مبارکباد خلیل بھیا کے آٹھ ہزار مراسلات مکمل ہو گئے!

یاسر حسنین

محفلین
ماشاءاللہ۔ بہت بہت مبارک باد۔
اتنے مراسلے بھیجنے کے لیے بھی اہل علم ہونا ضروری ہے۔ چاہے کوئی بھی میدان ہو۔ شاعری، نثر، تنقید، تبصرے وغیرہ وغیرہ اور کمال یہ ہے کہ فی سال محض تین منفی درجہ بندیاں۔ (جو کہ غلطی سے یا غلط فہمی سے بھی آ سکتی ہیں۔)
ایک میں ہوں کہ سو مراسلے بھی پورے نہیں کر سکا۔ :unsure:
 

جاسمن

لائبریرین
کوئی بات نہیں 428 ہی اوپر ہوئے ہیں اور مزید کوئی بات نہیں کہ دسمبر سے فروری کی اخیر ہوئی:D
بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ تعالیٰ آپ کو دونوں جہانوں میں کامیاب کرے۔ آپ سے جڑے لوگوں سے آپ کا دل ٹھنڈا رکھے۔ صحت و عافیت عطا فرمائے. آمین!
 

فرقان احمد

محفلین
خلیل بھائی! آپ کا پہلا نشہ ہی بڑا نشیلا تھا۔
محفلین کے مطالعہ کے لیے ہم اس مراسلے کا لنک بار دگر لگادیتے ہیں!
اردو محفل پر ہمارے ایک ہزار پیغامات
ہمارا دھیان پان، چھالیہ، میکدہ و جملہ خرابات کی طرف تھا۔ یہ تو شکر کی بات کہ آپ نے مناسب وضاحت فرما دی۔
 

سید عمران

محفلین
میکدے کا تقدس پامال کر رہے ہیں آپ سراسر ۔
ہم خبردار کیے دے رہے ہیں آپ کو۔

اور، اس نائٹ کلب کے افتتاح کے لیے نین سے نین ملانا نہ بھولیے گا۔
حد ادب۔۔۔
مے کدہ اور نائٹ کلب کا فرق ملحوظ خاطر رکھا جائے!!!
 
Top