عمران خان نے؟ اب یا تو عمران خان ایماندار نہیں ہے یا سچا نہیں ہے یا محض سیاسی بیان تھا باقی سیاستدانوں جیسا یا پھر عمران خان مان لے کہ وہ بھی انسان ہے اور باقی سارے بھی انسان ہیں اور ان سب میں وہی خصلتیں ہیں جو ایک انسان میں ہوتی ہیں۔
کافی اچھا فلسفیانہ سوال ہے۔ کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ 1947 میں قوم نیک تھی جو محمد علی جناح اور علامہ اقبال کو لیڈر مانا۔ پھر قوم چور ہو گئی اور شریف و زرداری خاندان کو لیڈر تسلیم کر لیا؟
 
جاسم محمد

محفلین
یعنی کہ خود نہیں سدھرنا، عمران خان ہی ڈنڈا دے تو سدھریں گے۔
سیاست دان یا سویلین لیڈر کے پاس ڈنڈا نہیں صرف اخلاقی قوت ہوتی ہے جس سے وہ عوام کے دلوں پر راج کرتا ہے۔
788385-F5-515-D-4-AD9-90-A5-62-D72576250-F.jpg

باقی ڈنڈا جس کے پاس ہے وہ کسی تعارف کا محتاج نہیں :)
Whats-App-Image-2019-08-29-at-00-31-49.jpg
 
احسن جاوید

محفلین
کافی اچھا فلسفیانہ سوال ہے۔ کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ 1947 میں قوم نیک تھی جو محمد علی جناح اور علامہ اقبال کو لیڈر مانا۔ پھر قوم چور ہو گئی اور شریف و زرداری خاندان کو لیڈر تسلیم کر لیا؟
یہی تو حیرت کی بات ہے کہ اگر آج کی قوم کا یہ حال ہے جب لٹریسی ریٹ اس قدر زیادہ ہے تو 1947 میں کیا حال ہو گا۔
اگر آپ کی بات کو درست تسلیم کر لیا جائے تو پھر گلہ کیسا؟ قوم میں سے ہی لیڈران آتے ہیں اگر یہ مان لیا جائے کہ قوم چور ہو گئی تو پھر جو بھی اوپر آئے گا وہ چور ہو گا۔ اس رو سے تو عمران خان بھی چور ہے۔ یہ تو نہیں ہو سکتا کہ اس کو استثنیٰ حاصل ہے یا قوم اس کے آنے سے سو دن پہلے ٹھیک ہو گئی تھی۔
 
Top