خواب کی تعبیر بتائیں - بس میں بم ملا

منیب الف

محفلین
مطلب آپ حالات سے بالکل بے خبر ہوتے ہیں؟
تقریباً!
البتہ بڑی خبریں ہوں:
جیسے کہیں ہنگامی صورت حال ہو جائے، روڈ بند ہو جائیں،
یا فون اور سمز کی تصدیق کروانی ہو، وغیرہ ۔۔
تو یہ مجھے دوستوں، گھر والوں یا آس پاس سے پتہ چل جاتی ہیں۔
ورنہ زیادہ تر بقول سراجؔ،
” جو رہی تو بے خبری رہی “
 

شکیب

محفلین
کل رات میں نے خواب دیکھا کہ میں ایک بس میں ہوں۔
بس خاصی کھلی اور جدید قسم کی ہے، مسافر بھی کم ہیں۔
بس چلنے والی ہی ہوتی ہے کہ میں کھڑکی سے باہر دیکھتا ہوں۔
سارا شہر کافی ماڈرن ہوتا ہے، futuristic قسم کا۔
اچانک میری سیٹ کے اوپر بس کی چھت کا تھوڑا سا حصہ کھلتا ہے
اور میری گود میں ایک پارسل آ کے گرتا ہے۔
ایسے لگتا ہے جیسے میرے نام کسی نے ڈلیوری بھیجی ہے ڈرون کے ذریعے۔
میں حیرانی کے ساتھ پارسل کھولنے لگتا ہوں کہ پتہ نہیں، اس میں کیا ہے؟
کھولنے کے دوران مجھے احساس ہوتا ہے کہ جیسے پارسل میں کوئی ٹائم بم ہے جو کسی بھی وقت پھٹ جائے گا۔
میں فوراً اٹھ کر کھڑکی کے قریب بیٹھے ایک بزرگ آدمی سے کہتا ہوں،
”بابا جی! اسے باہر پھینک دیں، اس میں بم ہے۔“
یہ سنتے ہی وہ پارسل پکڑ کر فوراً باہر پھینک دیتا ہے
لیکن بس کے باہر لوگ اکٹھے ہو جاتے ہیں۔
پوچھتے ہیں کہ یہ کیا ہے اور اسے باہر کیوں پھینکا ہے؟
میں انھیں کہتا ہوں،
”بھائیو، دور ہٹ جاؤ، اس میں بم ہے!“
وہ گھبرا جاتے ہیں لیکن ان کے پیچھے ہٹنے سے پہلے ہی بم پھٹ جاتا ہے۔
بم پھٹتا ہے تو سب حیران رہ جاتے ہیں
کیونکہ وہ بم نہیں ہوتا بلکہ شرلیاں پٹاخے ہوتے ہیں :heehee:
اچانک ایک شرلی آسمان میں اڑتے ہوئے جاتی ہے
اور پھٹنے کے ساتھ اس میں بہت خوبصورت سا Happy Birthday لکھ دیتی ہے۔
سب لوگ ہنسنے لگ جاتے ہیں۔
وہ سمجھتے ہیں میں نے ان کے ساتھ prank کیا ہے۔
سب کو ہنستا دیکھ کر میری پریشانی بھی ختم ہو جاتی ہے۔
میں خود کو سمجھانے لگتا ہوں،
”منیب! ہر چیز کو negative نہ لیا کرو۔
کسی نے تمھیں اتنا پیارا پارسل بھیجا اور تم سمجھے کوئی بم ہے۔
ہر چیز کے مثبت پہلو پہ نظر رکھا کرو۔“
یہ نصیحت خود کو کر ہی رہا ہوتا ہوں کہ خواب ختم ہو جاتا ہے۔
---
آپ میں سے جو خوابوں میں دلچسپی رکھتے ہوں، یا تعبیر کرنا جانتے ہوں، ضرور تبصرہ کریں :daydreaming:
ٹیلیگرام پر تعبیر خواب کا ایک گروپ ہے، ان سے دریافت کیا تو یہ جواب آیا ہے۔ :)

عبدالحلیم شرر:
بس دلچسپ خیالات ھیں ۔ خواب نہیں ھے ۔
 

منیب الف

محفلین
ٹیلیگرام پر تعبیر خواب کا ایک گروپ ہے، ان سے دریافت کیا۔۔۔
میں ” ٹیلی گرام “ سے واقف نہیں۔
کیا یہ کوئی سوشل سائٹ ہے؟ کچھ بتائیں گے اس کے بارے میں؟
عبد الحلیم شرر صاحب ایک تو ناول نگار تھے
لیکن آپ نے جو لکھا ہے، شاید یہ کسی کا username ہے؟
بس دلچسپ خیالات ہیں۔ خواب نہیں ہے۔
یہ مزیدار بات ہے!
کیونکہ جو کچھ خواب میں دیکھا جائے،
اسے سنایا تو جا سکتا ہے، منوانا ممکن نہیں!
بہرحال، میں نے تو جو خواب میں دیکھا، وہی لکھا۔
اب پڑھنے والے پہ ہے، اعتبار کرے یا نہ کرے :)
 

شکیب

محفلین
میں ” ٹیلی گرام “ سے واقف نہیں۔
کیا یہ کوئی سوشل سائٹ ہے؟ کچھ بتائیں گے اس کے بارے میں؟
پاکستان میں بین ہے۔ یہ لڑی دیکھیں۔ ٹیلیگرام کے لیے اردو ”بوٹ“ کی تجاویز

عبد الحلیم شرر صاحب ایک تو ناول نگار تھے
لیکن آپ نے جو لکھا ہے، شاید یہ کسی کا username ہے؟
ایک ہم نام ہمارے یہاں بھی ہوتے ہیں، وہ شاعر ہیں۔
جی یہ عالم ہیں، معبر ہیں۔ یہ ان کا اصلی نام ہے۔

یہ مزیدار بات ہے!
کیونکہ جو کچھ خواب میں دیکھا جائے،
اسے سنایا تو جا سکتا ہے، منوانا ممکن نہیں!
بہرحال، میں نے تو جو خواب میں دیکھا، وہی لکھا۔
اب پڑھنے والے پہ ہے، اعتبار کرے یا نہ کرے :)
تعبیر خواب کے حوالے سے"یہ خواب نہیں" کا مطلب ہوتا ہے کہ یہ تعبیر کے قابل خواب نہیں، بلکہ یوں ہی خواب ہے جو مختلف وجوہات مثلاً پریشان خیالی،بد ہضمی، ذہنی تناؤ وغیرہ کی وجہ سے نظر آتا ہے۔
اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ آپ نے یہ"خواب" میں نہیں دیکھا بلکہ گھڑ لیا ہے۔ :)
 
ہاہاہا۔۔۔ بہت اچھی تشخیص کی ہے۔ مجھے بھی منیب بھائی کا خواب پڑھ کر Stratton مووی کا آخری سین یاد آگیا۔ :)
جب یہ خواب پڑھا تھا تو ایک شرلی یہ ذہن میں آئی تھی کہ منیب بھائی نے یا ان کے بھائی بہن نے پھر کوئی مووی دیکھی ہو گی۔ اب یقین سا ہو رہا ہے۔ :)
 
جب یہ خواب پڑھا تھا تو ایک شرلی یہ ذہن میں آئی تھی کہ منیب بھائی نے یا ان کے بھائی بہن نے پھر کوئی مووی دیکھی ہو گی۔ اب یقین سا ہو رہا ہے۔ :)
ہو سکتا ہے ان کی زندگی میں کوئی پٹاخہ قسم کی 'خاتون' کچھ وقت کے لیے آنے والی ہوں۔ :p;)
 

منیب الف

محفلین
جب یہ خواب پڑھا تھا تو ایک شرلی یہ ذہن میں آئی تھی کہ منیب بھائی نے یا ان کے بھائی بہن نے پھر کوئی مووی دیکھی ہو گی۔ اب یقین سا ہو رہا ہے۔ :)
اچھا نکتہ اٹھایا ہے تابش بھائی
میرا ذہن اس طرف نہیں گیا۔ شاید ایسا ہی ہوا ہو ۔۔
 

منیب الف

محفلین
حدیث پاک کی رو سے ایک اچھا سا مشورہ ہے کہ خواب ہر کسی کو نہیں سنائے جاتے۔۔۔
کیوں کہ خواب کے پیر پر پہ ہوتے ہیں ۔۔۔
تعبیر دینے والا انہیں مضبوط بنیاد فراہم کردیتا ہے۔۔۔
اس لیے کسی اچھے دین دار اور خیر خواہ کو خواب سنائیں جو اس کی اچھی تعبیر دے۔۔۔
اچھے خواب کی بری تعبیر دینے سے ویسا ہی واقع بھی ہوسکتا ہے۔۔۔
اور اگر خواب خراب ہو تو کسی کو نہ سنائیں، کیوں کہ برا خواب ہمیشہ شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔۔۔
برا خواب دیکھنے کی صورت میں تین بار اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم و من شر ھذہ الروء یا پڑھ کر بائیں طرف ہلکے سے تھتھکار دیں اور کروٹ بدل کر سوجائیں!!!
بہت عمدہ
 

imissu4ever

محفلین
بعض چیزیں جنہیں ہم بڑی سمجھ رہے ہوتے ہیں اصل میں اتنی بڑی نہیں ہوتیں لیکن نقصان دہ ضرور ہوتی ہیں چاہے ہمیں کتنی ہی دیدہ زیب کیوں نہ لگیں۔۔۔
یہ پٹاخے جو پھٹنے کے بعد دلکش لگ رہے تھے اگر گود میں پھٹ جاتے تو کتنا نقصان پہنچاتے۔۔۔
اس لیے کسی بھی چیز کی محض خوبصورتی نہیں دیکھنی چاہیے ۔۔۔
اس سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ اس کے نقصان کو دیکھا جائے اور ہزار دلکشی کے باوجود اس سے پیچھا چھڑا لیا جائے۔۔۔
خصوصاً گناہوں سے۔۔۔
جو دیکھنے میں تو نہایت دلکش لگتے ہیں لیکن ہوتے بڑے تباہ کن ہیں۔۔۔
اگر کسی خاتون میں دلچسپی لے رہے ہیں تو محض اس کی ظاہری خوبصورتی نہ دیکھیں۔۔۔
اس کے تباہ کن اثرات پر بھی نظر رکھیں!!!
بہت اعلی جواب ہے
 

imissu4ever

محفلین
آپ اپنے بزرگوں کی دعا سے کسی بڑی مصیبت سے بچ گئیں ہیں صدقہ دیں
ہر کسی پر اعتبار نہ کریں
کیا آپکے کاروبار یا ملازمت میں کوئ کھڑکی ایسی کھل رہی ہے جو بظاہر ترقی مگر آزمائش یا تبدیل کرنے کی طرف اشارہ ہو رہا ہے ؟
 
Top