خواتین اسلام کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نصیحتیں

1234662_628824883818243_1474343399_n.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
خواتین اسلام کو اللہ کے رسول ﷺ کی نصیحتیں

  1. ایسے راستوں پر نہ چلیں جہاں مردوں کی ریل پیل ہو۔ بلکہ کنارے کنارے چلتے ہوئے راستہ طے کریں۔ (ابو داؤد)
  2. غیر محرم مردوں سے تنہائی میں نہ ملیں اس لئے کہ اس وقت تیسرا شیطان ہوتا ہے جو کہ برائی کروانے کی بھرپور کوشش کرتا ہے۔ (ابو داؤد)
  3. دیور، جیٹھ وغیرہ سے بھی تنہائی میں نہ ملیں۔ (بخاری)
  4. غیر محرم کے ساتھ سفر سے اجتناب کریں۔ (بخاری)
  5. بازار بدترین جگہ ہے۔ بلا ضرورت بازار نہ جائیں۔ (مسلم)
  6. خوشبو لگا کر اور باریک لباس پہن کر گھر سے نہ نکلیں، اس لیے کہ یہ عریانی اور دعوتِ گناہ ہے۔ (مسلم)
  7. اپنے شوہر کی برائیاں بیان نہ کریں۔ (بخاری)
  8. اپنے شوہر کی نافرمانی نہ کریں۔ (نسائی)
  9. شوہر کی عدم موجودگی میں اپنی عزت، مال و اولاد کی حفاظت کریں۔ (حاکم)
مندرجہ بالا نصیحتوں پر عمل کرنے سے مسلمان عورتیں جنت کی حقدار بن سکتی ہیں جو کہ یقینی کامیابی ہے۔

"جسے آگ سے بچا کر جنت میں داخل کر دیا گیا وہ یقیناً کامیاب ہو گیا۔"
 
Top