خواجہ سعد رفیق کے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے تعلق کی دستاویزات منظرعام پر آگئیں
نیب کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق سے متعلق اہم ثبوت مل گئے
ویب ڈیسک
منگل 17 اپريل 2018
لاہور: وزیرر یلوے خواجہ سعد رفیق کا پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے تعلق کی دستاویزات منظر عام پر آگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے پیراگون سٹی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا پیراگون سے کوئی تعلق نہیں تاہم نیب کو اب متعلقہ دستاویزات حاصل ہوگئی ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے پیراگون سٹی میں زمین حاصل کی۔
پیراگون کیس سے متعلق نیب کو وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق سے متعلق اہم ثبوت مل چکے ہیں جس بنیاد پر خواجہ سعد رفیق کا پیراگون سے لاتعلقی کا دعویٰ غلط ثابت ہوتا ہے۔
دستاویزا کے مطابق 2016 میں خواجہ برادران نے چیف ایگزیکٹیو پیرا گون کے ساتھ 50 کینال سے زائد رقبے پرمحیط اراضی کا تبادلہ نامہ کیا جب کہ خواجہ سعد رفیق کا پیراگون کے ندیم ضیاء کے ساتھ سیاسی تعلق کا دعوٰی بھی غلط نکلا ہے۔
واضح رہے کہ نیب لاہور میں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں زمین خریداری سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور نیب کی تین رکنی ٹیم ان سے تحقیقات کررہی ہے جب کہ سعد رفیق تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کراچکے ہیں۔