خواتین کا عالمی دن بہت بہت مبارک ۔۔۔

سیما علی

لائبریرین
8b62fcdf-03c7-4950-b431-868ea562bdde.jpg
IMG-2685.jpg


وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوز دروں

تمام بلند حوصلہ و باہمت خواتین و حضرات کو خواتین کا عالمی دن بے حد مبارک۔ حضرات ہم نے اس لئے کہا کہ وہ خواتین کے بغیر اور خواتین انکے بغیر نا مکمل ۔
اپنے حقوق کے حصول کے سفر میں حصول منزل تک آپ کے ساتھ ساتھ حضرات بھی آپ کے ہر مشن میں آپکے کے ساتھ ساتھ کبھی بھائی کے روپ میں کہیں بیٹے کے روپ میں کہیں باپ کی صورت حوصلہ و ہمت دیتے ہوئے اور کہیں شوہر کی صورت ہی وہ ہستی ہوتی ہے جوحقیقتاً نہ صرف بیوی کے ہم قدم ہوتی ہے
اور اپنے خوابوں کو عملی جامہ پہناتی ہے۔۔
ہم آج کے دن اس بات پر بیحد خوش ہوتے ہیں کہ ہماری سالگرہ بھی خواتین کے عالمی دن ہوتی ہے ۔۔۔
آٹھ مارچ کا دن خواتین کے عالمی دن کے طور پر دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ آئیے آج کے دن عہد کریں کہ ہم سب مل کر ایک ایسے معاشرے کی تشکیل کریں گے جس میں عورت کو عورت سے پہلے ایک جیتا جاگتا، ایک سوچنے سمجھنے والا، بالکل اپنے جیسا انسان سمجھا جائے۔ جہاں الرجال قوامون على النسا کا مطلب ’مرد عورتوں پر حاکم ہیں نہ لیا جائے‘ ، جہاں، عورت ملکی قوانین کے اندر رہتے ہوئے اپنی مرضی کی ویسی ہی مالک ہو، جیسے کہ ایک مرد ہوتا ہے، جہاں عورتوں کا ونی کیا جانا، اور قرآن سے شادی کا تصور بھی نہ پایا جائے، جہاں عورتوں کو اپنی زندگی کی راہیں چننے کا مکمل اختیار ہو، جہاں بازاروں میں، بسوں میں پبلک پلیسز پر، دفاتر اور درس گاہوں میں، عورتوں کو جنسی ہراسانی کا سامنا نہ کرنا پرتا ہو، جہاں بیٹیوں، اور بہنوں کو ان کے تمام حقوق دیے جانے کا رواج ہو، جہاں رشتہ پر انکار کرنے پر لڑکیوں کے چہروں پر تیزاب پھینکنا ممکن نہ ہو، جہاں سیاسی، یا خاندانی لڑائیوں میں عورتوں کو نشانہ نہ بنایا جاتا ہو۔
خواتین کا عالمی دن کئی ممالک میں قومی تعطیل کا دن ہے بشمول روس کے جہاں ان دنوں میں پھولوں کی فروخت ریکارڈ سطح تک پہنچ جاتی ہے ۔ چین میں حکومت کی جانب سے خواتین کو آدھے دن کی چھٹی بھی دی جاتی ہے ۔ اٹلی میں اس دن مموسا بلوسمز کے پھول دئیے جاتے ہیں جبکہ امریکا میں مارچ کا مہینہ تاریخ نسواں کے مہینے کے طور پرمنایا جاتا ہے، اس حوالے سے ایک صدارتی اعلان بھی کیا جاتا ہے جس میں سال بھر کی خواتین کی کامیابیوں کو اعزاز بھی دیا جاتا ہے ۔
اس دن کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا تھا ۔خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے گوگل نے اپنا ڈوڈل جاری کیا ۔خواتین کی معاشرے میں اہمیت اجاگر کرنے کیلئے جہاں دنیا بھر میں عالمی دن منایا جاتا ہے، تو وہیں خواتین نے ثابت بھی کیا ہے کہ ان کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔پاکستان میں خواتین کے عالمی دن پر سینیٹ میں قرار داد منظورسینیٹ اجلاس میں بھی ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ حکومت خواتین کی معیشت میں شمولیت کے فروغ کو یقینی بنائے۔ڈپٹی چیئرمین کی زیرصدارت ہونے والے سینیٹ اجلاس میں خواتین سے متعلق قرار داد سیمی ایزدی نے پیش کی۔
قرار داد میں کہا گیا کہ مؤثر تعلیمی اور ہنر سکھانے کے پروگرامزکو فروغ دیا جائے، منصوبہ بندی اور تعلیمی اصلاحات سے فیصلہ سازی میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔
خواتین کے عالمی دن پر اس کا عہد کی ضرورت ہے کہ ہم اس معاشرے میں رہنے والی تمام خواتین کو سماجی، معاشی، ثقافتی اور سیاسی طور پر مردوں کے شانہ بشانہ مقام دینے کے لیے جدوجہد کریں گے اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گے تاکہ ایک مثالی معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے۔
کوئی قوم خواتین کے بغیر ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتی اور ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز بھی یہی ہے کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہیں ہیں۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
زیک بہت بہت شکریہ زبردست کی ریٹنگ دینے کے لئے ۔۔یہ ہمارے لئے ایک اعزاز سے کم نہیں ۔۔کیونکہ ہم نے آپکو ایک بہت بہترین والد اور شوہر محسوس کیا ہے ۔ہمارے رضا جب ہمیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہیں تو پہلے ہیپی ویمن ڈے کہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں بہت فخر ہے اپنی باہمت اور حوصلہ مند ماں پر جو عورتوں کے عالمی دن پیدا ہوہیں ۔۔۔ اس لئے تمام مرد جن کی مدد شامل ہے خواتین کی کامیابیوں میں وہ سب اس عالمی دن پر مبارکباد کے مستحق ہیں ۔۔۔
سلامت رہیے ، شاد و آباد رہیے ۔۔آپ کی بیٹی اور نصف بہتر کو بھی خواتین کے عالمی دن پر بہت دلی مبارکباد ۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
بیشک بیشک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے جس قد ر خواتین کے حقوق کے بارے میں فرمایا اسکی مثال انکی خواہش پر انکے لئے خاص دن مقر ر کردیا ۔۔۔
'حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ (ایک دن) ایک عورت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر عرض کرنے لگی کہ یا رسول اللہ! مردوں نے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقدس ارشادات سے استفادہ کیا، اب آپ ایک دن ہمارے لیے بھی مقرر کر دیجیے تاکہ ہم اس دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوں اور ہمیں بھی وہ باتیں بتائیں جو اللہ نے آپ کو بتائی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اچھا تم عورتیں فلاں دن فلاں وقت اور فلاں مکان میں اور فلاں جگہ جمع ہو جانا، چناں چہ (جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشاد کے مطابق عورتیں جمع ہو گئیں تو) رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ باتیں انہیں سکھائیں جو اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سکھائی تھیں ۔۔۔۔ اَللّهُمَّ صَلِّ عَلی مُحمّدٍ وَ آلِ مُحمّد
 

صابرہ امین

لائبریرین
سب سے پہلے تو سالگرہ مبارک!
آپ نے بہت خوبصورت مضمون لکھا۔ تما م شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کے کردار کی بات کی۔ خواتین کو ایک الگ مخلوق سمجھنے کے بجائے ایک انسان سمجھنے پر زور دیا ۔ کیا بات ہے! کاش یہ سب پاکستان کی خواتین ہوتا دیکھیں۔ اگرچہ جلد حالت بدلنے کے آثار نہیں۔
حال ہی میں ٹوئیٹر پر ایک خاتون کو دوسری منزل سے اس کے شوہر، دیور اور ساس نے محض اس لیے نیچے پھینک دیا کہ اس نے کھانا اچھا نہیں بنایا تھا۔ جب سے یہ ویڈیو دیکھی ہے یہی سوچ رہی ہوں کہ ایسا تو لوگ جانوروں کے ساتھ بھی نہیں کرتے جو ہمارے معاشرے میں بے کس خواتین کے ساتھ ہو رہا ہے۔ دل بہت اداس ہے۔ اگرچہ تعلیم یافتہ گھرانوں میں اکثر صورتحال اچھی ہے مگر مجموعی طور پر معاشرے میں خواتین کا استحصال کیا جاتا ہے۔ ہمارے ملک کی خواتین پر اللہ رحم کرے!
 

سیما علی

لائبریرین
خواتین کو ایک الگ مخلوق سمجھنے کے بجائے ایک انسان سمجھنے پر زور دیا ۔ کیا بات ہے! کاش یہ سب پاکستان کی خواتین ہوتا دیکھیں۔ اگرچہ جلد حالت بدلنے کے آثار نہیں۔
حال ہی میں ٹوئیٹر پر ایک خاتون کو دوسری منزل سے اس کے شوہر، دیور اور ساس نے محض اس لیے نیچے پھینک دیا کہ اس نے کھانا اچھا نہیں بنایا تھا۔ جب سے یہ ویڈیو دیکھی ہے یہی سوچ رہی ہوں کہ ایسا تو لوگ جانوروں کے ساتھ بھی نہیں کرتے جو ہمارے معاشرے میں بے کس خواتین کے ساتھ ہو رہا ہے۔ دل بہت اداس ہے۔
شکر ہے اس مالک برحق کا کہ اس نے ایسا نرم دل بنایا کہ غیروں کے دلھ اور ظلم پر دکھی ہوجاتا ہے ۔۔سچ یہ ہم نے بھی پڑھا اور اسقدر دل اداس ہواکپ ہم اب تک دور جہالت کے زیر اثر ہیں ۔۔۔
اگرچہ تعلیم یافتہ گھرانوں میں اکثر صورتحال اچھی ہے مگر مجموعی طور پر معاشرے میں خواتین کا استحصال کیا جاتا ہے۔ ہمارے ملک کی خواتین پر اللہ رحم کرے!
پر ہم آپ سے یہاں تھوڑا اختلاف رکھتے ہیں ۔ہمارے یا آپ جیسے گھرانے شاز و نادر ہیں ۔۔ہم زیادہ تر ایسے گھرانوں کو نام نہاد تعلیم یافتہ کہتے ہیں جو لڑکے لڑکیوں میں فرق کرتے ہیں ۔۔کیونکہ تعلیم یافتہ آپ جب ہیں جب آپکے پیرا میٹرز لڑکے لڑکیوں کے لئے ایک ہوں ۔۔ہماری ایک دوست جو ساری زندگی باہر رہیں کبھی شوہر کی پو سٹنگ بحرین ، امارات ، ملائشیا!!!!!! پر جب بچیوں کو اعلی تعلیم کے لئے امریکہ جانا تھا تو کہنے لگی لڑکیاں کیسے بھیجوں اتنی دور وہ تو اللہ بھلا کرے انکے شوہر اور ہمارے وقار بھائی کا کہ بولے ۔۔۔اگر لڑکا ہو تو بھیجتئں فورا بولیں ہاں ۔بس تو انھوں ضد کرکے بھیجا ۔۔آفر ین ہے ایسے مردوں پر ۔۔ہم نے اگر رضا کو انگلستان پڑھنے بھیجا تو رباب کو بھی بھیجا ۔۔اور سب نے کہا اکیلے بھیجوں گی خاندان میں اعتراضات کا سامنا کیا پر بھیجا ضرور۔۔۔...
 

صابرہ امین

لائبریرین
مجھے پریولجڈ کلاس کے مسائل کا اتنا ادراک نہیں کہ میرا تعلق ایک عام سے تعلیم یافتہ مڈل کلاس گھرانے سے ہے۔ ہم نے تو بیٹے کو بھی اکیلے نہیں بھیجا بلکہ ساتھ ہی آ گئے! :D
مزاح برطرف، اس میں شک نہیں کہ لڑکے لڑکیوں میں فرق کی ابتدا گھر سے شروع ہوتی ہے۔ بیٹی کا پیدا ہونا اکثر گھرانوں میں کوئی خوشی کا باعث نہیں ہوتا۔ بیٹے کی پیدائش ہر گھر میں شادمانی کا باعث ہوتی ہے۔ اور پھر تعلیم و تربیت میں بہت فرق رکھا جاتا ہے۔ میں آپ سے صد فی صد متفق ہوں کہاس معاشرے میں لڑکیوں کوبھی وہی شفقت محبت اور مواقع ملیں جو لڑکوں کو میسر ہیں۔ اس سلسلے میں مردوں کی سوچ سے زیادہ خواتین کی سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔
 
آخری تدوین:
Top