خلیل الرحمٰن اعظمی اور ابنِ انشاء

الف عین

لائبریرین
عرصے سے خواہش تھی کہ ابنِ انشاء کے نایاب خطوط کی ای بک بنائ جائے جو انھوں نے اپنے پیارے دوست اور میرے مشفق اور مربی خلیل الرحمٰن اعظمی کو لکھے تھے۔ یہ انھوں نے ’الفاظ‘ علی گڑھ کو دئے تھے اپنے ایک مضمون کے ساتھ۔ جو ابنِ انشاء کی موت پر لکھا تھا۔ اور لکھا تھا
51 سال کی عمر بھی کوئ عمر ہوتی ہے!!
اوراس کی اشاعت کے کچھ ماہ بعد ہی خلیل بھائ بھی اس جہانِ فانی سے رخصت ہو گئے۔
اور تب ان کی عمر بھی 51 سال تھی۔

تو آ جائیں میدان میں، یہ چھوٹی سی ای بک بنا دی جائے۔ خلیل صاحب کا مضمون اور خطوط اس فولڈر سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
http://www.esnips.com/web/KhalilInsha
Scan00x نامی فائلیں خطوط کی ہیں، اور Khaleel نامی فائلوں میں خلیل بھائ کا مضمون ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
ہمارے ہاں یو ٹیوب اور ای سنپس دونوں ہی نہیں‌کھل رہیں۔ شاید یہاں پر بلاک کر دی گئی ہیں۔:(
حد ہوتی ہے کوئی:mad:
 

الف عین

لائبریرین
تو کیا فاروق سرور کی شئر سائٹ پر پوسٹ کر دوں۔ یا لائبریری کے جی میل اکاؤنٹ پر؟؟
لیکن اس کا درست تو خود مجھے معلوم نہیں ہے، بتایا تھا کسی رکن نے ذ پ میں، لیکن نہ اب یوزر نیم یاد ہے نہ پاس ورڈ، خیر۔ کرتا ہوں کچھ دو ایک دن میں۔
 

الف عین

لائبریرین
مزید یہ کہ ویب پیج میں ہی صفحہ نمبر پر کلک کرنے سے تصویر چھوٹی سی نظر آتی ہے۔ بہتر ہو کہ ہر لنک پر رائٹ کلک کر کے ہر صفحے (بلکہ دو دو صفحات) کی تصویریں اپنے کمپیوٹر پر سیو کر لیں۔
 

فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ جناب!
تمام تصاویر میں نے اپنے کمپیوٹر پر محفوظ کر لی ہیں (بشمول آپ کی پریزنٹیشن اور خطاب والی تصاویر کے;))

اب حکم کیجیے میں کہاں سے آغاز کروں؟
 

الف عین

لائبریرین
آغاز خلیل بھائ کے مضمون سے کریں۔ وارث، اگر تم بھی کر سکتے ہو تو تم ابن انشاء کے خطوط سے شروع کر دو۔ اور کوئی شامل ہوتا ہے تو ان کو پھر صفحہ نمبر سے الاٹ کر دیں گے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اعجاز صاحب، میں انشاءاللہ آج شام گھر جا کر پہلے فائلیں محفوظ کرتا ہوں اور پھر کام شروع کرتا ہوں۔ پیشگی معذرت کے میری رفتار حسبِ معمول کچھ سست رہی گی کہ ساتھ ساتھ کچھ اور کام چلا رہا ہوں۔

۔
 

الف عین

لائبریرین
بہت شکریہ وارث۔
مجھ سے تو بہر حال بہتر ہی سپیڈ ہوگی۔ مجھے تو آج کل وقت ہی نہیں مل رہا ہے کہ ’سمت‘ کے ویب پیج ہی بنا سکوں۔ اس ہفتے ہی اپ لوڈ کرنا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
آج ماہنامہ شاعر کا خلیل ایرحمن اعظمی نمبر بھی دیکھا، اور الفاظ کا جولائی اگست 78 کا شمارہ بھی۔ اور اس سے پتہ چلا، بلکہ یاد آیا کہ خلیل بھائ کا انتقال یکم جون 1978 کو ہوا تھا۔ انتقال سے آٹھ دس دن پہلے ہی ابنِ انشاء کے خطووط والا شمارہ چھپ کر آیا تھا اور خلیل ساحب نے دیکھ لیا تھا، یہ جولائ اگست کے شمارے میں مدیر ’الفاظ‘ ابو الکلام قاسمی نے لکھا ہے۔ اس شمارے میں خلیل صاحب پر گوشہ بھی ہے جس میں ان کی آخری غزل ہے (ہم بانسری پر موت کی گاتے رہے نغمہ ترا) اور آخری نظم بھی۔ جی تو یہ بھی چاہتا ہے کہ شاعر کا خلیل نمبراور الفاظ کا یہی شمارہ گوشۂ خلیل الرحمن اعظمی، دونوں کو برقیایا جائے۔ شاعر میں خلیل صاحب کا انتخاب تو میں ٹائپ کر چکا ہوں، اور ’اب عہدِ گل آ گیا ہے‘ کے نام سے یہ ای بک میری سائٹ اور یہاں محفل میں دستیاب ہے۔ خلیل بھائ سے میں نے انٹرویو لیا تھا جو ماہنامہ ’آہنگ‘ یا پندرہ روزہ ’مورچہ‘ (دونوں کے مدیر کلام حیدری) میں ھپا تھا اور جس کے کچھ اقتباسات حیدر آباد کے ’برگِ آوارہ‘ میں بھی چھپے تھے۔ لیکن افسوس کہ میرے پاس نہ میرا مسودہ باقی بچا ہے اور نہ یہ رسائل۔ راج، باذوق، حیدر آبادی۔۔ یعنی دوسرے ہندوستانیوں سے درخواست ہے کہ ان کے پاس یہ رسائل ہوں و ذرا تلاش کر لیں۔ ممکن ہے کہ میرا انٹر ویو مل ہی جائے!! امید پہ دنیا قائم ہے۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں بھی شامل ہو جاتا ہوں۔

لیکن میرے خیال میں فاتح بھائی آپ کنٹرول سنبھال لیں کہ کون سا رکن کیا لکھے۔

آپ مجھے میرے حصے کے صفحات بھیج دیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اعجاز صاحب، سست روی ہی سے سہی لیکن بہرحال میرا کام ختم ہو گیا، ابن انشا کے خطوط خلیل الرحمٰن اعظمی کے نام مکمل ہو گئے، الحمدللہ۔
 
Top