خواجہ حسن نظامی کا طرزِ تبلیغ

الف نظامی

لائبریرین
خواجہ حسن نظامی رحمۃ اللہ علیہ کا طرزِ تبلیغِ اسلام
خواجہ صاحب نے اپنی زندگی میں قومی تحریکوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تحریک خلافت ، حادثہ مسجد کانپور ، شدھی تحریک کی مخالفت اور تحریک پاکستان کیلیے ان کے مخلصانہ کارناموں پر ضخیم کتابیں لکھی جاسکتی ہیں۔ تاہم میرے خیال میں ان کی زندگی کا سب سے بڑا کارنامہ "شدھی تحریک" سے مقابلہ ہے۔ اپنی پر اثر تحریروں اور پرجوش تقریروں سے انہوں نے سوامی شردھانند کا ناطقہ بند کردیا تھا۔ ان کی شب و روز تبلیغی جدو جہد سے جہاں لاکھوں آدمی مرتد ہونے سے بچ گئے وہاں ایک محتاط اندازے کے مطابق تقریبا اسی ہزار کفار دائرہ اسلام میں شامل ہوئے۔ خواجہ صاحب نے شہروں میں اپنی خطابت کا جادو جگانے کے بجائے دور افتادہ دیہات میں اس کا تعاقب کیا اور نہ صرف اس کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا بلکہ ان پڑھ دیہاتیوں کے دلوں میں ایمان و ایقان کی ایسی شمعیں روشن کیں ، جنہیں بعد میں کفر و باطل کی تیز آندھیاں بھی نہ بجھا سکیں۔

کاٹھیا وار کے علاقے میں ایک چھوٹٰ سے ریاست "وزیریہ" تھی۔ یہاں کے نومسلم راجہ ٹھاکر صاحب کہلاتے تھے۔ ٹھاکر صاحب اور ان کی ریاست کے چھ لاکھ ہم قوم ہندو ہونے پر تل گئے۔

خواجہ حسن نظامی رحمۃ اللہ علیہ نے ٹھاکر صاحب سے فرمایا

ٹھاکر صاحب! آپ کیوں ہندو ہونا چاہتے ہیں؟

ٹھاکر صاحب بولے:

"لوگ ہمیں طعنہ دیتے ہی کہ کیسے راجپوت ہو کہ مسلمانوں کی تلوار سے ڈر کر تم نے اسلام قبول کرلیا؟"

خواجہ صاحب نے پوچھا:

"کیا تمہارے دادا نے واقعی تلوار کے خوف سے اسلام قبول کیا تھا؟"

ٹھاکر صاحب بولے:

"نہیں ، نہیں ۔ انہوں نے اسلام کو سچا دین جان کر اسے قبول کیا تھا۔"

خواجہ صاحب بولے:

"تو پھر آپ لوگوں سے کیوں نہیں کہتے کہ ہم بہادر راجپوت ہیں، اور ہم نے بہادروں کا دین قبول کیا ہے۔ بہادروں کے لیے بہادروں کا دین ہے اور بزدلوں کے لیے بزدلوں کا دین ہے۔ آپ کے دادا بہادر تھے، انہوں نے بہادروں کا دین قبول کیا تھا"

یہ کہہ کر خواجہ صاحب نے کچھ پڑھ کر ٹھاکر صاحب کے سینے پر دم کیا۔

ٹھاکر صاحب بولے:

"کچھ بھی ہو، اب میں بنیوں کا دین قبول نہیں کروں گا، اسلام واقعی بہادروں کا دین ہے"

خواجہ صاحب کا طرزِ تبلیغ بڑا موثر تھا۔ وہ ہر شخص سے اس کی ذہنی استعداد کے مطابق بات چیت کرتے اور اسلام کی حقانیت ذہن نشین کراتے تھے۔

شدھی تحریک کے زمانے میں انہوں نے لاکھوں کی تعداد میں ہینڈ بل ، پمفلٹ اور کتابیں شائع کیں۔ اس زمانے میں ان پر ہندوں کی طرف سے قاتلانہ حملے بھی ہوئے ، جھوٹے مقدمے بھی قائم ہوئے ،فحش گالیاں بھی دی گئیں ، لیکن وہ تبلیغ دین اور اشاعت اسلام سے باز نہیں آئے۔ گاندھی نے جب انہیں تبلیغی کاموں سے روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے صاف صاف کہا کہ "جب تک شردھانند کی تحریک ارتداد کا مکمل طور پر خاتمہ نہیں ہوجاتا ، میں چین سے نہیں بیٹھوں گا"

شردھانند کے فتنہ ارتداد کے بعد خواجہ صاحب نے جو کچھ بھی لکھا ، وہ انسدادِ ارتداد ہی کی خاطر لکھا۔ جو سفر یا تقریر کی ، اسی مقصد کے لیے کی۔ اس کی پانچ سو کتابوں میں سے نصف سے زیادہ انسدادِ ارتداد سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ اردو زبان کے بہت بڑے ادیب تھے، بلاشبہ انہوں نے اپنے قلم سے تبلیغ دین کا حق ادا کیا۔

ان کی قبر پر ہزاروں رحمتیں ہوں۔

تحریر از خواجہ عابد نظامی
 
الف نظامی

لائبریرین
اسی طرح خواجہ حسن نظامی کے مرید کشفی شاہ نظامی نے برما میں تبلیغ اسلام کا فریضہ انجام دیا۔ ایس ایم ظفر ، کشفی شاہ نظامی کے فرزند ہیں۔
 
حسن نظامی

لائبریرین
بہت خوب لکھا محترمی آپ نے

ایک گزارش ہے کہ

خواجہ حسن نظامی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کا علامہ اقبال کے ساتھ جو اختلاف تھا فلسفہ خودی کے معاملے میں جس میں بعد میں آپ نے حکیم امت کے ساتھ اتفاق کر لیا تھا اس کے بارےمیں اگر کچھ بتا سکیں یا کہیں رہنمائی کر سکیں انٹرنیٹ پر تو نوازش ہو گی
 
الف نظامی

لائبریرین
حسن نظامی نے کہا:

حسن نظامی اس بارے میں کہیں تھوڑا سا پڑھا تھا ، لیکن مجھے اس بارے میں کوئی خاص معلومات نہییں۔
 
بہت شکریہ
خواجہ حسن نظامی سے میری ایک نسبت اور بھی ہے کہ کراچی کے جس اسکول سے مڈل کلاس پڑھی اسکا نام بھی حضرت کے نام پر تھا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
سوامی دیانند سرسوتی کی طرف سے قائم کردہ شدھی تحریک مسلمانوں کو ہندو بنانے کے لیے چلائی گئی تھی۔ اگرچہ وہ زیادہ پڑھا لکھا نہیں تھا تا ہم وہ ہندوں کے جذبات کی پوری ترجمانی کرتا تھا۔ اس نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف یہ نعرہ بلند کیا تھا
کہ ہندوستان صرف ہندووں کے لیے ہے۔ ستیارتھ پرکاش کا 14 واں باب اسلام کی مخالفت میں لکھا۔
دیانند سرسوتی لاتعداد جاہل اور ان پڑھ مسلمانوں کو شدھی کے ذریعے ہندو بنا چکا تھا۔
شدھی کا طریقہ یہ تھا کہ جس مسلمان کو ہندو بنانا ہوتا اُسے پنج رتن کھلایا جاتا۔
جب وہ پنج رتن کھا لیتا تو ہندو بن جاتا
گائے کے دودھ ، دہی ، مکھن ، پیشاب اور گوبر کے آمیزے کو پنج رتن کہا جاتا تھا۔
1927 میں دیانند سرسوتی ایک غیرت مند مجاہد غازی عبد الرشید کے ہاتھوں دہلی میں عین اس وقت قتل ہوا جب وہ ہندووں کے ایک بہت بڑے جلوس کی قیادت کر رہا تھا۔
بحوالہ حیاتِ کشفی شاہ نظامی صفحہ 174 ، 175
 
الف نظامی

لائبریرین
1890 میں ایک آریہ سماجی ہندو لیڈر منشی کنہیا لال نے ہندووں کے ایک جلسے میں تقریر کرتے ہوئے کہا
ہندوو! تمہیں شرم آنی چاہیے! اگر تم میں شکتی (طاقت) ہوتی تو مسلمانوں کی تمام مسجدوں کو اب تک ڈھا چکے ہوتے
بحوالہ حیاتِ کشفی شاہ نظامی، صفحہ 218
 
سوامی دیانند سرسوتی کی طرف سے قائم کردہ شدھی تحریک مسلمانوں کو ہندو بنانے کے لیے چلائی گئی تھی۔ اگرچہ وہ زیادہ پڑھا لکھا نہیں تھا تا ہم وہ ہندوں کے جذبات کی پوری ترجمانی کرتا تھا۔ اس نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف یہ نعرہ بلند کیا تھا
کہ ہندوستان صرف ہندووں کے لیے ہے۔ ستیارتھ پرکاش کا 14 واں باب اسلام کی مخالفت میں لکھا۔
دیانند سرسوتی لاتعداد جاہل اور ان پڑھ مسلمانوں کو شدھی کے ذریعے ہندو بنا چکا تھا۔
شدھی کا طریقہ یہ تھا کہ جس مسلمان کو ہندو بنانا ہوتا اُسے پنج رتن کھلایا جاتا۔
جب وہ پنج رتن کھا لیتا تو ہندو بن جاتا
گائے کے دودھ ، دہی ، مکھن ، پیشاب اور گوبر کے آمیزے کو پنج رتن کہا جاتا تھا۔
1927 میں دیانند سرسوتی ایک غیرت مند مجاہد غازی عبد الرشید کے ہاتھوں دہلی میں عین اس وقت قتل ہوا جب وہ ہندووں کے ایک بہت بڑے جلوس کی قیادت کر رہا تھا۔
بحوالہ حیاتِ کشفی شاہ نظامی صفحہ 174 ، 175
دیانند سرسوتی یا سوامی شردھانند؟
دیانندسرسوتی آریا سماج کا بانی رہا ہے اور اس کا انتقال 1883 میں ہوا۔ جبکہ سوامی شردھانند کو 23 دسمبر1926 کو واصل جہنم کیا گیا۔
 
Top