محمد خلیل الرحمٰن
محفلین
خوئے غلامی
محمد خلیل الرحمٰن
دورِ حاضر ملک میں جمہوریت کا دور ہے
بادیہ کے رہنے والے ہیں سیاست میں امام
اس میں پیسے کی کرامت اور جاگیروں کا زور
"سیکڑوں صدیوں سے خوگر ہیں غلامی کے عوام"
اب الیکشن میں کوئی مشکل نہیں باقی رہی
ہوچکے ہیں پختہ تر خوئے غلامی میں غلام
محمد خلیل الرحمٰن
دورِ حاضر ملک میں جمہوریت کا دور ہے
بادیہ کے رہنے والے ہیں سیاست میں امام
اس میں پیسے کی کرامت اور جاگیروں کا زور
"سیکڑوں صدیوں سے خوگر ہیں غلامی کے عوام"
اب الیکشن میں کوئی مشکل نہیں باقی رہی
ہوچکے ہیں پختہ تر خوئے غلامی میں غلام
خواجگی
علامہ اقبال
دورِ حاضر ہے حقیقت میں وہی عہدِ قدیم
اہلِ سجّادہ ہیں یا اہلِ سیاست ہیں امام
اِس میں پیری کی کرامت ہے نہ میری کا ہے زور
سیکڑوں صدیوں سے خوگر ہیں غلامی کے عوام
خواجگی میں کوئی مشکل نہیں رہتی باقی
پُختہ ہوجاتے ہیں جب خوئے غلامی میں غلام
آخری تدوین: