خلیجی ممالک کا مشترکہ کرنسی جاری کرنے کا فیصلہ

یوں جسکے پاس کاغذی نوٹ کی حالت میں‌کوئی بینک بیلنس یا سرمایہ وغیرہ ہوگا۔ اگر وہ اس پر ’’سود‘‘ نہ چارج کرے تو وقت گزرنے کیساتھ ساتھ مسلسل غریب ہوتا جائے گا!

درست فرمایا آپ نے دولت کو کرنسی کی شکل میں رکھنے سے بہتر ہے کہ اس کو مال کی شکل میں رکھا جائے۔ آسان ترین مثال ہے کہ رئیل اسٹیٹ کی شکل میں رکھا جائے۔

والسلام
 
arifkarim

معطل
درست فرمایا آپ نے دولت کو کرنسی کی شکل میں رکھنے سے بہتر ہے کہ اس کو مال کی شکل میں رکھا جائے۔ آسان ترین مثال ہے کہ رئیل اسٹیٹ کی شکل میں رکھا جائے۔

والسلام

جی ہاں۔ ریل اسٹیٹ اور فزیکل دھاتوں، دونوں کی قدر (جعلی رسیدوں) کے مقابلہ میں مسلسل بڑھتی ہے۔ بیشک انکی مقدار کم یا زیادہ ہو جائے۔ البتہ ریل اسٹیٹ کی خرید / فروخت میں ایک لمبا پراسیس ہوتا ہے۔ جبکہ دھاتوں کو فزیکلی یا شئیرز کی مدد سے ٹریڈ کیا جا سکتا ہے!
 
کعنان

محفلین
کویت سٹی…سینٹرل مانیٹرنگ…تیل کی دو لت سے ما لا مال خلیجی ممالک نے مشترکہ کر نسی glfo جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس بات کا اعلا ن کو یت کے وزیر ِ خزانہ مصطفیٰ الشمالی نے کو یت میں جاری ایک اجلاس میں کیا ۔ ان کہنا تھا کہ مشترکہ کر نسی کے اجرا ء سے تیل کی مارکیٹ میں ڈالر کی اجارہ داری کو ختم کیا جا سکے گا اور عالمی مارکیٹ میں خلیجی ممالک کے اثر و رسوخ میں اضا فہ ہو گا۔ اس مقصد کے لیے خلیجی مالیاتی کو نسل کے قیا م کا اعلا ن کر دیا گیا ہے جو اگلے سال سے ایک بینک کی طرز پر کا م شرو ع کر ے گی۔ فی الحال اس منصو بے میں سعو دی عرب،کویت ، بحرین اور قطر شا مل ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات اور عما ن اس کا حصہ نہیں ہیں۔
مآخذ

السلام علیکم برادر

اس پر میں کوشش کرتا ہوں کچھ معلومات شیئر کرنے کی،ہر لفظ کی تشریح نہیں کروں گا جس کی ضرورت ہو گی اس کی تشریح ضرور کروں گا اب اگر آپ واقعی ہی بزنس مائنڈ‌ کے ہیں یا آپ کے پاس تجربہ ھے تو آپ اسے آسانی سے سمجھ سکیں گے۔

سعو دی عرب، کویت، بحرین، قطر، متحدہ عرب امارات اور عمان
یہ 6 عرب ممالک جو ہیں کچھ سال پہلے سے یہ جی6/ گلف6 کے نام سے جانے جاتے ہیں۔
گلف6 ہونے سے ان کا کچھ باتوں‌ پر اتفاق ھے اور کچھ میں اختلاف ھے۔
مثلاً یہاں کے نیشنل کو ایک دوسرے کے ملک میں جانے کے لئے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں‌، آئی ڈی کارڈ یا ڈرائونگ لائسنس سے ایک دوسرے ملک میں جا سکتے ہیں، کام کر سکتے ہیں، اپنی کار اپنے لائسنس سے دوسرے ملک میں چلا سکتے ہیں۔
لیکن اس بات پر ان کا اتفاق نہیں کہ اگر کوئی مواطن کوئی جرم کرتا ھے تو وہ دوسرے عرب ملک میں اگر چلا جائے تو وہ اسے واپس نہیں کر سکتا وغیرہ وغیرہ۔

کرنسی ویلیو سب کی ایک ہی ھے اس میں کوئی فرق نہیں مگر سب کی کرنسی اپنی اپنی/الگ الگ ہی ھے۔
کویت، بحرین اور عمان میں دینار چلتا ھے، ایک دینار سعودی 10 ریال کا ھے
ایک دینار سے جو چھوٹے نوٹ ہیں‌ ان پر کیا لکھا ہوتا ھے اس پر غور کریں. ایک والے نوٹ‌ پر 100 فلس/پیسہ لکھا ہوتا ھے ۔ 250 فلس پر 4/1 دینار پانچ والے نوٹ پر 500 فلس/2/1 دینار،

اگر کسی کو کویت، بحرین اور عمان میں ایک مہینہ کام کرنے کی اجرت 150 دینار ملتی ھے تو وہی ٹریڈ‌ میں کام کرنے والے کو سعودی عرب میں‌‌ 1500 ریال، اور الامارت اور قطر میں‌ 1500 درھم ملے گی۔

اب اگر یہ چار ملک سعودی عرب، کویت ، بحرین اور قطر اپنی کرنسی ایک کر رہے ہیں اور دو اس میں شامل نہیں تو اس کی وجہ دبئی ڈفالٹ نہیں ھے اور نہ ہی دبئی الامارات ھے اس پر آگے ذکر کروں گا۔

بحرین کی مالی حالت ختم ہوئے ایک زمانہ بیت گیا ھے، کویت پر اٹیک کر کے اسے بھی اپاہج بنا دیا گیا، اور سعودی عرب پر امریکہ نے حالات ہی اس طرح‌ کے کر دئے ہوئے ہیں کہ سعودی گورنمنٹ‌ حج اور عمرہ کی فیس لگانے پر مجبور ہو گئی اور بھی اس کے ساتھ بہت کچھ ھے لیکن اتنا ہی کافی ھے سمجھانے کے لئے۔

ابوظٰہبئی، دبئی ، شارجہ، عجمان، ام القوین، راس الخیمہ ، فجیرہ، یہ سات مختلف ریاستیں‌ ہیں‌ جو مل کر الامارات بنتا ھے، ان سات ریاستوں‌ کے الگ الگ‌‌ شیخ/بادشاہ ہیں.‌‌
اس وقت اگر سروے کیا جائے تو پورے عالم عرب میں‌‌ سب سے زیادہ امیر ترین ابوظہبئی ریاست ھے جو اپنے نیشنل کو اتنی سہولتیں فراہم کرتی ھے کہ دنیا میں‌ کوئی عرب ممالک وہ سہولتیں اپنے نیشنل کو نہیں‌ دے سکتا، پیٹرول میں ہر نیشنل ہو حصہ ملتا ھے، اتنے گھر بنا دئے ہوئے ہیں کہ اگلے 20 سال تک کی نسل کے لئے کافی ہیں اور مزید گھر بنواتی رہتی ھے۔ جس نے بھی اپنی زمین پر بلڈنگ بنانی ھے سارا پیسہ گورنمنٹ کا اور 2 سال تک اس کا کرایہ گورنمنٹ‌‌ کو جائے گا پھر وہ اس کے مالک کو مل جائے گی۔
شادی کے لئے نیشنل پہلے انڈیا حیدرآباد میں جا کر شادی کرکے دلہن لے آتے تھے کیونکہ یہاں‌‌ شادی پر رقم مسیار جو کم از کم 1 لاکھ درھم ہوتی تھی جو دینے کی استطاعت نہ رکھتے ہوئے ایسا کرتے تھے تو گورنمنٹ نے اس پر بھی ادارہ بنوایا کہ اب کوئی بھی انڈیا سے شادی نہیں کرے گا یہیں‌ اسے رقم مسیار اور شادی کا سارا خرچہ ملا کرے گا۔
الامارات کی باقی 5 سٹیٹ کے کی بھی ساری ضرورتیں یہی پورا کرتے ہیں، اب دبئی پر جو پرابلم ہوئی تھی وہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں تھا انہوں‌ نے ایک ہی وقت اتنی پلاننگ میں ہاتھ ڈال لیا تھا جس وجہ سے ایسا ہوا اور اس کا قرضہ بھی ابوظہبئی گورنمنٹ‌ نے ادا کیا، حالانکہ دبئی بھی کم نہیں مگر وہ اپنے نیشنل کو اس طرح کی سہولتیں‌ نہیں دیتا وہ کہتا ھے کام کرو۔
تنخواہیں‌‌‌ بھی یہاں پر پورے عرب سے زیادہ ہیں ہر ٹریڈ میں، اگر اپنا بزنس کرنا ھے تو پارٹنر شپ 49 اور 51 کی ھے کاروباری لائسنس پر خارجی بھی اپنی فوٹو مواطن کے ساتھ لگوا سکتا ھے۔ دوسرے عرب ممالک میں ایسا نہیں.
سارے قانون وزارتیں‌ ابوظہبی کے پاس ہی ہیں. اگر یہ کرنسی ایک کرنے میں‌ شامل نہیں‌‌ ہو رہا تو اپنی اکانومی کے حساب سے اس کی اور کوئی وجہ نہیں ہو سکتی۔

عمان کے حالت پر ہو سکتا ھے کیونکہ عمان کی حالت اسطرح کی ھے کہ وہاں پر عمانی نیشنل ٹیکسی بھی چلاتے ہیں خارجی کے لئے ٹیکسی سسٹم نہیں، عمانی نیشنل آفس بوائے بھی ھیں یعنی چھوٹی چھوٹی کام وہی خود کرتے ہیں.‌‌ پاپولیشن بہت زیادہ ھے اور زیادہ تر ہولڈ بھی وہاں پر برٹش کا ہی ھے۔ غربت بہت ھے۔

----------------------------------------

آئیں اب عرب کو آپ کے اشو کے حساب سے دنیا کے ساتھ کمپیئر کرتے ہیں۔

پوری دنیا کا جو کنٹرول سسٹم ھے اس ادارے کا نام ھے یو۔ این۔ او۔ جس کے تمام ممالک ممبر ہیں سوائے ان کے جن پر پابندیاں لگی ہوئی ہیں۔ہر نئی ریاست بنانے کے لئے یہاں پر درخواست دی جاتی ھے۔

ایک اور ادارہ ھے جسے کامن وہلتھ کہتے ہیں جس کی ہیڈ‌‌ ملکہ بریطانیہ ھے اس کے ممبران وہ ممالک ہیں جس میں جہوریت ہوتی ھے۔

1979 میں‌ یورپ کے کچھ ممالک میں آپس میں‌ کچھ معاملات میں رضامندی کر کے اسے یورپین یونین کا نام دیا تھا اس وقت پورے یورپ کے کرنسی الگ الگ تھی اور قانون اور ویزے بھی الگ الگ تھے۔ پھر ان کی تعداد آہستہ آہستہ بڑھتی گئی اور اب اس وقت 27 کے قریب ممالک یوپین یونین میں شامل ہو چکے ہیں۔ سب کی ایک کرنسی ھے جسے "یورو" کہتے ہیں۔ پاکستان میں یا دوسرے ممالک میں کسی بھی ایک یورپ ملک کا ویزہ لے جس پر "شینجین " لکھا ہو گا اس سے پورے یورپ کے تمام ممالک میں سیر کر سکتے ہیں.‌ کوئی بارڈر سسٹم نہیں اب۔ شروع میں‌ 2یورو کا ایک ڈالر ملتا تھا مگر اب ایک یورو ڈالر سے بھی تجاوز کر گیا ھے۔ پورے یورپ میں جتنے بھی غریب ممالک تھے جن کے پاس یوں‌‌ کہہ لیں‌ زہر کھانے کو بھی کچھ نہیں تھا وہ بھی ان کے ساتھ ملنے سے ٹھیک ہو گئے ہیں اور کچھ کی حالت اب بھی ایسی ھے کہ وہ یہاں پر سڑکوں میں بھیک مانگتے دکھائی دیتے ہیں ان کی لڑکیاں سگنل لائٹ پر کھڑی ہوتی ہیں جب بھی سگنل بند ہوتا ھے زبردستی کاروں کی وںڈ سکرین صاف کرنے لگ جاتی ھیں اور ان کو کچھ پیسے مل جاتے ہیں۔
سویٹزرلینڈ بھی ان ممالک کے بیچ میں ھے مگر وہ یورپین یونین میں شامل نہیں ہوتا، انگلینڈ بھی تو باہر ھے مگر اسے بھی بہت زور لگاتے ہیں کہ وہ بھی شامل ہو اور وہ بھی نہیں ہوتا کیونکہ پاؤںڈ کی کرنسی ویلیو اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ ھے۔ ترکی کو یوپین یونین والے شامل نہیں کرتے کیونکہ وہ مسلم ملک ھے اور پورے یورپ میں ہر بڑی مسجد ترک مسلم کی ہیں‌ جن کو وہی کنٹرول کرتے ہیں. ہر مرتبہ وہ اپلائی کرتا ھے مگر اسے کوئی نہ کوئی اعتراض لگا کر فارغ کر دیا جاتا ھے۔

----------------

اب آتے ہیں انگلش جی۔7

جی۔7 میں‌‌ دنیا کے امیر ترین مملک ممبر شامل ہیں
ان کے نام یہ ھے
یونائیٹڈ سٹیٹ آف امریکہ، کینیڈا، یونائٹڈ کنگڈم، جاپان، فرانس، جرمنی، اٹلی،

امید کرتا ہوں آپ میں سے کچھ کو سمجھ آئے گی اور کچھ کو نہیں، اتنا سب کچھ لکھنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ اگر ان انگلش ملکوں کی طرح‌ یہ عرب مسلم ممالک بھی تمام مسلم ممالک کے ساتھ مل کر اپنی مسلم یونائیٹڈ نیشن بنائیں تو وہ دن دور نہیں کہ کامیابی مسلمانوں کا مقدر بنے۔

والسلام
 
وجی

لائبریرین
السلام علیکم برادر
سعو دی عرب، کویت، بحرین، قطر، متحدہ عرب امارات اور عمان
یہ 6 عرب ممالک جو ہیں کچھ سال پہلے سے یہ جی6/ گلف6 کے نام سے جانے جاتے ہیں۔
کرنسی ویلیو سب کی ایک ہی ھے اس میں کوئی فرق نہیں مگر سب کی کرنسی اپنی اپنی/الگ الگ ہی ھے۔
کویت، بحرین اور عمان میں دینار چلتا ھے، ایک دینار سعودی 10 ریال کا ھے
ایک دینار سے جو چھوٹے نوٹ ہیں‌ ان پر کیا لکھا ہوتا ھے اس پر غور کریں. ایک والے نوٹ‌ پر 100 فلس/پیسہ لکھا ہوتا ھے ۔ 250 فلس پر 4/1 دینار پانچ والے نوٹ پر 500 فلس/2/1 دینار،

ایک دینارمیں 1000 فلس یا پھر پیسہ ہوتا ہیں

ابوظٰہبئی، دبئی ، شارجہ، عجمان، ام القوین، راس الخیمہ ، فجیرہ، یہ سات مختلف ریاستیں‌ ہیں‌ جو مل کر الامارات بنتا ھے، ان سات ریاستوں‌ کے الگ الگ‌‌ شیخ/بادشاہ ہیں.‌‌
اس وقت اگر سروے کیا جائے تو پورے عالم عرب میں‌‌ سب سے زیادہ امیر ترین ابوظہبئی ریاست ھے جو اپنے نیشنل کو اتنی سہولتیں فراہم کرتی ھے کہ دنیا میں‌ کوئی عرب ممالک وہ سہولتیں اپنے نیشنل کو نہیں‌ دے سکتا، پیٹرول میں ہر نیشنل ہو حصہ ملتا ھے، اتنے گھر بنا دئے ہوئے ہیں کہ اگلے 20 سال تک کی نسل کے لئے کافی ہیں اور مزید گھر بنواتی رہتی ھے۔ جس نے بھی اپنی زمین پر بلڈنگ بنانی ھے سارا پیسہ گورنمنٹ کا اور 2 سال تک اس کا کرایہ گورنمنٹ‌‌ کو جائے گا پھر وہ اس کے مالک کو مل جائے گی۔
شادی کے لئے نیشنل پہلے انڈیا حیدرآباد میں جا کر شادی کرکے دلہن لے آتے تھے کیونکہ یہاں‌‌ شادی پر رقم مسیار جو کم از کم 1 لاکھ درھم ہوتی تھی جو دینے کی استطاعت نہ رکھتے ہوئے ایسا کرتے تھے تو گورنمنٹ نے اس پر بھی ادارہ بنوایا کہ اب کوئی بھی انڈیا سے شادی نہیں کرے گا یہیں‌ اسے رقم مسیار اور شادی کا سارا خرچہ ملا کرے گا۔
انڈیا یا پھر کسی بھی اور نیشنل سے شادی کرنے کی وجہ یہ تھی کہ وہاں کی خواتین مہر کی رقم کا مطالبہ بہت زیادہ کرتیں تھیں
اور بلڈنگ کا سارا پیسہ گورنمنٹ نہیں لیتی ہے
الامارات کی باقی 5 سٹیٹ کے کی بھی ساری ضرورتیں یہی پورا کرتے ہیں، اب دبئی پر جو پرابلم ہوئی تھی وہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں تھا انہوں‌ نے ایک ہی وقت اتنی پلاننگ میں ہاتھ ڈال لیا تھا جس وجہ سے ایسا ہوا اور اس کا قرضہ بھی ابوظہبئی گورنمنٹ‌ نے ادا کیا، حالانکہ دبئی بھی کم نہیں مگر وہ اپنے نیشنل کو اس طرح کی سہولتیں‌ نہیں دیتا وہ کہتا ھے کام کرو۔
ابوظہبی نے صرف 10 ارب ڈالر دیئے ہیں نہ کہ پورا قرضہ دیا

عمان کے حالت پر ہو سکتا ھے کیونکہ عمان کی حالت اسطرح کی ھے کہ وہاں پر عمانی نیشنل ٹیکسی بھی چلاتے ہیں خارجی کے لئے ٹیکسی سسٹم نہیں، عمانی نیشنل آفس بوائے بھی ھیں یعنی چھوٹی چھوٹی کام وہی خود کرتے ہیں.‌‌ پاپولیشن بہت زیادہ ھے اور زیادہ تر ہولڈ بھی وہاں پر برٹش کا ہی ھے۔ غربت بہت ھے۔
اسکی ایک اور وجہ ہے وہ یہ کہ پرانے زمانے میں یہاں غلام بکتے تھے جی ہاں اور گوادر بھی اسی لیئے استعمال ہوا کرتی تھی ہمارے بہت سے لوگوں کو یہ معلوم نہیں کہ گوادر پاکستان نے عمان سے خریدا تھا اور یہاں‌مکرانی قبیلے افریکی غلاموں کی اولادوں میں‌سے ہیں جو یہاں لائی گئیں تھیں
سویٹزرلینڈ بھی ان ممالک کے بیچ میں ھے مگر وہ یورپین یونین میں شامل نہیں ہوتا، انگلینڈ بھی تو باہر ھے مگر اسے بھی بہت زور لگاتے ہیں کہ وہ بھی شامل ہو اور وہ بھی نہیں ہوتا کیونکہ پاؤںڈ کی کرنسی ویلیو اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ ھے۔ ترکی کو یوپین یونین والے شامل نہیں کرتے کیونکہ وہ مسلم ملک ھے اور پورے یورپ میں ہر بڑی مسجد ترک مسلم کی ہیں‌ جن کو وہی کنٹرول کرتے ہیں. ہر مرتبہ وہ اپلائی کرتا ھے مگر اسے کوئی نہ کوئی اعتراض لگا کر فارغ کر دیا جاتا ھے۔
والسلام
اس وقت دنیا میں جس کرنسی کی سب سے زیادہ ویلیو ہے وہ کویتی دینار ہے جو اس وقت پاکستانی تقریبا 300 روپے کا ایک ہے اور پاونڈ 140 روپے کا ہے اب خود اندازہ لگا لیں کہ کونسی کرنسی زیادہ ویلو رکھتی ہے
اس ویب سائٹ کے مطابق
پاونڈ 7 ، یورو 8 اور ڈالر 14 نمبر پر ہے
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم برادر

کوشش کرتا ہوں‌ آپ کے سوالوں کا جواب دینے کی۔

ایک دینارمیں 1000 فلس یا پھر پیسہ ہوتا ہیں

عربی میں ایک فلس اردو میں ایک پیسہ کو کہتے ہیں

انڈیا یا پھر کسی بھی اور نیشنل سے شادی کرنے کی وجہ یہ تھی کہ وہاں کی خواتین مہر کی رقم کا مطالبہ بہت زیادہ کرتیں تھیں
اور بلڈنگ کا سارا پیسہ گورنمنٹ نہیں لیتی ہے

خواتین مہر کا مطالبہ نہیں کرتی بلکہ یہ دونوں‌ خاندانوں کے سربراہ‌ کی آپس میں‌‌ بات چیت سے تہہ ہوتا ھے۔
بلڈنگ گورنمنٹ بناتی ھے اپنے نیشنل کی مدد کے لئے اور صرف 2 سال تک ہی اس کا کرایہ لیتی ھے اس میں کیا بات ھے یہ تو وہی جانتے ہیں. یہ صرف ابوظیبہی کی معلومات ھے۔ جو اپنے نیشنلز کو فری میں‌ گھر بھی دیتی ھے۔

ابوظہبی نے صرف 10 ارب ڈالر دیئے ہیں نہ کہ پورا قرضہ دیا

اس پر آپ گھرائیں نہیں اس کی پوزیشن اپنی کچھ پولیسیوں کی وجہ سے ایسی ہوئی تھی اس پر میں اب آپ کو کیا لکھوں‌‌.‌‌ خیر اس کی پوزیشن ٹھیک ہو جائے گی۔

اسکی ایک اور وجہ ہے وہ یہ کہ پرانے زمانے میں یہاں غلام بکتے تھے جی ہاں اور گوادر بھی اسی لیئے استعمال ہوا کرتی تھی ہمارے بہت سے لوگوں کو یہ معلوم نہیں کہ گوادر پاکستان نے عمان سے خریدا تھا اور یہاں ‌مکرانی قبیلے افریکی غلاموں کی اولادوں میں ‌سے ہیں جو یہاں لائی گئیں تھیں

یہ کونسا معلوماتی سوال ھے جو آپ نے کیا ھے گوادر خریدنے تک تو بات ٹھیک تھی اس پر میں آپ کو مزید معلومات فراہم کرتا مگر مکرانی کسی کی بھی اولاد ہوں یہ بات کچھ مناسب نہیں لگی، اس طرح تو پوری دنیا میں لوگ آباد ہیں اب اگر میں آپ کو پوچھوں کہ آپ کس کی اولاد میں سے ہیں اور آپ مجھے پوچھیں‌‌ کہ میں‌ کس کی اولاد سے ہوں‌‌ یہ تو بڑی "رڈ" سی بات ھے کیا اتنا کافی نہیں کہ ہم مسلمان ہیں۔

اس وقت دنیا میں جس کرنسی کی سب سے زیادہ ویلیو ہے وہ کویتی دینار ہے جو اس وقت پاکستانی تقریبا 300 روپے کا ایک ہے اور پاونڈ 140 روپے کا ہے اب خود اندازہ لگا لیں کہ کونسی کرنسی زیادہ ویلو رکھتی ہے

اس جواب پر آپ نے شائید غور نہیں کیا میں اب اسی کو مزید آسان طریقہ سے بتانے کی کوشش کرتا ہوں
کرنسی ویلیو "‌پیسہ" سے ہوتی ھے اور عرب ممالک میں جہاں ایشین کی سہولت کے لئے اسے پیسوں‌ میں نہیں لکھا ہوتا روپوں میں لکھا ہوتا ھے تاکہ ان کی حساب لگانے میں‌ آسانی ھے مگر جو ٹاپ کلاس کی ایکسچینج ہوتی ہیں وہاں اور ائرپورٹس پر پیسوں میں ہی کرنسی نوٹس بورڈ پر لگی ہوتی ھے۔

ایسٹیمیٹڈ ریٹ لسٹ

100 برٹش پیسہ = 1 برٹش پاؤنڈ‌ ، 1 برٹش پاؤںڈ‌ 140 روپے پاکستانی / 1 پیسہ کے پاکستانی 1 روپیہ 40 پیسے بنتے ہیں

1000 کویتی پیسہ = 1 کویت دینار ، 300 پاکستانی روپے / 1 پیسہ کے پاکستانی 30 پیسے بنتے ہیں

1000 بحرینی پیسہ = 1 بحرینی دینار ، 230 پاکستانی روپے / 1 پیسہ کے پاکستانی 23 پیسے بنتے ہیں

1000 عمان پیسہ = 1 عمانی ریال ، 225 روپے پاکستانی / 1 پیسہ کے پاکستانی 22 پیسے ایسٹیمیٹڈ بنتے ہیں

100 سعودی پیسہ = 1 سعوی ریال ، 23 روپے پاکستانی / 1 پیسہ کے پاکستانی 23 پیسے بنتے ہیں

100 قطری پیسہ = 1 قطری ریال ، 1 قطری ریال پاکستانی 23 روپے ‌/ 1 پیسہ کے پاکستانی 23 پیسے بنتے ہیں

100 الامارات پیسہ = 1 درھم ، 1 درھم پاکستانی 23 روپے / 1 پیسہ کے پاکستانی 23 پیسے بنتے ہیں

الامارات، سعودی اور قطر میں اگر کسی ٹریڈ‌ مین کو مہینہ کی تنخواہ 1000 ریال ملتی ھے تو اسی ٹریڈ میں کویت، بحرین اور عمان میں ایک مہینہ کی تنخواہ 1000 دینار نہیں‌ ملتی بلکہ 100 دینار ملتی ھے۔

میرا خیال میں سارے جوابات مکمل ہو گئے

والسلام
 
وجی

لائبریرین
خواتین مہر کا مطالبہ نہیں کرتی بلکہ یہ دونوں‌ خاندانوں کے سربراہ‌ کی آپس میں‌‌ بات چیت سے تہہ ہوتا ھے۔
بلڈنگ گورنمنٹ بناتی ھے اپنے نیشنل کی مدد کے لئے اور صرف 2 سال تک ہی اس کا کرایہ لیتی ھے اس میں کیا بات ھے یہ تو وہی جانتے ہیں. یہ صرف ابوظیبہی کی معلومات ھے۔ جو اپنے نیشنلز کو فری میں‌ گھر بھی دیتی ھے۔
بھائی صاحب یہ پرانی بات ہوگئی جب خاندان کے بڑے مہر طے کرتے تھے
دوسری بلدنگ کا کرایہ لینے سے مطابق تو جناب پورا کرایہ گورنمنٹ نہیں لیتی اس میں حصہ ضرور رکھتی ہے
اسکے علاوہ بینک کے لون کے ذریعے بھی بنواتے ہیں

اس پر آپ گھرائیں نہیں اس کی پوزیشن اپنی کچھ پولیسیوں کی وجہ سے ایسی ہوئی تھی اس پر میں اب آپ کو کیا لکھوں‌‌.‌‌ خیر اس کی پوزیشن ٹھیک ہو جائے گی۔
میں کہاں گھبرا رہا ہوں میں تو حقیقت بتا رہا ہوں

یہ کونسا معلوماتی سوال ھے جو آپ نے کیا ھے گوادر خریدنے تک تو بات ٹھیک تھی اس پر میں آپ کو مزید معلومات فراہم کرتا مگر مکرانی کسی کی بھی اولاد ہوں یہ بات کچھ مناسب نہیں لگی، اس طرح تو پوری دنیا میں لوگ آباد ہیں اب اگر میں آپ کو پوچھوں کہ آپ کس کی اولاد میں سے ہیں اور آپ مجھے پوچھیں‌‌ کہ میں‌ کس کی اولاد سے ہوں‌‌ یہ تو بڑی "رڈ" سی بات ھے کیا اتنا کافی نہیں کہ ہم مسلمان ہیں۔
بھائی میرے کہنے کا مقصد عمان میں غربت سے متعلق تھا اور پاکستان سے کتنا تعلق ہے وہ بتانے کی کوشش کی تھی
اور بھائی مجھے بتانے میں کوئی عار نہیں کہ میں کس کی نسل سے ہوں اصل و اہم بات یہ کہ میں اب کیا ہوں

اس جواب پر آپ نے شائید غور نہیں کیا میں اب اسی کو مزید آسان طریقہ سے بتانے کی کوشش کرتا ہوں
کرنسی ویلیو "‌پیسہ" سے ہوتی ھے اور عرب ممالک میں جہاں ایشین کی سہولت کے لئے اسے پیسوں‌ میں نہیں لکھا ہوتا روپوں میں لکھا ہوتا ھے تاکہ ان کی حساب لگانے میں‌ آسانی ھے مگر جو ٹاپ کلاس کی ایکسچینج ہوتی ہیں وہاں اور ائرپورٹس پر پیسوں میں ہی کرنسی نوٹس بورڈ پر لگی ہوتی ھے۔

ایسٹیمیٹڈ ریٹ لسٹ

100 برٹش پیسہ = 1 برٹش پاؤنڈ‌ ، 1 برٹش پاؤںڈ‌ 140 روپے پاکستانی / 1 پیسہ کے پاکستانی 1 روپیہ 40 پیسے بنتے ہیں

1000 کویتی پیسہ = 1 کویت دینار ، 300 پاکستانی روپے / 1 پیسہ کے پاکستانی 30 پیسے بنتے ہیں

1000 بحرینی پیسہ = 1 بحرینی دینار ، 230 پاکستانی روپے / 1 پیسہ کے پاکستانی 23 پیسے بنتے ہیں

1000 عمان پیسہ = 1 عمانی ریال ، 225 روپے پاکستانی / 1 پیسہ کے پاکستانی 22 پیسے ایسٹیمیٹڈ بنتے ہیں

100 سعودی پیسہ = 1 سعوی ریال ، 23 روپے پاکستانی / 1 پیسہ کے پاکستانی 23 پیسے بنتے ہیں

100 قطری پیسہ = 1 قطری ریال ، 1 قطری ریال پاکستانی 23 روپے ‌/ 1 پیسہ کے پاکستانی 23 پیسے بنتے ہیں

100 الامارات پیسہ = 1 درھم ، 1 درھم پاکستانی 23 روپے / 1 پیسہ کے پاکستانی 23 پیسے بنتے ہیں
[/size]

الامارات، سعودی اور قطر میں اگر کسی ٹریڈ‌ مین کو مہینہ کی تنخواہ 1000 ریال ملتی ھے تو اسی ٹریڈ میں کویت، بحرین اور عمان میں ایک مہینہ کی تنخواہ 1000 دینار نہیں‌ ملتی بلکہ 100 دینار ملتی ھے۔

میرا خیال میں سارے جوابات مکمل ہو گئے

والسلام
تو میرے بھائی کیا پوری دنیا پاگل ہے کہ جو ہم کویتی دینار 300 روپے کا ایک خریدتے ہیں ؟؟
 
کعنان

محفلین
بھائی صاحب یہ پرانی بات ہوگئی جب خاندان کے بڑے مہر طے کرتے تھے
دوسری بلدنگ کا کرایہ لینے سے مطابق تو جناب پورا کرایہ گورنمنٹ نہیں لیتی اس میں حصہ ضرور رکھتی ہے
اسکے علاوہ بینک کے لون کے ذریعے بھی بنواتے ہیں
میں کہاں گھبرا رہا ہوں میں تو حقیقت بتا رہا ہوں
بھائی میرے کہنے کا مقصد عمان میں غربت سے متعلق تھا اور پاکستان سے کتنا تعلق ہے وہ بتانے کی کوشش کی تھی
اور بھائی مجھے بتانے میں کوئی عار نہیں کہ میں کس کی نسل سے ہوں اصل و اہم بات یہ کہ میں اب کیا ہوں
تو میرے بھائی کیا پوری دنیا پاگل ہے کہ جو ہم کویتی دینار 300 روپے کا ایک خریدتے ہیں ؟؟

السلام علیکم میرے بھائی

میرے خیال میں آپ نے جو معلومات مانگی تھی وہ آپ کو مل گئی ھے اب اس سے زیادہ میں آپ کو کچھ نہیں کہہ سکتا آپ کا اپنا نقطہ نظر ھے اس پر ڈٹے رہیں۔ اگر آپ کو اتنی معلومات ہوتی تو آپ اس فارم کے ریگولر ممبر ہیں پہلے ہی ان کو وہ معلومات فراہم کر دیتے۔
رہی بات دنیا کے پاگل ہونے کی تو بھئی آپ کو اصول بتایا تھا اب آپ اصول کے بغیر ہی چلنا پسند کرتے ہیں تو چل سکتے ہیں۔ مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ھے۔ میری طرف سے اتنا ہی کافی ھے کوئی بات نہیں پھر موقعے ملیں‌ گے۔

اللہ حافظ

والسلام
 
arifkarim

معطل
یک کرنسی ورلڈ آرڈر ایجنڈا ہے۔ اس سے گھٹیا فعل قوموں کو لوٹنے کا اور کوئی نہیں ہو سکتا،
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

یک کرنسی یا کچھ ممالک اگر آپس میں مل کر ایک کرنسی کرتے ہیں‌ تو اس میں کوئی بری بات نہیں اور نہ ہی اس کو گھٹیا طریقہ کہتے ہیں اور نہ ہی اس سے کسی کو لوٹا جاتا ھے۔

یورپ میں بہت سے ممالک ایسے ہیں جو آخر میں یورپین یونین کا حصہ بنے ہیں ان کے ملکوں میں‌ اپنے حالات اتنے برے تھے کہ بھوک اور افلاس کی زندگی گزار رہے تھے مگر اب یونین کا حصہ بننے کے بعد ان کو کچھ عرصہ لگے گا کہ وہ اپنی حالت درست کر سکیں، ویسے بھی ان کو اب یورپ میں کہیں‌ بھی کام کرنے کی اجازت بھی ھے اور انگلینڈ میں بھی لاتعداد غریب یوپین آئے ہوئے ہیں‌ جن کا کام یا تو چوریاں‌ کرتے ہیں یا ان کی لڑکیاں بڑے بڑے سگنل پر پانی کی بالٹیاں رکھ کے کھڑی ہوتی ہیں اور جب اشارہ بند ہوتا ھے تو فوراً‌ کاروں کے ونڈ سکریں بغیر اجازت کے صاف کرنی شروع کر دیتی ہیں اور پھر پیسے مانگتی ہیں‌ اور جب کوئی نہ دے تو کاروں کے آگے کھڑی ہو جاتی ہیں۔ یہی یوپین مسجدوں‌ کے باہر نماز کے وقت اپنے چھوٹے بچے لے کر کھڑی ہوتی ہیں‌ نمازیوں سے بھیک مانگنے کے لئے، ٹرین سٹیشنوں پر بھی پائی جاتی ہیں۔
انگلینڈ‌ گورنمنٹ‌ کا یوپین کے لئے قانون ھے کہ یہاں پر 2 سال کام کر کے ٹیکس دیں پھر ان کو بینیفٹس ملیں گے۔

تو بھائی کرنسی ایک ہونے سے ایک کو کرنسی کی ویلیو بڑھ گئی اور دوسرا ملک جو غربت میں‌ زندگی بسر کر رہے ہیں‌ وہ اپنی حالت ٹھیک کر سکیں گے۔

عرب ممالک بھی اگر ابتدا کرنے لگے ہیں تو ہو سکتا ھے وہ پھر آہستہ آہستہ دوسرے ممالک کو بھی اس کا حصہ بنا دیں جیسے یورپ نے بنایا ھے۔

والسلام
 
arifkarim

معطل
یونان میں یورو چلتا ہے۔ اور کچھ عرصہ سے وہاں کی معیشت سخت بدحالی کا شکار ہے، جسکی بدولت پورے یورو کی کرنسی پر اثر پڑا ہے۔ اب اگر بالفرض جرمنی کی معیشت ٹھیک ہے تو اسکی کرنسی بھی تو ڈاؤن ہو گئی نا بلا وجہ؟
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم بھائی صاحب

یونان کی معیشت کم ہونے سے کوئی فرق نہیں‌ پڑتا شائد آپ کو یہ نہیں معلوم کہ پولینڈ کے اندر جتنی بھی پاپولیشن تھی وہ سب پولینڈ چھوڑ کر باہر نکل گئی ھے اور ٹی۔ وی میں ایک ڈاکومنٹری فلم دکھائی تھی کہ پولینڈ‌‌ میں کمپنیوں‌ کے ورکز سب دوسرے ملکوں‌ میں‌ بھاگ گئے ہیں‌ اور مالکان کے ساتھ تھوڑا سا عملہ باقی ھے جسے کچھ زیادہ معاوضہ سے روک رکھا ھے۔

جب یورو کرنسی بنی تھی تو 2 یورو کا ایک ڈالر ملتا تھا
اور آج ڈالر کی قیمت کیا ھے یورو ڈالر کی نسبت حد تجاوز کر گیا ھے اور پاؤنڈ کے قریب پہنچ گیا ھے یعنی اب پاونڈ تک پہنچنے کے لئے 10 پیسہ کا فرق ھے اور ہو سکتا ھے پاؤںڈ‌ سے بھی تجاوز کر جائے۔

رہی بات یونان کی وجہ سے معیشت پر فرق تو اس سے کچھ نہیں ہوتا۔ اب بزنس گم تو میں نہیں لکھ سکتا تو وہ بیسک انفارمیشن ضرور لکھوں گا جس سے سب کو آسانی سے سمجھ آ جائے۔

کوئی بندہ اپنا کاروبار کسی ایک فرم سے شروع کرتا ھے جب وہ ترقی کی منزلیں چھوتا ھے تو ایک سے دو پھر تین پھر اسی طرح وہ 5 یا 10 یا اس سے زیادہ کمپنیوں کو کنٹرول کرتا ھے تو اس کا نام "گروپ" رکھ لیتا ھے‌۔
یہ 10 کمپنیاں مختلف نام اور ٹریڈ سے رن ہو رہی ہوتی ہیں جو اس میں گروپ کے لئے ایک چئرمین کا انتخاب کرتی ہیں، جس کے لئے چئرمین وہی ہوتا ھے جس کے ان میں شیئر زیادہ ہوتے ہیں‌، یا بزنس کو اسٹیبلش کرنے کی قابلیت زیادہ ہوتی ہیں۔
یہاں‌ پر جو بھی منافع ہو گا اور جس سے نقصان ہوا ھے اس کے نقصان کو بھی اسی سے پورا کیا جائے گا اور باقی سب کا نفع اکٹھا کر کے اس میں سے سب کو پرافٹ ملے گی۔

اب انگلینڈ‌ میں ایک گروپ جس کا نام ھے "سٹیج کوچ گروپ"‌ ان کا کاروبار ٹرانسپورٹ‌ کا ھے۔
دوسری ٹرانسپورٹ‌ کے کرائے مثلاً براسٹل سے لندن کا مختلف آپشن ھیں 20 سے 25 پاؤنڈ تک کا ریٹرن کرایہ ھے اور ٹرین کا 30 پاؤنڈ کرایہ ھے۔

اب سٹیج کوچ گروپ کی ایک بس سروس ھے جس کا نام ھے " میگابس" تقریباً‌ پورے انگلینڈ‌ کے ہر بڑے شہر سے یہ سروس دستیاب ھے اور اس کا کرایہ 1 پاؤنڈ ھے جانے کا اور 1 پاؤںڈ ھے آنے گا اس سے آپ خود اندازہ کر سکتے ہیں کہ 1 پاؤنڈ اور 20 پاؤنڈ میں‌ کتنا فرق ھے مگر گروپ کو کوئی نقصان نہیں، شائد اکٹھا ہونے سے آپ کو نفع نقصان کا پتہ چل گیا ہو، مضمون کافی لمبا ہو گیا ھے اس پر پھر کبھی ذکر کروں گا۔

والسلام
 
شمشاد

لائبریرین
اس لڑی کو شروع ہوئے ساڑھے 4 سال ہو گئے ہیں۔

ابھی تک خلیجی ممالک میں کوئی پیش رفت نہیں۔ اور آئندہ بھی امید نہیں۔
 
Top