کعنان
محفلین
خواتین زیادہ اچھی گاڑی چلاتی ہیں یا مرد، تحقیق میں ایسا انکشاف کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
03 اکتوبر 2016 (19:56)ایڈنبرا (مانیٹرگ ڈیسک) عام تاثر ہے کہ خواتین غیرمحفوظ ڈرائیونگ کرتی ہیں اورمردوں کی نسبت زیادہ حادثات کا باعث بنتی ہیں مگر سکاٹ لینڈ کی ڈرائیور اینڈ وہیکل لائسنسنگ ایجنسی نے گزشتہ روز ٹریفک حادثات کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جس سے ایک بالکل برعکس تصویر سامنے آئی ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ان اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ جوں جوں خواتین ڈرائیورز کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے ویسے ہی حادثات کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ خواتین گاڑی آہستہ چلاتی ہیں اور باقی ٹریفک کو بھی قدرے سست کر دیتی ہیں جس کی وجہ سے حادثے کا امکان کم ہوتا ہے۔ اس کے برعکس مرد گاڑی تیز رفتاری سے چلاتے ہیں جو حادثے پر منتج ہوتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت سکاٹ لینڈ میں 40 فیصد خواتین کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہے جن کی عمریں 17 سے24 سال کے درمیان ہیں۔ اسی عمر کے مردوں میں بھی لائسنس کے حصول کا یہی تناسب ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حالیہ سالوں میں سکاٹ لینڈ میں خواتین ڈرائیورز کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین کا ڈرائیونگ کی طرف راغب ہونا روڈ سیفٹی پر مثبت اثرات مرتب کر رہا ہے۔ سکاٹ لینڈ میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے ایک آگہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے جس میں بالخصوص جوان مردوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ ٹرانسپورٹ سکاٹ لینڈ کے مطابق نوجوان مردوںکا حادثے کا شکار ہونے کا امکان لڑکیوں کی نسبت دو گنا زیادہ ہوتا ہے۔
ح