مبارکباد خوبصورت لب ولہجے کی شاعرہ ‘‘ ناہید ورک ’’ کو اردو محفل میں خوش آمدید

مغزل

محفلین
خوبصورت لب ولہجے کی شاعرہ
‘‘ ناہید ورک ’’
کو اردو محفل میں صمیم ِ‌قلب کی پہنائیوں میں رقصاں
مسحور کن عروسہِ جذب !!
آداب و کورنش بجالاتی ہے اور باچھیں کھلائے
خوش آمدید
کہتی ہے ۔۔۔
امید ہے آپ جلد یا بہ دیر ’’ تعارف ‘‘ کے زمرے میں
اپنا مفصل سوانحی خاکہ (تعارف) پیش فرمائیں گی۔

نیاز مند و مشرب
م۔م۔مغل
 
نہ ہمیں اردو ہے آت۔۔۔۔۔۔۔ی نہ کہانی دان کی
نہ ہمیں دعویٰ ہے اردو بس ہماری جان ہے
شعر کہ دیں اور ایسا آپ کو خوش آمدید
کہ دیا ہم نے ہے لیکن شعر کچھ بے جان ہے



بہر ح۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ال خوش آمدید
 

مغزل

محفلین
:grin:
نہ ہمیں اردو ہے آت۔۔۔۔۔۔۔ی نہ کہانی دان کی
نہ ہمیں دعویٰ ہے اردو بس ہماری جان ہے
شعر کہ دیں اور ایسا آپ کو خوش آمدید
کہ دیا ہم نے ہے لیکن شعر کچھ بے جان ہے



بہر ح۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ال خوش آمدید

سرخ رنگ کو الگ کیا جائے تو ’’ نہ ہم اردودان ہیں ‘‘ بنتا ہے ۔۔۔
 

فاروقی

معطل
مغل صاحب کیا وہ اپناخوبصورت لب و لہجہ بھی سنائیں گی محفل میں کہ نہیں .......؟ ...جیسا کہ آپ نے ذکر کیا ہے


ہم اردو محفل پر ناہید ورک صاحبہ کو
2nw01m8.gif

کہتے ہیں
 

جیہ

لائبریرین
خوش آمدید ناہید صاحبہ ۔


مغل بھائی سنا ہے اس غیرت ناہید کی ہر تان ہے دیپک؟
 

مغزل

محفلین
ملائکہ کا خوف بے جا نہیں ۔۔
ویسے ہم سوچ رہے ہیں ایک ذیلی فورم بنالیں
جہاں شاعروں لڑنے بھڑنے کیلیے چھوڑ دیں
ویسے یہ ناہید آج ہیں کہاں ؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ ناہید ورک صاحبہ اس محفل کی رکن بننے جا رہی ہیں۔

اردو محفل پر خوش آمدید
 

مغزل

محفلین
شمشاد بھائی ۔۔ بن چکی کب کی وہ رکن !!
مشرق ِ وسطی میں خبر دیر سے ہوتی ہے کیا ؟؟
 

محسن حجازی

محفلین
گو ہم منیر نیازی نہیں پھر بھی دیر کر دیتے ہیں۔۔۔۔
اور بسا اوقات جتنی دیر ہم کردیتے ہیں، ہم کو اشتباہ ہونے لگتا ہے کہ ہم میں دوچار منیر نیازی پنہاں ہیں۔
سو دیر سے ہی سہی، خوش آمدید قبول فرمائیے۔
امید ہے کہ اردو محفل پر آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔
ہم بھی شاعر و ادیب نما چیز بننے کی سعی لاحاصل میں رہتے ہیں تاہم خاصے کی بات یہ ہے کہ چائے پان
سگریٹ کے بغیر شعر کہتے ہیں تبھی اساتذہ کے ہاں معتبر نہیں۔ :grin:
اس کے علاوہ ہم نذیر ناجی کی طرح کرائے پر کالم بھی لکھ کر دیے سکتے ہیں تاہم اس طرف ابھی کچھ ایسے بھی طاق نہیں۔

فی الوقت تھوڑے کو بہت جانئے
ایک بار پھر خوش آمدید!
 
Top