میں خلائی مخلوق کے بارے میں کچھ نہیں جانتا اور یہ بھی معلوم نہیں کہ کوئی خلائی مخلوق ہو بھی سکتی ہے یا نہیں۔
لیکن ایک بات ہے جب بھی کبھی کسی فلم یا کہیں بھی دیکھا ہے تو ہمیشہ یہ ہی لگا ہے کہ انسان جب خلائی مخلوق کے بارے میں کچھ کہتا ہے یا سوچتا ہے تو اُس کے ذہن میں کسی حیوان یا انسان سے ملتی جلتی شکل ہی ہوتی ہے۔ یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ خلائی مخلوق ہم سے بالکل مختلف ہو؟ خلائی مخلوق میں سانس کا کوئی نظام سرے سے ہی نہ ہو؟ وہ ہاتھ پاؤں نہ رکھتے ہوں؟ وہ کوئی عجیب چیز ہوں۔
لیکن زمین پر بسنے والوں نے جب بھی کسی خلائی مخلوق کے وجود کے بارے میں بتایا ہے تو اُن کے تصور میں صرف وہی کچھ آتا ہے جو انہوں نے دیکھ رکھا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ خلائی مخلوق ہمیں دیکھ رہی ہو اور وہ ہم سے رابطہ کرنا چاہتے ہوں لیکن حضرت انسان کو اس بات کی سمجھ نہ آ رہی ہو۔
باقی اللہ تعالیٰ ہی بہتر جاننے والا ہے۔۔۔