چاند بابو
محفلین
میری اردو سائیٹ اردوزونک کو بنے کافی عرصہ گزر گیا کچھ لوگوں نے اس کاوش کو سراہا اور کچھ نےاس پر اعتراز بھی کئے لیکن جو تھا جیسا تھا کی بنیاد پر چلتی گئی۔ شروع سے ہی ایک ہی مقصد تھا کہ کسی طرح اردو کے انٹرنیٹ پر فروغ میں ہمارا حصہ ڈلتا رہے اس سلسلہ میں جو بن پڑا وہ سب کیا لیکن ایک تو ٹیم نہ ہونے کی بنا پر اور دوسرا فارغ وقت کی قلت کی وجہ سے یہ سلسلہ اکثر تعطل کا شکار رہا۔دوستوں کے گلے شکوے اپنی جگہ اور میری مجبوری اپنی جگہ۔ خیرجیسے تیسے چلتا رہا۔ فورم بھی بنا لیکن انگریزی میں جس کی وجہ سے مقبول نہ ہو سکا اور تقریباَبند ہو گیا۔پچھلی عید پر اردو زونک کے قارئین کو جومبارک باد کا خط لکھا تو وہ بھی انگریزی میں لکھا تو ایک مہربان دوست (رضی الدین راضی) نے گلہ کیا کہ کیا ہی اچھا ہوتا اگر سب اردو میں ہوتا بس سچ پوچھئے تو وہیں سے یہ بات دل میں گھر کر گئی۔اور پھر خدا نے ہمارے جذبے کو حقیقت کا رنگ دینے کے لئے ہماری راہنمائی کی اور کچھ مہربان دوست ملےجنہوں نے اس خواب کو حقیقت کر دیا۔ جی ہاں وہ دوست کہیں اور سے نہیں اسی اردو محفل سے ملے اور کیا خوب ملے ان میں سے میں ضرور تذکرہ کروں گا جناب نبیل بھائی کا، جناب شمشاد بھائی کا، جناب ساغر بھائی کا، جناب زیک بھائی کا اور باقی تمام احباب کا جنہوں نے میری کسی بھی طرح مدد کی ۔واقعتا اس محفل کے تمام کے تمام احباب صد لائقِ تحسین ہیں اور دل و جان سے اردو کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں یہ ان ہی کی مہربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہم یہ پوسٹ لگانے پر قادر ہوئے۔اب میرایہ خواب حقیقت کی صورت میں آپکے سامنے کھڑا ہے اورآپ کی توجہ چاہتا ہے۔
اور میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اک دن ضرور آئے گا جب اس فورم کو آپ جیسے بہت سے لوگ میسر ہوں گے۔اور وہ اسی جذبے کے تحت اس فورم کو چلائیں گے اور اردو کی بہتر ترویج میں اپنا حصہ ادا کریں گے۔
یہ فورم اب آپکا ہے آپکو ہی اسے استعمال کرنا ہے اور اردو زبان و ادب کوانٹرنیٹ پر عروج دینا ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں ہم سے یہ شکوہ نہ کرسکیں کہ ہماری قومی زبان اردوکو نہ تو ہم محفوظ کر سکے اور نہ ہی اس کو دوسروں تک بہتر طریقے سے پہنچا سکے۔
ہماری یہ کوشش اس بحرِ بیکراں میں شائد کوئی طوفاں بپا کر سکے اور آنے والی نسلیں ہم سے شاکی نہ ہوں۔
میرا خواب میرا فورم دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں
مجھے امید ہے کہ آپ لوگ اسے دیکھیں گے اور اپنے مفید تبصروں سے بھی نوازیں گے۔