یاسر حسنین
محفلین
عماد نستعلیق اور ایران نستعلیق کی بحث ابھی دیکھ رہا تھا تو ایران نستعلیق اور میر عماد میں ے کی شکل موجود تھی۔ لیکن اس کو استعمال کرنے کا طریقہ ذرا مختلف تھا۔کیونکہ ان بحثوں سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ میر عماد ایک خطاطی کا سافٹویئر تھا جس سے یہ اشکال اخذ کی گئیں۔( بالکل ویسے ہی جیسے ثلث میں ے موجود ہوتی ہے لیکن اسے اردو کی ے کی طرح استعمال نہیں کیا جا سکتا) ان فونٹس کو اردو کی سپورٹ بعد میں ملی۔ جہاں نستعلیق کی بات ہے تو اس میں شکلوں کی کافی ورائٹی ہوتی ہے جو کہ کافی سارے خطاطی کے سافٹویئرز سے مل سکتی تھی۔ جبکہ ایک عام سے فونٹ کو فارسی/عربی حروف تہجی کے لحاظ سے ہی بنایا جائے تو اس میں یہ شکل بالکل نہیں ملے گی۔ اسے بنانا پڑے گا۔ خیر میں جلد ہی اپنا تجربہ شریک محفل کرنے کی کوشش کروں گا۔ (بجلی کے مسائل کی وجہ سے ایک آدھ ماہ لگ سکتا ہے۔)